روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، نومبر، 2024ء ) —ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے گزشتہ روز روات ویکس سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سموگ کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کا معائنہ کیا۔سیکریٹری آر ٹی اے راولپنڈی راشد علی نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی سے اب تک 18 ہزار گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی ہے،یکم نومبر سے اب تک 125 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ گزشتہ روز 3 سو گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔اس موقع پر ڈی سی نے ہدایت جاری کی کہ سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کی انسپکشن ترجیح بنیادوں پر کی جائے اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فضائی آلودگی سے بچاو کے لئیکوڑا کرکٹ اور فصلوں کے باقیات کو ہرگز نہ جلائیں۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 8, 2024) — Deputy Commissioner Rawalpindi, Hassan Waqar Cheema, visited the Rawat Vehicle Inspection Center yesterday to monitor efforts to control smog. During the visit, he inspected vehicles as part of the anti-smog campaign. Rashid Ali, Secretary RTA Rawalpindi, briefed the Deputy Commissioner on the inspection progress, reporting that since July 1, approximately 18,000 vehicles have been inspected, with 125 smoke-emitting vehicles taken off the road since November 1 alone. Additionally, 300 vehicles were inspected on the day of the visit.
DC Cheema directed officials to prioritize the inspection of vehicles contributing to smog and to intensify the crackdown on violators. He also urged citizens to avoid burning waste and crop residue to reduce air pollution, emphasizing the need for collective action to combat smog and safeguard air quality.