DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Principal of Private School in Panjaar Brutally Assaults 13-Year-Old Student
نجی سکول کے پرنسپل نے ساتویں جماعت کے 13سالہ طالبعلم پر تشددکیا۔مار مار کر لہو لہا ن کر دیا۔

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر12، اکتوبر، 2024ء ) –– نجی سکول کے پرنسپل نے ساتویں جماعت کے 13سالہ طالبعلم پر تشددکیا۔مار مار کر لہو لہا ن کر دیا۔۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ میںتحریری درخوا ست دیتے ہوئے محمد اکرام ولد پرویزاختر سکنہ اوسل پنجاڑ نےبتایا کہ وہ راولپنڈی میں نوکری کرتاھے۔ مجھے میری بیوی نے فون کر کے بتایا کہ میرا بیٹا فرحان اکرام جو ساتویں جماعت میں عظیم سکول پنجاڑ میں زیر تعلیم ھے کو سکول ٹیچر زین جو سکول کا پرنسپل بھی ھے نے اتنا مارا ھے کہ بچہ زخمی ھو گیا ھے اور چلنے پھرنے کے بھی قابل نہ ھے۔میں نے فون پر
یہ بات سنی تو فورآ چھٹی لیکر گھر پہنچا اور بیٹے کو لیکر ہسپتال لے گیا۔جہاں سے میڈیکل کروا کے تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او کے پاس درخواست دی
لیکن میری داد رسی کے بجائے پولیس مجھے ڈرا رہی ہے کہ تم درخواست واپس لے لو۔ ورنہ تم پر پرچہ دے دیں گے اور تاحال میری ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ میں نے اے سی کہوٹہ کے دفتر میں بھی درخواست دی۔ وہاں سے بھی داد رسی نہ ھوئی تو میں محکمہ تعلیم کے دفتر کہوٹہ میں جا کر درخواست دی لیکن مجھے کہیں سے بھی انصاف نہ ملا۔میں غریب آدمی ہوں اور سکول انتظامیہ اتنی بااثر ہے کہ میری کسی بھی دفتر میں شنوائی نہیں ھونے دے رہی۔والدین کے شدید احتجاج پر تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ ت پ 328A کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
