DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Six Ceiling Fans Stolen from Government School Kanoha

گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان کلاس رومز سے چھ عدد پنکھے چوری کر کے لیے گئے

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اکتوبر، 2024ء ) – سرکاری سکول میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان کلاس رومز سے چھ عدد پنکھے چوری کر کے لے گئے۔ رضوان حمد نے مقدمہ درج کرایا کہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا میں بطور ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز شام کے وقت مجھے سکول کے کلاس فور اللہ دتہ نے بتایا کہ میں جب رات کی ڈیوٹی کیلئے سکول آیا تو ایک کلاس روم کا دروزاہ کھلا ہوا تھا، جھانک کر دیکھا تو دو عدد سیلنگ فین غائب تھے جس کے بعد میں نے دیگر کمروں کو بھی چیک کیا تو معلوم ہوا کہ دیگر دو کمروں کی چھتوں سے بھی مزید چار عددپنکھے چوری کر لئے گئے ہیں۔دریں اثناء مجموعی طور پر 36لاکھ کے قریب قرض لی گئی رقوم واپس نہ کرنے پر منیجر مائیکرو فنانس بنک کلر سیداں نے 11قرض نادہندگان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 12, 2024) – In a recent theft incident at a government school, unidentified individuals stole six ceiling fans from the classrooms. Rizwan Hamid, the headmaster of Government High School Kanoha, lodged the complaint, stating that the school’s Class-IV employee, Allah Ditta, informed him that upon arriving for his night duty, he found one of the classroom doors open. Upon inspection, two ceiling fans were missing. Further checks revealed that four additional fans had been stolen from the roofs of two other classrooms.

In a separate incident, the manager of a microfinance bank in Kallar Syedan registered cases against 11 defaulters for failing to repay loans amounting to approximately 3.6 million rupees.

میرے شوہر نے میرے دونوں بچوں کو گھر کے باہر سے زبردستی اغواء کر لیا

My husband abducted my two children from outside the house, Mother registers police case

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اکتوبر، 2024ء ) –مسمات (ا)حال مقیم چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی کی شادی سال 2014میں مسمی حسنین یوسف سکنہ اسلام آباد سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے ایک کی عمر 11سال، دوسرے کی 8سال جبکہ ایک بیٹی زری جان جس کی عمر 5سال ہے۔سال 2019میں طلاق کے بعد بیٹی فری جان میرے پاس جبکہ دونوں بیٹے سابقہ شوہر کے پاس ہیں۔میری دوسری شادی عدت پوری ہونے کے بعد 2019میں جہاد گل کیساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے ایک دو سالہ بیٹا ذوہان شاہ ہے۔میں چوکپنڈوری میں عارضی رہائش پذیر ہوں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میں نے اپنے شوہر جہاد گل سے خلع کا دعوی دائر کر رکھا ہے جو فیملی کورٹ راولپنڈی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔مورخہ یکم اکتوبر، میں اپنے گھر میں موجود تھی جبکہ میرا بیٹا ذوہان شاہ اور ذری جان گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ میرا شوہر جہاد گل اور میحاد گل نے میرے دونوں بچوں کو گھر کے باہر سے زبردستی اغواء کر لیا اور موٹر سائیکل پربیٹھ کر فرار ہو گئے۔

ڈرائیور اشتیاق حسین سکنہ سرصوبہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج

A case has been registered against driver Ishtiaq Hussain of Sir Sooba Shah

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں پولیس نے سکول کے بچوں پر مشتمل سوزوکی کو انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلانے پر ڈرائیور اشتیاق حسین سکنہ سرصوبہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈرائیور ضرورت سے زیادہ بچے سوار کرکے انتہائی غفلت سے گاڑی چلا رھا تھا ناکے پر روکا گیا تو وہ لائسنس بھی پیش نہ کر سکا جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں نامعلوم ملزمان گلی کے باہر کھڑا موٹر سائیکل اور پانی کی موٹر چوری کر کے لے گئے

In two separate incidents of theft, unknown suspects stole a motorcycle and a water motor

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں میں چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں نامعلوم ملزمان گلی کے باہر کھڑا موٹر سائیکل اور پانی کی موٹر چوری کر کے لے گئے ہیں۔محمد نعمان نے بتایا کہ وہ اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر گلی میں مین گیٹ کیساتھ کھڑا کر کے ناشتے کرنے کیلئے گھر گیا اور واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا۔دریں اثناء عباس عنصر نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ کلر سیداں میں ایک نجی کالج میں بطور پرنسپل اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔گزشتہ شب نامعلوم ملزمان مین گیٹ کے باہر نصب الیکٹرک واٹر موٹر چوری کر کے لے گئے ہیں۔

عفان شاہد عباسی رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ ڈھوک ڈھیری طوطہ میں ہوئی

Wallima cermony of Efan Shahid Abbassi held in Dhok Deri, Tota

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اکتوبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کے رہنما سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی کے فرزند عفان شاہد عباسی رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ ڈھوک ڈھیری طوطہ میں ہوئی جس میں پاکستان فلم سنسر بورڈ کے ممبر محمد ظریف راجا،جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،راجہ ندیم احمد، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری اخلاق حسین،شیخ شعور قدوس، مسعوداحمدبھٹی، عابد حسین زاہدی،ملک زبیر احمد،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،راحت محمود کیانی،چوہدری نعیم بنارس،صوبیدار غلام ربانی،نمبردار محمد اشفاق کیانی،سردار محمد وسیم،چوہدری خضران لطیف،راجہ محمد سعید،راجہ افتخار آف پھکڑال صاحبزادہ مقصود اختر سلطانی،چوہدری طارق تاج،چوہدری مجیدچوہدری لطیف اور دیگر نے شرکت کی.

Show More

Related Articles

Back to top button