کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اکتوبر، 2024ء ) – ٹریفک حادثہ میں تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے، حادثہ گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ٹریفک وارڈنز کی مطابق روحیل،محسن علی اور نامعلوم خاتون ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چوکپنڈوری کی طرف جا رہے تھے کہ گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں سے روحیل نامی موٹر سائیکل سوار کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اسے راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 1, 2024) – Three individuals riding a motorcycle were injured in a traffic accident, with one being shifted to a hospital in Rawalpindi due to critical injuries. The accident occurred while attempting to overtake a vehicle.
According to traffic wardens, Rohail, Mohsin Ali, and an unidentified woman were travelling towards Chauk Pindori on a single motorcycle when they lost control during an attempt to overtake a car. The speeding motorcycle veered off and crashed onto the sidewalk, resulting in injuries to all three riders, including the woman.
Rescue 1122 promptly transported the injured to THQ Hospital Kallar Syedan. However, due to the severity of Rohail’s condition, he was referred to a hospital in Rawalpindi for further treatment.
سرکاری طور پر قائم سہولت بازار میں لوٹ مار
Bazaar established under the patronage of the administration on the main highway of Kallar Syedan Choa road, has become a nightmare for the customers
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اکتوبر، 2024ء ) –سرکاری طور پر قائم سہولت بازار میں لوٹ مار،کلر سیداں چوآ روڈ مین شاہراہ پر انتظامیہ کی سرپرستی میں قائم ہونے والا سہولت بازار صارفین کیلئے وبال جان بن گیا۔ایم سی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود سبزی و فروٹ فروشوں نے مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ٹماٹر 116روپے فی کلو کی بجائے 150روپے کلو،سبز مرچ 101روپے کی بجائے 130روپے فی کلو،شملہ مرچ 144کی بجائے 160روپے میں فروخت ہونے لگی۔ اسی طرح ٹینڈہ ولایتی 139کی بجائے 160روپے، ٹینڈہ ماڑو111روپے کی بجائے 130روپے فی کلو،شلغم 102روپے کی بجائے 150روپے،جاپانی پھل 158کی بجائے 200روپے، آڑو اول 223کی بجائے 260روپے،انگور سندری 371کی بجائے 400روپے میں فروخت ہونے لگا۔کلر سیداں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں موجود ہونے کی بجائے انہوں نے کبھی سہولت بازار کا دورہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اور چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں نے بھی کبھی بازار کا دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے سہولت بازار میں تاجروں نےگاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔کلر سیداں کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یوسی گف کا 24سالہ الفت حسین نامی نوجوان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گیا
A 24-year-old youth named Ulfat Hussain of UC Guff was infected with dengue virus
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اکتوبر، 2024ء ) –تحصیل کلر سیداں کی یوسی گف کا 24سالہ الفت حسین نامی نوجوان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گیا جسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جس کے بعد تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 17ہو گئی ہے۔ڈینگی اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل نے بتایا کہ اس سے قبل ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے والی 07خواتین سمیت 16مریضوں کا راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج معالجہ جاری ہے جن میں سے بیشتر مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
بھلاکھر کے چوہدری سخاوت حسین کے فرزند اسپین کے شہر بارسلونا میں مقیم چوہدری شاہ زیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Chaudhry Shahzeb living in Barcelona, Spain of village Bhlakhar marrige takes place in Kallar
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اکتوبر، 2024ء ) –بھلاکھر کے چوہدری سخاوت حسین کے فرزند اسپین کے شہر بارسلونا میں مقیم چوہدری شاہ زیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری ابرار حسین،چوہدری محمد شیراز،حق نواز آرائیں،چوہدری حق نواز،راجہ محمد مجید،چوہدری عرفان عزیز،چوہدری فرخ،چوہدری تسلیم عزیز، چوہدری،عرفان ایڈووکیٹ،حاجی افتخار اور دیگر نے شرکت کی۔
علی بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں جسوالہ میں ہوئی
Ali Bhatti marrige takes place in Jaswala
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اکتوبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے رہنما طاہر محمود بھٹی کے بھائی علی بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں جسوالہ میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،تنویر اختر شیرازی،ملک ندیم،راحت محمود کیانی،اظہر محمود بھٹی،شاہد جمیل عباسی،راجہ طاہر محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ فیضان فرحت جنجوعہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Raja Faizan Farhat Janjua marrige takes place in Kallar
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اکتوبر، 2024ء ) –معروف معالج ڈاکٹر محمد جہانگیر جنجوعہ کے بھتیجے راجہ فیضان فرحت جنجوعہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ندیم احمد،ملک محمد فیاض سندھو،مسعود احمد بھٹی،چوہدری نعیم بنارس،راجہ آفتاب حسین،راجہ نعمان ظہیر،چوہدری محمد احسان،حکیم امجد نواز جنجوعہ،خان شبیر،راجہ سہیل جہانگیر،دانیال جہانگیر،راجہ ظہیر جنجوعہ،شعیب بھٹی،شیخ قمراسلام،راجہ فرحان جنجوعہ،راجہ عمر جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی
انجمن غلامان مصطفی سوئی چیمیاں کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی 4 اکتوبر الحاج ظفراقبال چیمہ کی رھاہشگاہ واقع سوئی چیمیاں میں منعقد ہو رہی ہے
Millad is being held on Friday, October 4th at Sui Cheemian located at the residence of Alhaj Zaffa Iqbal Cheema
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، اکتوبر، 2024ء ) –انجمن غلامان مصطفی سوئی چیمیاں کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی 4 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب الحاج ظفراقبال چیمہ کی رھاہشگاہ واقع سوئی چیمیاں میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت پیر سید حامد علی شاہ،پیر سید کاشان الحسن نظامی کریں گے جبکہ پیر سید سجاد شاہ گیلانی کا خصوصی خطاب ہو گا اس موقع پر زوہیب علی اشرفی،احسان الحق نظامی،رضوان چشتی،چوہدری شیراز،صیام شہزاد،وقاص سجاد،اکرام رضا،حافظ ریحان روفی،قاری محمد اشراق،سبیل چشتی،قاری یاسر مشتاق نعیمی،پیر سید ثاقب حسین کاظمی،علامہ ماجد سلطانی،علامہ عمران ہاشمی،شاہ نواز چشتی،قاری غلام رسول،قاری سلیم رضوی،علامہ ذیشان فیاض،جاوید سلطانی،امبر علی شاہ و دیگر بھی خطاب کریں گے۔