کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والے اے سی کوسٹرز کے اے سی چل سکے نہ ہی اوور لوڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا کلرسیداں کی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس سخت اقدامات کی بجائے اپنے فرینڈلی رویئے سے قانون پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہے کلرسیداں شہر میں جابجا چاق و چوبند کھڑے نصف درجن سے زائد ٹریفک اہلکاروں کے سامنے سے اے سی کوسٹرز تمام کھڑکیاں اور گیٹ کھول کے چل رہی ہوتی ہیں مگر یہ انہیں اس پر گرفت میں نہیں لیتے دیگر انتظامی افسران بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہتے ہیں دوکانوں پر اشیائے روزمرہ کے نرخ کہیں زیادہ ہیں سہولت بازار میں دستیاب ہر شے پنجاب حکومت کے جاری نرخوں سے کئی گنا زائد پر فروخت کی جا رہی ہیں اور وہ یہ سب لوٹ مار وہاں موجود انتظامی اہلکار کی موجودگی اور اشیرباد سے کر رہے ہیں جو کلرسیداں کی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کا کھلا ثبوت ہے
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 4, 2024) – The air conditioning on AC coasters running between Kallar Syedan and Raja Bazaar Rawalpindi remains non-functional, and overloading continues unabated. Despite the visible presence of several traffic officers in Kallar Syedan, no action has been taken against these violations. Coasters are seen operating with open windows and doors, yet traffic police fail to intervene.
Additionally, everyday commodities in local shops are being sold at inflated prices, and the items in the utility markets are being sold at rates far higher than those set by the Punjab government. This exploitation happens openly under the supervision of local administrative officers, further highlighting the failure of Kallar Syedan’s administration to enforce regulations and protect consumers.
کلر سیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی شجر کاری اور واٹر فلٹریشن کے منصوبے تخریب کاری کا شکار
Alkhidmat Foundation’s Plantation and Water Filtration Efforts Vandalized in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اکتوبر، 2024ء ) –الخدمت فاؤنڈیشن سے بغض یا قواعد و ضوابط سے لاعلمی،الخدمت فاونڈیشن نے اگست میں شجر کاری کی تھی کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں لگائے گئے پانچ سے چھ فٹ کے تمام درخت کھینچ کر باہر پھینک دیئے گئے یا انہیں توڑ دیا گیا اسی طرح مقامی قبرستان میں لگائے گئے درخت چوکیدار کی موجودگی میں مویشی کھا گئے جبکہ چند ایام قبل الخدمت نے تیس لاکھ کی لاگت سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ریسکیو 1122،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول میں فلٹریشن کا پانی مہیا کیا عام لوگوں کی سہولت کے لیئے پنڈی روڈ پر بھی پانی کے کے متعدد پوائنٹس رکھے جہاں پر رکشہ ڈرائیوروں نے فلٹریشن کے پانی سے رکشے دھونے شروع کر دیئے اور بار بار کی یاددھانی کے باوجود باز نہیں آ ریے جس کے نتیجہ میں ایسے حالات جنم لے رہے ہیں کہ پنڈی روڈ پر فلٹریشن کے پانی کی فراہمی بند بھی کی جا سکتی ہے
پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر معروف تاجر محمد اعجاز بٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے پراجیکٹ کے لیئے عطیے کا اعلان
President of People’s Party Tehsil Kallar Syedan, well-known businessman Muhammad Ijaz Butt announced the donation for the project of Al-Khidmat Foundation
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اکتوبر، 2024ء ) –پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر معروف تاجر محمد اعجاز بٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے پراجیکٹ کے لیئے دس لاکھ چوہدری توقیر اسلم اور راجہ اعجاز اف مہیرہ سنگال نے ایک ایک کے عطیے کا اعلان کیا ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے ان کے مالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کلرسیداں میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹ،80 یتیم بچوں کی کفالت،تین سلائی مراکز چلا رہی ہے کلرسیداں میں عنقریب جدید لیبارٹری کا قیام بھی عمل میں لایا جا رھا ہے جس کے تمام ٹیسٹ نہایت کم نرخوں پر کیئے جائیں گے۔
سفید موتیئے کے فری آپریشن کے لیئے دو روزہ فری آئی کیمپ
Two day free eye camp for free operation of white cataract
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اکتوبر، 2024ء ) –سفید موتیئے کے فری آپریشن کے لیئے دو روزہ فری آئی کیمپ بروز جمعہ ہفتہ کلرسیداں کے قریب منگال میں سابق رکن بلدیہ حاجی محمد اسحاق کی رھائشگاہ پر ہو رھا ہے جس میں ماہرین چشم مفت معائینہ ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفت آپریشن بھی کریں گے۔
تمام مالکان کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنے اپنے کرایہ داروں کے کوائف آج بروز جمعہ تک پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں جمع کروا دیں
All landlords have been warned to submit the details of their tenants in the police station by Friday
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اکتوبر، 2024ء ) –ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر بشارت علی عباسی نے تمام مالکان کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنے اپنے کرایہ داروں کے کوائف آج بروز جمعہ تک پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں جمع کروا دیں اس کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران کسی بھی شکایت یا خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہ دی جائے گی