DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Dispute Over Roof Access Leads to neighbour being shot dead

چھت پر چڑھنے کے تنازع پر تشدد، ایک شخص جاں بحق

روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) —تھانہ روات کے علاقہ میں چھت پر چڑھنے کے تنازع پر تشدد کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس کو محمد اسرار نے بتایا کہ ہمارا کچن چھت پر ہے۔ ہمارا چھت پر جانا ستار خان وغیرہ کو ناگوار گزرتا تھا۔گزشتہ روز ستار خان، سہیل خان اور ستار خان کے 4 بھتیجے ہمارے گھر کے باہر آئے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔ میرا بھائی آصف منظور گھر سے باہر نکلا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے تم لوگو ں کو چھت پر چڑھنے سے منع کیا تھا۔ میں اپنے والد منظور حسین کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تو ستار خان نے مجھے پکڑ کر لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔والد نے چھڑانے کی کوشش کی تو ستار خان کے 2 بھتیجوں نے میرے والد کو تھپڑ مکے مارے، ستار خان نے میرے والد کا بازو پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا۔ ہم والد کو آرایچ سی بگا شیخاں لے گئے جہاں پر میرے والد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ شرافت خان کی ایما اور مشورہ سے ستار خان وغیرہ نے کیا

Rawat – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 14, 2024) – A disagreement over roof access turned deadly in the Rawat area, where a man lost his life following a physical altercation. According to the police report filed by Muhammad Israr, the conflict began over access to a shared roof, where Israr’s family had their kitchen. He claimed that Sattar Khan and his relatives objected to their use of the roof.

The incident escalated when Sattar Khan, along with Sohail Khan and four nephews, confronted the family outside their home, using abusive language. As Israr’s brother, Asif Manzoor, stepped outside, they allegedly reminded him of their disapproval of his use of the roof. The confrontation became physical when Israr and his father, Manzoor Hussain, came outside to intervene. According to the report, Sattar Khan began to assault Israr, while two of Khan’s nephews attacked his father, who was ultimately dragged and injured.

The family rushed Manzoor Hussain to the RHC Baga Sheikhan for treatment, where he later succumbed to his injuries. Police are investigating the incident and the involvement of Sattar Khan and others, who were reportedly instigated by another individual, Sharafat Khan.

سموگ کے باعث پشاور راولپنڈی کراچی کے درمیان چلنے والی ایکسپریس ٹرینیں غیر معمولی تاخیر سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ رہی ہیں

Due to smog, express trains running between Peshawar Rawalpindi Karachi are reaching their destination with unusual delay

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) —اسموگ کے باعث پشاور راولپنڈی کراچی کے درمیان چلنے والی ایکسپریس ٹرینیں غیر معمولی تاخیر سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ رہی ہیں جس سے مسافروں کی سفری مشکلات میں بھاری اضافہ ہوا ہے گیارہ نومبر کی شب کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی خیبر میل تیسرے روز تیرہ نومبر کی شام کو بارہ گھنٹوں کی ریکارڈ تاخیر کے ساتھ پشاور پہنچی اسی طرح اسلام اباد سے کراچی روانہ ہونے والی تیزرفتار گرین لائن بھی چھ گھنٹوں کی تاخیر کے ساتھ حیدر اباد پہنچی تھی جبکہ کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیزگام ایکسپریس تین گھنٹوں کے ساتھ گوجرانوالہ پہنچی تھی کراچی سے راولپنڈی آنے والی ہزارہ ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس دونوں ٹرینیں ساڑھے تین گھنٹوں جبکہ عوام ایکسپریس بھی کراچی سے راولپنڈی تین گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچی،کراچی سے راولپنڈی پشاور کے لیئے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بھی ساڑھے چھ گھنٹوں کی تاخیر سے ابھی صرف حافظ آباد ہی پہنچی تھی جس سے مسافروں کو بدترین سفری مشکلات کا سامنا ہے جن ٹرینوں میں مسافروں کو کھانا اور ناشتہ ٹرین کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے ان کی تاخیر کی صورت میں کھانے پینے کا بندوبست مسافروں کو کرنا پڑتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button