DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Highway Shelves Plan for Direct Bridge on Kallar Syedan-Dhuangali Road, Opts to Widen Existing Bridge

پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں-دھانگلی روڈ پر براہ راست پل کے منصوبے کو ترک کر کے موجودہ پل کو چوڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) —پنجاب ہائی وے نے زیرتعمیر کلرسیداں دھانگلی روڈ کی کارپٹ تعمیر کے دوران شاہ خاکی میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ سے براہ راست بڑے پل کی منصوبے کو ترک کر دیا گیا منصوبہ کو چند ماہ قبل ڈائریکٹر برجز کے دورہ دھانگلی میں ختم کیا گیا تھا ذمہ داران کو اس صورتحال سے بروقت آگاہ کیا گیا مگر کئی ماہ گزر گئے کسی نے ڈائریکٹر برجز سے رابطہ نہ کیا جس کے بعد پنجاب ہائی وے نے وہاں پہلے سے موجود پل کو ہی چوڑا کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس پر آج سے ہی کام شروع کردیا جائے گا جس کے تحت پل پر ہر قسم کی گاڑیوں کی امدورفت کو بند کردیا جائے گا اور برساتی نالے میں پائپ ڈال کر متبادل راستے سے گاڑیوں کو گزارا جائے گا یاد رہے کہ یہاں خطرناک اور اندھے موڑ واقع ہیں جن سے نجات حاصل کرنے کے لیئے پنجاب ہائی وے نے یہاں موڑوں سے ازاد براہ راست بڑے پل کی تجویز دی تھی تاکہ ازادکشمیر کے اضلاع کوٹلی،میرپور اور بھمبر کی ہیوی ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ سے گزر سکے مگر ڈائریکٹر برجز پنجاب نے یہ منصوبہ ہی سرے سے ختم کر دیا یاد رہے کہ یہاں آئے روز گاڑیوں حادثات کا شکار ہوتی ہیں مگر اس مسئلہ سے نجات حاصل نہ کی جا سکی۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 14, 2024) — Punjab Highway authorities have decided to abandon plans for a direct large bridge construction on the under-construction Kallar Syedan-Dhuangali Road near Shah Khaki, which would bypass several dangerous curves. The project was initially intended to facilitate heavy traffic from Azad Kashmir regions, including Kotli, Mirpur, and Bhimber, ensuring a smoother and safer transit.

This decision comes months after the Director of Bridges visited Dhuangali and terminated the proposal, opting instead to widen the existing bridge. Despite prior communication regarding this change, no follow-up actions were taken to reconnect with the Director of Bridges. As of today, work on widening the bridge will begin, with all traffic rerouted through a temporary pathway created by installing pipes in the nearby storm drain.

The original bridge design aimed to bypass hazardous turns that frequently result in accidents. However, with the cancellation of the direct bridge project, concerns over road safety and traffic flow remain among the residents and commuters in the area.

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے آٹھ تحصیلداروں کے تبادلے کر دیئے

Board of Revenue Punjab transferred eight Tehsildars

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) —بورڈ آف ریونیو پنجاب نے آٹھ تحصیلداروں کے تبادلے کر دیئے کلرسیداں اور کھاریاں میں تعنیات تحصیلداروں محمود احمد بھٹی اور حق نواز کو بورڈ آف ریونیو لاہور میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا یے جبکہ شاہد سلیم سپرا کو احمد پور ایسٹ،سکندر شہزاد کو کھاریاں، بابر اسلام کو کلرسیداں،سلمان واحد کو لیاقت پور،محمد فاروق کو کہروڑ پکا اور فیضان اسلم کو حاصل پور کا تحصیدار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ہونے والی قرعہ اندازی کے نتیجے میں کلر سیداں کے 13خوش نصیب کسان کامیاب قرار پائے

As a result of the draw under the Punjab Green Tractor Scheme, 13 lucky farmers of Kallar Syedan ​​were declared successful

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) — وزیر اعلی پنجاب مریم نوز شریف کے پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ہونے والی قرعہ اندازی کے نتیجے میں کلر سیداں کے 13خوش نصیب کسان کامیاب قرار پائے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق سید احتشام حیدر،تنویر احمد،حیدر ضمیر کیانی،محمد زیارب،محمد بشیر،علی اصغر،محمد یوسف،الطاف حسین،عبدالرؤف، ماجد حسین اور ناصر محمود کے نام شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائدکسانوں کی درخواستیں وصول ہو ئی تھیں۔

سجاد حسین شاہ کاظمی کو پی ٹی ائی تحصیل کلرسیداں کا صدر نامزد

Sajjad Hussain Shah Kazmi has been nominated as the President of PTI Tehsil Kallar Syeydan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) —پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری محمد افضل نے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں اور سٹی کلرسیداں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما سجاد حسین شاہ کاظمی کو پی ٹی ائی تحصیل کلرسیداں کا صدر اور راجہ مبشر پکھڑال کو جنرل سیکرٹری جبکہ ایم سی کلرسیداں کے لیئے دانیال کیانی کو صدر اور شہزاد بابو کو جنرل سیکرٹری نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ادہر راجہ اظہر اقبال پاکستانی،راشد کیانی اور ہم خیال گروپ نے پی ٹی ائی کے نامزد عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حاجی اخلاق حسین اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے

Haji Akhlaq Hussain along with his family left for Saudi Arabia to perform Umrah

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) —مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، نومبر، 2024ء ) —مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم اور ڈاکٹر عرفان الحق نے گاؤں ساگری جا کر ضلع کونسل راولپنڈی کے کلرک ملک اشتیاق حسین سے ملاقات کی اور ان کے خسر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button