اوسلو(پوٹھوار ڈاٹ کام،عقیل قادر،03، نومبر، 2024ء ) —سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی اور سابق ایم پی لارش ریسے، صحافی ایوا ماریہ Eva Maria Bekkelund، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کشمیری سکینڈینیوین کونسل سردار علی شہنواز خان، ماہ نور بیگ اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے ادا کیے۔ سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے،ہیومن رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت کی انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کیاجس کی پاداش میں بھارت نے ان تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے جو کہ ایک افسوسناک عمل ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے لیے تیار نہیں۔ لارش ریسے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پراقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنے پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال الیکشن میں اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ میں دوبارہ کشمیر گروپ کو بحال کریں گے اور کشمیریوں کی آزادی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر صورت کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ Eva Maria Bekkelund نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ سردار علی شہنواز خان نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کیا اور کشمیریوں سے حق خودارادیت چھین کر کشمیریوں پر 77 سالوں سے ظلم اور جبر کی انتہا کر رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ی عوام کے حق خوداِرادیت کو دبایا نہیں جا سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی اور سیاسی تبدیلیوں کی انجینئرنگ کررہا ہے تاکہ کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں ایک بے اختیار اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پُرزور اپیل کی۔ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے عالم اسلام، کشمیر اور پاکستان کی سلامتی وامن کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, November 3, 2024) — The Pakistan Embassy in Oslo hosted a “Black Day” event in solidarity with the people of Kashmir and to condemn ongoing human rights violations in the region under Indian occupation. A large gathering of attendees from various sectors, including diplomats, politicians, journalists, and activists, joined to express support for the Kashmiri cause.
Pakistan’s Ambassador, Saadia Altaf Qazi, delivered a powerful address, highlighting India’s prolonged human rights abuses in Kashmir. She pointed out that international organizations like Human Rights Watch and Amnesty International have exposed these violations, only to face bans in India—a distressing reflection of India’s defiance. She urged global attention to ensure the implementation of United Nations resolutions on Kashmir.
Among the speakers, Lars Rise from the Christian Democratic Party and former MP pledged to reinstate the Kashmir Group in Parliament if re-elected, promising continued political, diplomatic, and moral support for Kashmiri self-determination. Journalist Eva Maria Bekkelund emphasized that the global community’s silence on these violations amounts to “a travesty of justice.”
Sardar Ali Shahnawaz Khan, Executive Director of the Kashmiri Scandinavian Council, highlighted India’s attempts to alter Kashmir’s demographics to transform the local population into a powerless minority, calling for urgent international intervention to halt these violations.
The event concluded with a special prayer for peace and security led by Pir Syed Nemat Ali Shah Bukhari, encompassing the well-being of Kashmir, Pakistan, and the entire Islamic world.