7 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Severe Storm Disrupts Power and Communication in Kallar Syedan

کلرسیداں آندھی طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں آندھی طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ کی بندش کے بعد بجلی کی طویل بندش سے لوگوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ کی بندش
کے بجلی کے بریک ڈاؤن نے ہزاروں صارفین کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا آندھی طوفان کے بعد ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں اور روات کے شہری دیہی فیڈرز بند ہو گئے بجلی کی بحالی میں دس سے بارہ گھنٹے لگے جبکہ ڈیرہ خالصہ میں پندرہ گھنٹوں تک بجلی بند رہی۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 7, 2024) – A severe storm caused widespread disruption to the power system in Kallar Syedan, leaving thousands of residents without electricity. The storm also led to the shutdown of mobile networks and internet services, significantly increasing hardships for the local population. The power breakdown affected both urban and rural feeders in the IESCO sub-divisions of Kallar Syedan and Rawat. Power restoration took between 10 to 12 hours, while in areas like Dera Khalsa, the outage lasted up to 15 hours.

کلرسیداں میں خواتین سے جنسی زیادتی کے تین واقعات

Three incidents of sexual assault on women in Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں میں خواتین سے جنسی زیادتی کے تین واقعات۔مقدمات درج۔پہلا واقعہ کلرسیداں اور دوسرا چوآخالصہ کے قریب پیش آیا ۔مسماۃ ثناءنے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں گھر میں ہوتی ہوں،طارق نامی شخص جو رشتے کرواتا ہے نے میرے رشتے کیلئے جہانگیر سکنہ بناہل سے ملاقات کروائی اور رشتے کی بات طے ہوگئی۔گزشتہ شام 7بجے کے قریب جہانگیر نے کال کر کے کہا کہ آج میں آپ کو شاپنگ کروانا چاہتا ہوں اور طارق کو میرے گھر بھیجااور میں طارق کیساتھ چلی گئی۔وہ مجھے پاس ہی ایک مکان میں لے گیا اور کہا کہ اندر بیٹھو میں آتا ہوں اور باہر سے تالا لگا دیا۔اسی دوران جہانگیر دوسرے کمرے سے باہر آ گیا اور مجھ سے زبردستی زیادتی کرنی شروع کر دی اور دو گھنٹے تک عصمت دری کرتا رہا۔جبکہ دوسرے واقعہ میں(ع) بی بی زوجہ شیر محمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند کیساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاوند نے مار پیٹ کر مجھے گھر سے نکال دیا اور آج کل میں کلر سیداں میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز میں اپنی کزن سے اس کے خاوند کے انتقال پر ٹکال پر تعزیت کرنے کے لیئے گئی۔چوآ خالصہ پہنچ کر میں ایک رکشہ پر بیٹھ گئی جس نے مجھے راستے میں اتار دیا جہاں سے میں پیدل ٹکال کی طرف چل پڑی راستے میں تنویر احمد،الطاف،شکیل کھڑے تھے یہ لوگ ہمارے گھر کے قریب ہی رہتے ہیں انہوں نے مجھے دیکھا تو کہنے لگے کیا وجہ ہے تمہیں اگر آج خاوند گھر نہیں آنے دے رہا تو ہمارے گھر چلی آؤمیں نے انہیں ایسا کہنے سے منع کیا تو الطاف نے مجھے بازو سے پکڑ لیا میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو میرے کپڑے پھٹ گئے اور تینوں نے مجھے پکڑ لیا۔تنویر نے کہا کہ پہلے میں اس کیساتھ زیادتی کرتا ہوں باقی بعد میں کرنا وہ مجھے قریب ہی جھاڑیوں میں لے گیا جہاں پہلے تنویر نے میرے ساتھ زیادتی کی اور میں بے ہوش ہو گئی جب ہوش آیا تو ہر طرف اندھیر پھیلا ہوا تھا،سڑک پر چلنے لگی ایک گھر کے باہر صحن تھا جہاں جا کر بیٹھی تو پھر بے ہوش ہو گئی۔تیسرے واقعہ میں مسماۃ نیلم پرویز زوجہ نعیم نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا شوہر گزشتہ دس برسوں سے بیرون ملک مقیم ہے اور میں اپنے تین بچوں کے ہمراہ ساس کیساتھ رہ رہی ہوں۔میرے شوہر کا بڑا بھائی شہزاد عرف کالا مجھے انجکشن دے کر میرے ساتھ زنا و حرام کاری کرتا رہا ہے اور مجھے کہہ رہا ہے کہ میں نے تمہاری ویڈیو بنا لی ہے اگر کسی کو بتایا تو میں اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دونگااور اس کے علاوہ سگریٹ میں کوئی چیز ملا کر مجھے زبردستی پلایا کرتا تھا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مولانا عبدالرشید ربانی کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Maulana Abdul Rasheed Rabbani met with Maulana Fazlur Rehman, head of Jamaat Ulema Islam in Islamabad

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اکتوبر، 2024ء ) –جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرشید ربانی کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جے یوآئی کے آئندہ پانچ سال کا امیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوے پھولوں کا گلدستہ پیش کیامولانا عبدالرشد ربانی کے پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان نے انکا والہانہ استقبال کیا وفد میں انکے ہمراہ انکے فرزند ڈاکٹر امین الرشید ،مولانا احسان اللہ چکیالوی ،حافظ عنایت اللہ چکیالوی ودیگر بھی تھے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسبی کے امور ودیگر دینی امور پر مشاورت بھی کی گئی مولانا عبد الرشید ربانی نے مولانا فضل الرحمان کی بین الاقوامی، قومی ،ملکی،ملی سیاسی ودینی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا یادرھے مولانا عبد الرشید ربانی کاشمار مفکر اسلام سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ مفتی محمود مرحوم کے رفقاء میں ہوتاھے وہ گزشتہ پچپن سال سے برطانیہ کے شہر ڈیوزبری کی جامع مسجد مدنی میں خطابت کے فرائض کیساتھ ساتھ جمعیت علماء برطانیہ کی قیادت بھی کر رھے ھیں جہاں سے پوری دنیا کے مظلوم اور غریب مسلم ممالک میں دینی علوم کی اشاعت کے لیے سینکڑوں مکاتب قرآنیہ اور رفاعی خدمات کے تناظر میں انھیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی چہرے پر پتھر لگنے سے زخمی

SHO Inspector Basharat Ali Abbasi of Kallar Syedan ​​police station was injured after being hit by a stone during the PTI protest

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اکتوبر، 2024ء ) –پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی چہرے پر پتھر لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ موبائل گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ ٹھٹھہ خلیل(ٹیکسلا) میں مظاہرین کیساتھ جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی زخمی ہو گئے۔مظاہرین نے پتھراؤ سے تھانہ کلر سیداں پولیس کی موبائل وین کی ونڈ سکرین اور اطراف کے شیشے توڑ دیئے۔شیلنگ کے دوران تھانہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر نعیم مقصود کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔زخمی ایس ایچ او بشارت علی عباسی اپنے گھر منتقل ہو گئے انہیں جبڑے پر ضربات آئی ہیں۔

سفید موتیئے کا تین روزہ فری آئی کیمپ 7 اکتوبر بروز پیر ڈہوک حسنال نلہ مسلماناں میں حاجی راجہ عبدالواحد کی رھائشگاہ پر شروع ہو رھا ہے

The three-day free eye camp starting on Monday, October 7, at the residence of Haji Raja Abdul Wahid in Dhok Hasanal Nala Muslimana

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، اکتوبر، 2024ء ) –سفید موتیئے کا تین روزہ فری آئی کیمپ 7 اکتوبر بروز پیر ڈہوک حسنال نلہ مسلماناں میں حاجی راجہ عبدالواحد کی رھائشگاہ پر شروع ہو رھا ہے جہاں ماہرین چشم مختلف چیک اپ،لینز اور آپریشن بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button