DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Prolonged Gas Outages in Rural Gujar Khan Force Residents to Rely on Distant Eateries

گوجر خان کے دیہات ماہندر، مل اعوان، چنگا میرامیں طویل گیس بندش، مکین دور دراز ہوٹلوں سے کھانا لانے پر مجبور

گوجر خان،بیول –(پوٹھوار ڈاٹ کام،راجہ طارق ایوب،20، اکتوبر، 2024ء ) –سوئی گیس کی بندش،دیہاتوں کے مکین دور دراز ہوٹلوں اور تنور والوں سے کھانا لانے پر مجبور، اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ شرقی گوجرخان کے گاوں ماہندر، مل اعوان، چنگا میرا اور دیگر قریبی علاقوں میں کئی دنوں سے مسلسل گیس کی بندش جاری ہے بالخصوص کھانا پکانے کے اوقات میں گیس نہیں ہوتی ہے اور بعض اوقات زیرو پریشر ہونے کی وجہ سے چولہے جلتے ہی نہیں ہیں جس سے گھریلو خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ سکول جانے والے بچوں اور کام کاج پر جانے والے افراد بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں کیونکہ آئے دن گیس کی اس بندش سے علاقہ مکین کو دور دراز ہوٹلوں اور تنور والوں سے کھانا لانا پڑتا ہے جس سے وہ عاجز آ چکے ہیں۔ابھی سردی کا موسم بھی نہیں ہے اور گیس والوں کا یہ حال ہے جبکہ گیس بل میں اضافی چارج بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اہل علاقہ نے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ گیس بندش کا فوری نوٹس لیں اور اسے ختم کیا جائے۔

Gujar Khan, Bewal – (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, October 20, 2024) – Residents of several villages in eastern Gujar Khan, including Mahndar, Mal Awan, and Changa Maira, are grappling with continuous gas outages. The unavailability of gas, especially during meal times, has caused significant disruption in daily life, particularly for women managing household cooking. On many occasions, stoves fail to light due to zero gas pressure, leaving families with no option but to seek food from distant hotels and tandoors.

This situation has become especially challenging for school-going children and working individuals, who are struggling to maintain their routines. Despite the issue being prevalent for several days, no immediate solution has been provided. Residents are frustrated as gas outages continue even before the onset of the winter season, and many have noticed an increase in gas bills with extra charges.

The affected community is appealing to authorities to urgently address the gas supply issues and restore normal service.

 

Show More

Related Articles

Back to top button