کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر11، اکتوبر، 2024ء ) –– صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ”کامن ویلتھ تائیکوانڈو یونین”کے ایشیا سے ممبر منتخب ہوگئے۔ الیکشن میں (60) سے زائد ممالک نے اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ 169 ممالک نے دنیا بھر سے”کوریا” میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کا انتخاب پاکستان کے لیئے بڑا اعزاز ہے۔نوجوان کھلاڑیوں۔سیاسی و سماجی شخصیات کی کرنل وسیم جنجوعہ کو گھر جاکر مبارکباد۔ کرنل وسیم جنجوعہ نے کھیلوں کی دنیا میں محنت سے پاکستان کا نام روشن کیا۔تفصیل کے مطابق صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کو کوریا میں 60 سے زائد ممالک کے اجلاس میں ایشیا سے ممبر کامن ویلتھ منتخب کیاگیا ہے۔ ایشیا سے دوممبران مسٹر دیو انڈیا اور پاکستان سے کرنل(ر) وسیم جنجوعہ، کینیا سے میجر سلیمان،مسٹر ہو کینیڈا، مسٹر جوہن آسٹریلیا، مسز اینا یورپ بوڈسوانا اور دیگر ممالک سے انتخاب عمل میں لایا گیا۔اہلیان حلقہ پی پی سیون نے مبارکباد دی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – October 12, 2024) – Col (R) Waseem Janjua, the President of the Pakistan Taekwondo Federation, has been elected as a member of the Commonwealth Taekwondo Union from Asia. The election took place in Korea, where over 60 countries participated in the meeting, and a total of 169 countries attended the General Assembly.
This election marks a significant achievement for Pakistan, as Col (R) Waseem Janjua’s selection brings honor to the nation. Many young athletes, as well as political and social figures, visited his home to congratulate him on this remarkable accomplishment. Janjua’s dedication and hard work in the sports world have made Pakistan proud.
Alongside Col (R) Waseem Janjua from Pakistan, Mr. Dev from India was also elected as a member from Asia, with representatives from Kenya, Canada, Australia, and Europe also being chosen. The residents of PP-7 have extended their congratulations to Col Janjua on this prestigious recognition.
فراز جنجوعہ اور وہاب جنجوعہ کی طرف سے عوامی ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام
Faraz Janjua and Wahab Janjua organized a banquet in honor of Colonel Muhammad Shabbir Awan in UK
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اکتوبر2024) نوجوان سیاسی شخصیات فراز جنجوعہ اور وہاب جنجوعہ کی طرف سے عوامی ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام، مشیر صدر آزاد ریاست جموں کشمیرراجہ طارق خان سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان جو ان دنوں یو کے کے دورے پر ہیں اور ہاں موجود پاکستانی کمیونٹی بلخصوص حلقہ پی پی سیون کی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں اور آئے ان کے اعزاز میں دعوتیں بھی ہو رہی ہیں گذشتہ روزفخرے مٹور برگیڈیئر شاز الحق جنجوعہ اور میجر شہریار کے بھتیجے فراز احمد جنجوعہ اور وہاب جنجوعہ نے یو کے میں عوامی ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان کے اعزاز میں ایک شاندار قسم کا ویلکم رکھا اور اپنے تمام دوستوں کو اور رشتہ داروں کو اس استقبالیہ میں انوائٹ کیا کرنل شبیر اعوان نے فرازجنجوعہ اور وہاب جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا اور وہاں پہ موجود تمام لوگوں نے کرنل شبیر اعوان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا سب شرکاء نے کرنل شبیر اعوان کو بولا جس جواں مردی کے ساتھ اپ نے خان کا ساتھ دیا اور خان کی خاطر اور 73 ہزار ووٹر کی خاطر جو سیٹ قربان کی اس کی مثال نہیں ملتی اللہ ایسے ہی اپ کو خان کے ساتھ بہادری کے ساتھ چلنے کی توفیق دے اور اللہ پاک کی ذات عمران خان کی تمام مشکلات کو آسان کریں اس موقع پر وہاب جنجوعہ، راجہ منظور جنجوعہ، فرحت عباس جنجوعہ، راجہ طارق خان مشیر صدر آزاد ریاست جموں کشمیر، بریسٹر وقاص اعوان،خضران صادق جنجوعہ، راجہ علی جنجوعہ، راجہ رضوان جنجوعہ، راجہ خالد شاہنواز، راجہ علی رضا،راجہ خوشلیم جنجوعہ، راجہ اشتیاق، سمیع حسین شاہ (لٹوری سیداں)، راجہ خرم حمید، راجہ ارسلان، راجہ سعید، راجہ خالد، راجہ عمیر، احمد جنجوعہ، راجہ اِرتضٰی شہزاد، راجہ علی،راجہ احتشام جنجوعہ، عاصم ستی، چوہدری نزاکت، ملک نوید اعون،محمد تصور، راجہ صفدر، راجہ ابرار، ساجد جنجوعہ، شیر بہادر جنجوعہ، شمس الرحمان جنجوعہ، راجہ کامران،راجہ حمزہ جنجوعہ بھی موجود تھے۔