مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2024) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کہا کہ ایٹمی تحصیل کہوٹہ کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انکو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے یوسی نڑھ، کھڈیوٹ اور پنجاڑ کو مری میں شامل کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ یہ وڈیرہ سسٹم نہیں کہ من پسند اپنے مفادات کے فیصلے کیے جائیں ایسے فیصلے عوام کے مفادات اور مشاورت سے ہوتے ہیں عوام علاقہ ایسے فیصلے کبھی قبول نہیں کرینگے خورشید احمد ستی نے کہا کہ یوسی نڑھ و دیگر علاقے کے عوام کی آواز ہے کہ ہم اپنی ایٹمی تحصیل جس سے ہماری پہچان ہے کے ساتھ رہیں گے ایسے فیصلے قبول نہیں کرینگے جس سے عوام کے مفادات کا نقصان اور چند افراد کا فایدہ ہو یوسی نڑھ نے سیاسی طور پر بھی پی ٹی آئی کو منڈیٹ دیا ہے پنجاڑ نڑھ اور کھڈیوٹ کے عوام 10 منٹ میں کہوٹہ آنے کے بجائے گھنٹوں لگا کر ہزاروں روپے خرچ کے مری کوٹلی ستیاں جائیں گے جو انکے لیے مشکل ہوگا پی پی 6 اور این اے 57 کے نمائندے کہاں سوئے ہوئے ہیں انکو خبر ہی نہیں کہوٹہ کے عوام کے ساتھ اس سے قبل بھی کئی زیادتیاں ہوئی ہیں مزید برداشت نہیں کریں گے انھوں نے وزیر اعلی پنجاب و دیگر بیوروکریسی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اگر ایسا کوئی کام ہو رہا ہے تو اسکو فوری۔ بند کیا جائے تحصیل کہوٹہ سے کامرس کالج چھیں لیا گیا 36 سرکاری سکول پرائیویٹ کر دیں گے نمائندے خاموش رہے اب مزید ایسا فیصلہ ہونے دینگے عوام بھی انکھیں کھولیں اپنے حقوق کا تحفظ کریں۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 5, 2024) – Prominent political and social figure, former PTI President of Tehsil Kahuta, Khurshid Satti, has strongly condemned efforts to include Union Councils Narh, Khadiot, and Panjar into PP-6 and Murree constituencies. In a public statement, Satti stressed that such decisions, which negatively affect the local population, will not be tolerated.
Satti criticized the move as an attempt to prioritize the interests of a select few over the welfare of the people. “This is not a feudal system where personal interests drive decisions. Public policies should reflect the will of the people and their collective interests,” he remarked. He reaffirmed the residents’ desire to remain aligned with Kahuta, a symbol of their identity, and emphasized that any changes to this arrangement would not be accepted.
He pointed out the challenges posed by the proposed redistricting, stating that people from areas like Narh, Panjar, and Khadiot would face significant difficulties. Instead of reaching Kahuta in just 10 minutes, they would have to travel hours to Murree or Kotli Sattian, incurring unnecessary costs and hardship.
Satti also called on the representatives of PP-6 and NA-57 to step up, accusing them of neglecting the interests of Kahuta’s residents. “The people of Kahuta have already suffered enough injustices, and they will no longer tolerate such moves,” he added. He urged the Punjab Chief Minister and senior bureaucrats to intervene immediately and halt any redistricting efforts, citing past grievances like the removal of a commerce college and the privatization of 36 government schools in the region.
Satti concluded by urging the local population to remain vigilant and stand up for their rights, emphasizing that public interest must always take priority.
نوجوان قانون دان فرحان ممتاز ملک شامپور کو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بننے پر دوست احباب عزیز و اقارب عوام علاقہ کی جانب سے زبردست مبارکباد دی گئی
Farhan Mumtaz Malik Shampoor, a young lawyer, was congratulated by his friends, relatives and the people of the area for becoming an advocate of the High Court
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2024) نوجوان قانون دان فرحان ممتاز ملک شامپور کو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بننے پر دوست احباب عزیز و اقارب عوام علاقہ کی جانب سے زبردست مبارکباد دی گئی اس موقع پر نوجوان قانون دان ملک فرحان ممتاز ایڈووکیٹ شامپور ہائیکورٹ نے دوران گفتگو کہا کہ میں اپنے استاد والدین دوسر احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے محبت کا اظہار کیا اور میری خوشی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ قانون کے پیشہ سے مخلصانہ منسلک ہو اور مظلوم کی آواز بننے کا عزم ہے وکلاء کی عزت و توقیر میں کمی نہیں آنے دونگا ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے پیشے سے وفا کروں انشااللہ غریب اور مظلوم کی آواز بنوگا۔
فرنیچر اینڈ ووڈورکس ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد آفتاب الطاف مرزا،اکرام الطاف مرزا اور احتشام الطاف مرزا کی والدہ ماجدہ سپرد خاک نماز ے جنازہ میں بڑھی تعداد میں مذہبی، کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
General Secretary of Furniture & Woodworks Association Kahuta, Mohammad Aftab Altaf Mirza mother passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2024) فرنیچر اینڈ ووڈورکس ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد آفتاب الطاف مرزا،اکرام الطاف مرزا اور احتشام الطاف مرزا کی والدہ ماجدہ سپرد خاک نماز ے جنازہ میں بڑھی تعداد میں مذہبی، کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، مرحومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بٹالہ شریف پیر گلہ کے مقام پر ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں سجادہ نشین دربا ر عالیہ صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری،سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود، سابق جنرل کونسلر مرزا حاجی محمد جہانگیر، پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر،پٹواری قیوم عباسی،نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت ملک حسام محمود المعروف سونا،فرنیچر اینڈ ووڈورکس ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ کے عہدیداروں صدر ایم ذرین اعوان، راجہ شاہد محمو د نائب صدر،محمد آفتاب مرزاجنرل سیکرٹر ی،ناصر مرزا ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حافظ امجد محمود خزانچی،راجہ افتخار ایگزیکٹیوکمیٹی،عمیر پرویز ایگزیکٹیوکمیٹی،زاہد عالم ایگزیکٹیوکمیٹی،کامران ظہور سیکرٹری اطلاعات، حافظ عاصم آمین کو بھی سیکرٹری اطلاعات،معروف کاروباری شخصیت ملک شوکت مہان،حافظ نوید مغل،مرزا فرحان بٹالہ،صحافی ساجد جنجوعہ،صحافی پرویز اقبال، صحافی راجہ شاہد اجمل، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔