5 November 2024DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Former PM Raja Pervaiz Ashraf Stresses National Unity for Development, Inaugurates Gas Project in Takht Pari

ڈہوک قاضیاں تخت پڑی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب

روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، نومبر، 2024ء ) —سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ ملک کا اندرونی استحکام ہے آئے روز کے دھرنوں اور ریلیوں سے کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملک کی تعمیر و ترقی جمہوری عمل کا تسلسل تمام سیاسی جمہوری جماعتوں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام کو ڈہوک قاضیاں تخت پڑی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سابق چیئرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد نے کی تقریب میں یوسی لوہدرہ،مغل کے سابق چیئرمین نوید بھٹی اور ملک نور احمد نوری،راجہ محمد یونس،قاسم مشتاق کیانی،فقیر عزت شاہ وارثی بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیئے تمام اسٹیک ہولڈروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری یے اگر ہم نے قوم کو اقوام کی صفوں میں ممتاز کرنا ہے تو پھر ہمیں ذاتی گروہی سیاسی اختلاف سے ہٹ کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گا پیپلز پارٹی ماضی کی طرح آج بھی جمہوری عمل کے تسلسل کے ساتھ کھڑی ہے بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دے کر ہماری منزل کا تعین کردیا تھا ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور سب جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں انہوں نے یوسی تخت پڑی میں سوئی گیس کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیئے تمام عدوں کی پاسداری کا سفر جاری رہے گا میں عوام کی والہانہ محبت کو کبھی فراموش نہیں کروں گا باقی ماندہ علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے جلد سروے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تخت پڑی روڈ کے لیئے چھ کروڑ مختص کیئے گئے ہیں اس پر اسی ماہ کام شروع کردیا جائے گا۔

Rawat — (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 5, 2024) — Former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf emphasized that internal stability is the key to Pakistan’s progress, urging that the nation cannot move forward amidst constant protests and rallies. He noted that the responsibility to foster growth through a stable democratic process rests with all political parties.

Ashraf spoke at a public gathering on Sunday evening in Dhoke Qazian, Takht Pari, following the inauguration of a new gas supply project. The event, chaired by former UC Takht Pari Chairman Chaudhry Khalil Ahmed, included notable attendees like former UC Lohi Dher and Mughal Chairman Naveed Bhatti, Malik Noor Ahmad Noori, Raja Muhammad Younis, and others.

He reiterated that resolving national issues requires unity among all stakeholders. “If we wish to uplift our nation, we must set aside personal and political differences and act in the country’s interest,” he said, underscoring the Pakistan People’s Party’s commitment to sustaining the democratic process. He praised the legacy of Benazir Bhutto, who called democracy the best form of resistance.

In discussing the gas project, Ashraf assured residents that his promises to the people remain a priority, and that surveys for gas expansion in remaining areas will begin soon. Additionally, he announced a six-crore-rupee allocation for the Takht Pari Road, with work slated to commence this month.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button