کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر,20، اکتوبر، 2024ء ) –– کہوٹہ پنڈی ڈیفنس روڈ کے کام میں مزید تاخیر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔شہریوں میں مایوسی پھیلنے لگی۔ سیاسی نمائندوں کی جانب سے عوام کو دی جانے والی تسلیاں اور عوام کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ تفصیلات کیے مطابق
گزشتہ روز کہوٹہ معززین کے وفد نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر سے اے سی آفس میں ملاقات جس میں این ایچ اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جس میں کہوٹہ پنڈی روڈ کا کام بند ہونے کے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر این ایچ اے کے نمائندوں نے صاف بتایا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔ فنڈز جاری ہونگے تو کام شروع کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو متاثرین ہیں ان کو معاوضہ بھی ادا نہیں کر سکتے، انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب فنڈز ملنے کی کوئی توقع نہیں۔ پنجاب حکومت سڑک کی تعمیر میں تعاون نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے کہ سیکرٹری فنانس کے پاس اختیارات ہیں۔ اگر وہ فنڈز جاری کریں تو دوباری کام ہو گا۔ اس موقع پر این ایچ اے کے نمائندوں نے معززین علاقہ کو یقین دلایا کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑک پر پانی کےچھڑکاؤکو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہاکہ ہمارا احتجاج پر امن ہو گا۔ عوام اپنی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں
گے۔ راستہ روکنا ہمارا مقصد نہیں سے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس 21 اکتوبر احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیرقیادت مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی نمائندگان، کہوٹہ کی سماجی شخصیات اور متاثرین کہوٹہ بائی پاس پراجیکٹ کا اے۔سی آفس کہوٹہ میں منصوبے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اہلیان کہوٹہ شہریوں اور ایکشن کمیٹی کی جانب سے نمائندگی کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے کی۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور پراجیکٹ ڈائریکٹراین اچ اےنے روڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں رہنما جماعت اسلامی حاجی عبد الروف، سابق پرنسپل ہائی سکول کہوٹہ ناظم قمر، عنائت اللہ ستی، رضوان گل کیانی، سینئر صحافی سعید چوہان، سینئر صحافی راجہ عمران ضمیر، سینئر صحافی ملک محمود اختر۔نمبردار فیصل لیاقت، عمران گل کیانی، راجہ رومان سعید، امیر تحریک کہوٹین ناصر راجہ، تاجر رہنما زرین اعوان، تاجر رہنما ملک لقمان، طلعت بھٹہ، ابرار عباسی۔سردار مسعود۔عمران گل کیانی نے بھی شرکت کی۔ جبکہ تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید اور پٹواری موضع کہوٹہ عامر بھی موجود تھے۔جس پر آخر میں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ 21 اکتوبر بروز سوموار دن ایک بجے احتجاجی مظاہرہ بمقام پنڈی روڈ ہوگا۔ عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ تفصیلی بریفنگ پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور دیگر شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور این اچ اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
Kahuta – (Pothwar.com, Imran Zamir, October 20, 2024) – The ongoing Kahuta-Pindi Defense Road project faces further delays, spreading frustration among citizens. Promises from political representatives have failed to meet public expectations, leaving the community disillusioned.
A recent meeting was held between local dignitaries, led by Col. (R) Waseem Janjua, and Assistant Commissioner (AC) of Kahuta, Ayesha Zafar. Representatives from the National Highway Authority (NHA) also attended. During the meeting, NHA officials made it clear that the project had stalled due to a lack of funding. They explained that unless funds are allocated, construction cannot resume, and they are unable to compensate affected residents.
There is little hope for financial support from the Punjab government, according to the NHA. The only solution is if the Secretary of Finance releases funds, which would allow the project to continue. Despite this, NHA assured local dignitaries that measures would be taken to reduce dust by regularly sprinkling water on the road.
Col. (R) Waseem Janjua emphasized that any protests would remain peaceful, with the aim of amplifying the community’s concerns at higher levels. He stated that blocking the road is not their objective. The Assistant Commissioner’s efforts were appreciated during the meeting.
A protest is planned for October 21 at 1 PM on Pindi Road, where citizens will rally to demand their rights. The meeting was attended by local political representatives, social figures, and affected residents, with Col. (R) Waseem Janjua representing the Action Committee.