Kahuta: Coaster Overturns Near Kahuta, 18 Injured While Avoiding Motorcycle Riders
کہوٹہ شہرکے قریب پتن روڈ پر حادثہ،موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے کوسٹر الٹ گئی 18مسافر زخمی
Kabir Ahmed JanjuaOctober 16, 2024
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2024) کہوٹہ شہرکے قریب پتن روڈ پر حادثہ،موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے کوسٹر الٹ گئی 18مسافر زخمی، 3شدید زخمی زیر علاج، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹوٹو،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ، کہوٹہ پولیس،سول ڈیفنس کہوٹہ اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گے، زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا، سٹی ٹریفک کہوٹہ کے خرم فیاض ستی، راجہ مستنصر جنجوعہ،واحد محمود،راجہ عمران، سول ڈیفنس کے عبد الشکور کھٹڑ موقع پر پہنچ گے اور ٹریفک کی روانی میں مدد کی اور زخمیوں کو باہر نکالاتفصیل کے مطابق کہوٹہ آزاد پتن روڈ بمقام دوبیرن پی ایس او پمپ کیسامنے ایک کوسٹر جو کہ کشمیر سے پنڈی راولپنڈی جا رہی تھی موٹر سائیکل جو کہ پٹرول پمپ سے نکل رہا تھا جس کو بچاتے ہوئے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے الٹی ہو گئی جس کی وجہ سے دو موٹر سائیکل سوار اور کوسٹر کی سوار 14 سواریاں معمولی زخمی ہوئی ہیں جس میں زخمی ٹی ایچ کیو ہاسپٹل لائے گئے جن کو بعد از علاج معالجہ روانہ گھر کیا گیا جبکہ3زخمی ذیشان،شیراز اور سلمیٰ ایوب تاحال ہسپتال کہو ٹہ میں زیر علاج ہیں۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 17, 2024) – A serious accident occurred on Kahuta Azad Patan Road near Kahuta city, where a coaster overturned while attempting to avoid two motorcyclists. As a result, 18 passengers were injured, with 3 in critical condition receiving treatment. Rescue 1122, City Traffic Police Kahuta, Kahuta Police, Civil Defense, and local residents quickly arrived at the scene to assist in rescue efforts and clear the traffic.
The incident took place on Azad Patan Road, near the Doberan PSO pump, when a coaster (license number XA904) traveling from Kashmir to Rawalpindi suddenly braked to avoid a motorcycle (license number STL2028) exiting the pump. The abrupt maneuver caused the coaster to overturn. While 14 passengers and the two motorcyclists sustained minor injuries, three individuals—Zeeshan, Shiraz, and Salma Ayub—remain under treatment at THQ Hospital Kahuta. The others were treated and discharged.
پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
Pakistan’s Shahzaib Khan Wins Gold Medal at Asia Open Kyurogi Taekwondo Championship
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر17، اکتوبر، 2024ء ) – پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ فائنل میں فلپائن کے کالمبا کو شکست دی۔ حمزہ سعید کو فائنل میں قازقستان کے کابلان نے ہرایا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری، سیکریٹری خالد محمود، چیئرپرسن اسپیشل اولمپک رونق لاکھانی اور تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کی مبارکباد۔ انڈونیشیاء پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں -54 ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعدفلپائن کے کالمبا (Calamba) کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ پہلے راؤنڈ میں کالمبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 10-3 اور تیسرا راؤنڈ 18-0 سے جیت کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل شاہ زیب خان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیاء کے ہدایت توماکاکا کو 12 14.16-14 اور 22-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ +87 ویٹ کیٹیگری فائنل میں قازقستان کے کابلان (Kablan) نے پاکستان کے حمز سعید کو 5-1 اور 4-4 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا۔ دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری، سیکریٹری جنرل خالد محمود، چیئرپرسن اسپیشل اولمپک پاکستان رونق لاکھانی،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعید نے شاہ زیب خان کو گولڈ اور حمزہ سعید کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
کہوٹہ کے رضا کار سی پی او رراولپنڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ خدا راہ ہمیں ڈیوٹی پر بحال کیا جائے
Volunteers of Kahuta appeal to the CPO Rawalpindi to reinstate on duty
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2024) کہوٹہ کے رضا کار روٹی کو ترس کے سی پی او رراولپنڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ خدا راہ ہمیں ڈیوٹی پر بحال کیا جائے ہمارے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گے ہیں ہمارے بچے ہم سے روٹی مانگتے ہیں ہم ان کو روٹی نہیں دی سکتے اخباری نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہوٹہ کے رضاء کاروں راجہ ساجد محمود، نصیر اللہ،قمر دین، محمد صغیر اور دیگر رضا کاروں نے کہا ہم عرصہ دراز سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کچھ عرصہ قبل 3سے 4 سال پہلے سابقہ CP0 راولپنڈی احسن یونس نے کچھ رضا کاروں کی غلطی کی وجہ سے ضلع بھر کے رضا کاروں کی ڈیوٹی بند کر دی 3 سال سے ہماری ڈیوٹی بندکر دی ہے ایک سال قبل پہلے آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق 550 رضاء کا روں نے الیکشن ڈیوٹی کی بعد میں پھر بند کر دی اب جبکہ ایس پی راولپنڈی کے حکم کے مطابق کچھ پنڈی کے تھانہ جات میں ڈیوٹی حکم کے مطابق چل رہی ہے مگر پنڈی کچھ تھا نہ جات ڈیوٹی حکم کے مطابق چل رہی ہے مگر کچھ تھانوں میں ابھی بھی ڈیوٹی بند ہے ہم ہر مشکل وقت میں پولیس کے ساتھ کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں پروگرام کے مطابق SPراولپنڈی نے حکم نامہ جاری کیا کہ تمام رضاء کاروں کو بھی ڈیوٹی پر مامور کیا جائے مگر تھانہ جات والے کہتے ہیں سی پی او راولپنڈی کا حکم ہو گا تو آپ کو ڈیوٹی پر رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اگر سی پی اوڈیوٹی ختم کر سکتے ہیں تو ڈیوٹی پر بحال بھی کر سکتے ہیں ہم تمام رضاء کار ان سے معافی کے بھی طلبگار ہیں ہم ان سے اپیل کرتے ہیں ہمیں ڈیوٹی پر بحال کیا جائے آپ کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نوازسے بھی اپیل کی ہے کہ ہم غریب رضاء کاروں کو ڈیوٹی پر بحال کیا جائے۔
یگا پراجیکٹ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ عرصہ سات سالوں سے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد سست روی سے جاری کام کی بندش پر اہلیان کہوٹہ نے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دینے کا اعلان
Kahuta Pindi Road and Kahuta Bypass project has been delayed for seven years and the residents of Kahuta have announced a protest demonstration and sit-in due to the slow progress of the work
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر17، اکتوبر، 2024ء ) – 24ارب کا میگا پراجیکٹ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ عرصہ سات سالوں سے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد سست روی سے جاری کام کی بندش پر اہلیان کہوٹہ نے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔21اکتوبر بروز سوموار دن ایک بجے مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ راولپنڈی روڈ وائی کراس کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار امیرتحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ سابق چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ رہنما پی ٹی آئی عنائت اللہ ستی، رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف، سنیئر ایڈووکیٹ راجہ غلام حیدر، سنیئر نائب صدر انجمن تاجران و صدر پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، جنرل سیکرٹری انجمن تاجرا ن کہوٹہ حاجی ملک غلام نبی، ممبر ضلع امن کمیٹی راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، سابق پرنسپل ناظم قمر، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، صدر فرنیچر ایسوسی ایشن ایم زرین اعوان، جنرل سیکرٹری جنجوعہ اتحاد مومنٹ تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید عالم، امیر لبیک کہوٹہ سٹی راجہ جنید جہانگیر، راجہ رومان سعید، عمران گل کیانی، راجہ اخلاق، نمبر دار احمر زیب، نمبر دار راجہ فیصل لیاقت، سردار مسعود رہنماجماعت اسلامی، رہنما پی ٹی آئی راجہ فصیح اللہ، راجہ کعب عزیز، شیخ فارض نے کہوٹہ میں پر ہجوم پریس کافرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، عنائت اللہ ستی، ملک عبدالرؤف اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرصہ سات سالوں سے آزاد کشمیر اور پاکستا ن کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کے لیئے توڑ پھوڑ کرکے سڑک کو گہر ے گڑھوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ جس سے نہ صرف کہوٹہ اور ملحقہ دیہاتوں بلکہ آزاد کشمیر کے اضلاع پلندری، راولا کوٹ اور دیگر علاقوں کے مسافروں،طلباء وطالبات،ملازمین، مریضوں، وکلاء سمیت ہر مکتب فکر کے لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ مسافر گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔ دھول اور مٹی سے ارد گرد کے رہائشیوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔ متاثرین کہوٹہ بائی پاس کو عرصہ سات سالوں سے قیمتی زمینوں کا معاوضہ تک نہ دیا گیا۔ جس کی وجہ سے عوام اور مسافر تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے شرکاء کی مشاورت سے احتجاجی کمیٹی بھی تشکیل دی۔
ہوتھلہ میں راجہ ارشد محمود وفات پاگئے
Raja Arshad Mahmood passed away in Hothla
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2024) معروف سیاسی شخصیت راجہ مدثر عباس کے بہنوئی سپر د خاک نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ،جگیوٹ خالصہ ڈھوک میرا والے راجہ نصرت حسین کے چھوٹے بھائی اورہوتھلہ ڈھوک بن والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر عباس کے بہنوئی راجہ ارشد محمود وفات پاگئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ کوٹلی والے قبرستان میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ نے کے MPA راجہ صغیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم جنجوعہ، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود ہوتھلہ،سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عناہت اللہ ستی، سید ذوالقرنین شاہ بخاری، سید نذابت نقوی، سابق ناہب ناظم راشد کیانی،ساجد کیانی نتھوٹ،ماسٹر راجہ اخلاق آف لونہ،سردار ارشد مجید، خالد ستی محکمہ ہائی وئے،بابو عابد محکمہ ہائی وئے،نمبردار ملک فدا اعوان بھون، ملک ندیم اشرف بھون،ملک وسیم بھون،راجہ طالب پنیالی،مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنرل سیکرٹری حفیظ احمد آسی،کونسلر راجہ گلزارگلزاری،فاران اسلم ستی، ٹھیکیدار توصیف خالد ستی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔