15 October 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Nephews brutally stabbed and kill their real maternal uncle in Channi Awan

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ چھنی اعوان میں بھانجوں نے حقیقی ماموں کوچھریوں کے پےدر پے وار کر کے قتل کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2024) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ چھنی اعوان میں قتل کی لرزہ خیز واردات بھانجوں نے مسجد میں نماز کے پڑھنے کے لیئے آنے والے حقیقی ماموں کوچھریوں کے پےدر پے وار کر کے قتل کر دیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں قتل کی لرزہ خیزواردات بھانجے نے حقیقی ماموں کو مسجد کے اندر گردن پر چھریوں کے وار سےقتل کر دیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ کی پورٹ کے مطابق وسیم عارف سکنہ چھنی کواسکے حقیقی بھانجے محمد علی وغیرہ نے پکی مسجد کہوٹہ نزد ہائی سکول کلرروڈ کہوٹہ دوران لڑائی جھگڑا گردن پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ مصروف تفتیش ہے۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

Kahta _  In the area of Chhani Awan, within the jurisdiction of Kahuta police station, a horrifying murder took place where nephews killed their real uncle by repeatedly stabbing him with knives in a mosque. According to details, in Kahuta, during this gruesome incident, the nephew killed his real uncle inside the mosque by stabbing him in the neck. According to the report from Kahuta police station, Wasim Arif, a resident of Chhani, was killed by his real nephew, Muhammad Ali, and others during a fight. They attacked his neck with knives inside Paki Mosque, near High School Kallar Road, Kahuta. The Kahuta police took the body into custody and transferred it to THQ Hospital, Kahuta. The police are currently investigating, while both suspects fled the scene.

یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں نتھوٹ کے رہائشی بزرگ سیاسی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ سکندر حیات وفات پا گے

Former General Councilor Raja Sikandar Hayat, a resident of village Nathot of Union Council Hothla, will pass away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2024) یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں نتھوٹ کے رہائشی بزرگ سیاسی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ سکندر حیات وفات پا گے مرحوم کی نماز ے ان کے گاؤں میں نتھوٹ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ سجادہ نشین دربا ر عالیہ کہو شریف آزاد پتن سید جابر حسین شاہ بخاری نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سجادہ نشین دربار عالیہ منیند شریف صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری،مسلم لیگ نے کے MPA راجہ صغیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم جنجوعہ،پیر سید مناظر حسین شاہ، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود ہوتھلہ،سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،سابق وائس چیئرمین اسد محمود ستی،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ قمر یعقوب، سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عناہت اللہ ستی، پٹواری خالد اسلم ستی، مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ طارق عظیم،معروف شاعر سلطان نیئر جنجوعہ،راجہ ادریس جنجوعہ، راجہ راشد جنجوعہ،ماسٹر شاہ زیب جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،سید صداقت شاہ ڈنگور سیداں، سید ذوالقرنین شاہ بخاری، سید نذابت نقوی، ماسٹر راجہ اخلاق آف لونہ،سردار ارشد مجید، خالد ستی محکمہ ہائی وئے،کونسلر راجہ گلزارگلزاری،فاران اسلم ستی، ٹھیکیدار توصیف خالد ستی، راجہ مدثر ہوتھلہ، سید سخاوت حسین شاہ، راجہ وقار محبوب،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹرز کی غفلت ولا پرواہی، سولہ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا

Due to the negligence of the doctors, the 16-year-old child lost his life

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2024) ڈاکٹرز کی غفلت ولا پرواہی، سولہ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا،ایک چراغ اور گل ہوا، ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی، ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ اور نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ولاپر واہی نے ایک اور ماں کا لخت جگر ماں سے چھین لیا، تفصیلات کے مطابق موضع کر پال کا رہائشی سولہ سالہ محمد عثمان گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھا جسے تین دن قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ لایا گیا، جہاں پر ڈاکٹر ز نے چیک اپ کے بعد محمد عثمان کو پیناڈول استعمال کرنے کا مشورہ دے کر گھر بھیج دیا، گھر پہنچ کر دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر والدین اسے کہوٹہ مٹور روڈ پر واقع نجی ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کو ٹائیفائیڈ بخار ہے اور ڈاکٹر نے بچے کو ڈرپ لگانے کا کہا اور ڈرپ لگانے کے بعد بچے کو گھر بھیج دیا، آج دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر والدین بچے کو تھانہ روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں لائے جہاں پر ڈاکٹر ز نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ بچہ فوت ہو چکا ہے، بعد ازاں بچے کے والدین بچے کی میت لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ گے اور ڈاکٹرز کی غفلت ولاپر واہی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹرز نے میرے بیٹے کا چیک اپ کئے بغیر پیناڈول گولی کھانے کا کہہ کر گھر بھیج دیا۔

مسلمان حکمران متحد نہ ہوئے تو اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ہر ملک کو نشانہ بنائے گا

If the Muslim rulers do not unite, Israel will target every country to fulfill its evil ambitions

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2024) مسلمان حکمران متحد نہ ہوئے تو اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ہر ملک کو نشانہ بنائے گا اور ہم خاموش تماشائی بنے اپنے ممالک کی تباہی کا نظارہ کرتے رہیں گے۔ کب تک ہم فرقوں اور مسلکوں کی سیاست سے جان چھڑائیں گے ہمیں کتاب وسنت کی بنیاد پر متحد ہونا ہوگاان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی کو نہ روکا تو یہ دہشتگردی پوری دنیا پھیل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ تو اسرائیل دہشتگردی کی سپوٹ کر رہا ہے اس کیساتھ ساتھ فرانس، برطانیہ کے بعد اب جرمنی بھی اسرائیلی دہشتگردی کی سپوٹ کیساتھ بھر پور تعاون کرنے کیلئے کھل کر سامنے آگیا ہے لیکن افسوس ہے کہ فلسطین کیلئے مسلم ممالک صرف بیان بازی کی حد تک سپوٹ کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button