8 October 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: 70% of Kahuta Remains Deprived of Water Supply Despite Grants; Citizens Demand Action Against Corruption

کروڑوں روپے کی گرانٹ اور اعلانات کے باوجود کہوٹہ کے ستر فیصد علاقے پانی کی سہولت سے محروم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2024)
کروڑوں روپے کی گرانٹ اور اعلانات کے باوجود کہوٹہ کے ستر فیصد علاقے پانی کی سہولت سے محروم۔واٹر سپلائی اسکیم سے محروم علاقوں کے شہریوں کا صبر جواب دے گیا، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرٹھیکدار کے خلاف کرپشن کی کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے ٹاؤن کے علاقے جن کے نام پر واٹر سپلائی سکیم منظور ہوئی وہ ابھی تک پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ جبکہ من پسند لوگوں کو کنکشن دے کر بجٹ ضائع کر دیا گیا۔ گرڈ، دھپری، بلوہا، نواز کالونی، فاروق کالونی کے رہائشیوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے، کئی گلیاں اکھاڑ کر چھوڑ دی گئیں، کئی جگہوں پر لائین ڈالنے کے لیے جو کھدائی کی گئی وہ بغیر لائن ڈالے ادھوری چھوڑ دی گئی، اس وقت توڑی گئی گلیاں مٹی کیچڑ اور کچرے کا گھر بن چکی ہیں جو کہ افسوسناک بات ہے۔ ہمیشہ سے ٹاؤن کے باقی ماندہ علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔گرڈ دھپری بلوہا اور کئی علاقے اس جدید دور میں بھی واٹر سپلائی سے محروم۔ کئی بار اعلانات کیے گئے، بار بار افتتاح ہوئے مگر شہر کے بڑے علاقوں میں پانی کی سہولت آج تک نہیں پہنچ سکی۔ اہل علاقہ نے نمائندوں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ کہوٹہ کے تمام علاقوں میں واٹر سپلائی کی سہولت پہنچائی جائے۔ اہل علاقہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر اور عملے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔ نقشے کے مطابق کنکشن نہ دینے اور گلیاں اکھاڑ کر بھاگ جانے کے معاملے پر اہل علاقہ احتجاج پلان کررہے ہیں، اہل علاقہ کا حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم کے ساتھ ساتھ باقی منصوبوں کا آڈٹ کیا جائے، شہر بھر کو سپلائی ہونے والے پانی کو سٹور کرنے کیلئے بنائے گئے ڈیم کے کناروں پر بھی کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جو پورے علاقے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Kahuta, October 8, 2024 (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua) – Despite millions in government grants and repeated promises, 70% of Kahuta remains without access to basic water supply facilities. Frustrated residents of areas excluded from the water supply schemes have raised their voices against the Public Health Engineering Department and contractors, calling for action against corruption.

Although water supply schemes were approved for certain areas of Kahuta, key neighborhoods like Gird, Dhapri, Baluha, Nawaz Colony, and Farooq Colony are still waiting for access to clean water. Locals have filed numerous complaints, reporting broken streets and incomplete digging for pipeline installations. Residents state that roads dug up for water line work were left unfinished, creating unsanitary conditions with dirt, mud, and trash piling up.

Residents claim they have been neglected for years, with repeated announcements and inaugurations yielding no results. Major parts of the city continue to suffer from the lack of water supply. Citizens have called on representatives and authorities to ensure that the entire town receives basic amenities, while also questioning the performance of the municipal administration and their failure to properly execute the projects.

The community plans to protest over the failure to provide water connections and the haphazard roadwork. They have also demanded an audit of all ongoing projects, including the water supply scheme. Additionally, locals expressed concern over the state of the dam built to store water for the city, which is now surrounded by garbage, raising public health risks for the entire area.

جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیراہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کہوٹہ شہر میں تاجروں کے ہمراہ اظہار یکجہتی ریلی

Under the auspices of Jamaat-e-Islami Kahuta, a solidarity rally was held with businessmen in Kahuta city to express solidarity with the Palestinians

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2024)
جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیراہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کہوٹہ شہر میں تاجروں کے ہمراہ اظہار یکجہتی ریلی کہوٹہ پریس کلب کے ممبران وکلاء کی بھی شرکت اس موقع پر نجی سکول کے طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں فلسطین کے حق میں بینرز اٹھائے جبکہ اس موقع پر فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ریلی بس اڈہ کہوٹہ سے شروع ہوئی اور مچھلی چوک اختتام پذیر ہوئی ریلی میں امیر جماعت اسلامی حلقہ PP7ابرار حسین عباسی،رہنماء اسلامی ملک عبدالروف، سردار مسعود، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی، جنرل سکرٹری تنظیم انسانی حقوق ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، شہروز رسول ایڈووکیٹ سمیت تاجروں اور جماعت اسلامی کے راہنماوں نے شرکت کی اس موقع پر دوران ریلی پرزور نعرے بازی کی گئی اور فلسطین غزہ کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا مقررین نے اس موقع پر کہا کہ امت مسلمہ کو یکجاں ہونا چاہیے فلسطین میں ظلم و بربیت کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اقوام نتحدہ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظمیں کہاں ہیں اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ ایک ہو کر ان دہشت گرد ممالک کا مقابلہ کریں اس موقع پر احتجاج جاری رکھنے جا کہا گیا اور اس جدوجہد میں بھرپور حصہ لینے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button