مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2024) جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ گل صنوبر ملک کی کاوشیں رنگ لے آئیں کہوٹہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا عوام علاقہ سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے ملک گل صنوبر اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات پاکستان مرکزی مسلم کیگ کے عہدیداران ورکرز کارکنان نے شرکت کی ملک گل صنوبر نے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ہم نے عملی طور پر میدان میں انسانیت کی خدمت کر کے دیکھایا دسترخوان لگانا ہوں فلٹریشن پلانٹ راشن کی تقسیم اس مشن کو جاری رکھیں گے لوگ آئیں ہماری ٹیم کا حصہ بنیں اس موقع پر ملک گل صنوبر نے کہا کہ یہ پلانٹ حاجی بقا اللہ راولپنڈی کی زوجہ کے ایصال ثواب کے لیے ہے انکے کیے دعا گو ہیں آئیں ملکر دکھی انسانیت کی بہتر خدمت ہو سکتے اس موقع پر عوام علاقہ نے ملک گل صنوبر کی شاندار انسانی خدمات کے اعتراف میں سراہاہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 2, 2024) — The efforts of Pakistan Muslim League’s General Secretary, Gul Sanober Malik, have yielded positive results as a much-needed water filtration plant was inaugurated in Kahuta. The local community, as well as various political, social, and religious figures, gathered to commend Malik and his dedicated team for their contributions towards public welfare.
The ceremony drew a large turnout, with leaders and members of Pakistan Muslim League as well as community volunteers participating. In his speech, Malik emphasized the team’s commitment to humanitarian service, stating, “Our mission is to serve humanity. We have demonstrated this with our actions, be it through free meal services, water filtration plants, or distributing rations. We will continue this mission and welcome others to join our team in this journey of service.”
Malik dedicated the plant to the memory of Haji Baqaullah Rawalpindi’s late wife, offering prayers for her. The community praised Malik’s contributions, acknowledging his consistent support for social welfare and humanitarian projects in the region.
معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داؤدقاضی کا بیٹا محمد قاسم رشتہ ازواج میں منسلک
Son of Renowned Religious and Social Leader Sahibzada Muhammad Dawood Qazi, Muhammad Qasim, wallima celebrtaions
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2024) معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داؤدقاضی کا بیٹا محمد قاسم رشتہ ازواج میں منسلک، موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹر ی راجہ محمد ظفر الحق،ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نواحی قصبہ بری میں مقیم معروف عالم دین مفتی قاری عبدالرحیم کے پوتے اورصاحبزادہ محمد داؤدقاضی کے بیٹے محمد قاسم کی شادی خانہ آبادی بخیریت سرانجام پائی۔تقریب رخصتی میں موتمر عالم اسلا می کے جنرل سیکرٹری،مسلم لیگ ن کے چیئرمین سابق سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق،معروف اسکالر دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف ربانی قریشی،،صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، مولانا ظہور اختر، قاری محمد تاج، ارشدعزیز ہاشمی، سیدشاہد گیلانی، ایس پی ریاض احمد بوسال، چوہدری محمد ارشد،چوہدری آصف،صاحبزادہ عزیر ہاشم،الحاج غلام ظہیر،قاضی زاہد نعیم،قاضی افضالحیات،قاضی محمد شکیل،اظہر محمود،قاضی محمد حنیف،اسلم قاضی،ظفر محمود،زاہد محمود،ماسٹر محمد رشید،قاضی محمد منیر،قاضی سلطان مالک اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ علی اصغر پاکستان آئے ہیں، دوستوں عزیزوں نے استقبال کیا
Freinds welcome Raja Ali Asghar at Islamabad airport
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2024) معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ علی اصغر کی پاکستان، دوستوں عزیزوں نے استقبال کیا، نوجوان مذہبی شخصیت کبیر احمد قادری بکھر وری کی طرف سے پرتکلف ناشتے کا اہتمام، حلقے کی سیاست پر سحر انگیز گفتگو، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سپین بار سلونا کی معروف کاروباری شخصیت راجہ علی اصغرگذشتہ روز قبل دو ہفتے کی چھٹی پر پاکستان آئے ہیں اہر پورٹ پر ان کے دوستوں، عزیزوں نے پر تباک استقبال کیا اور ان کو ان کی رہایش گاہ لایا گیا گذشتہ روز راجہ علی اصغر کے قریبی دوست دربار عالیہ الطافیہ گیلانہ بکھر شریف اسلام آباد کے خادم نوجوان مذہبی شخصیت کبیر احمد قادری بکھر وری نے ان کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا،راجہ علی اصغرنے اپنے دوست کبیر احمد قادری بکھر وری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے حلقے کی سیاسی صورتحال پر سحر انگیز گفتگو کی۔