مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر2024) بینک آف پنجاب کہوٹہ برانچ میں فرض شناس منیجر دانش راؤف خٹک کی تعیناتی، صارفین بینک آف پنجاب کہوٹہ برانچ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دانش راؤف خٹک کو کہوٹہ تعینات کرنے پر بینک آف پنجاب کے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا گیا، یادرہے دانش راؤف خٹک اسلام آباد برانچ سے کہوٹہ تعینات کیے گے جبکہ اس کے قبل وہ بیور برانچ میں بھی رہ چکے ہیں دانش راؤف خٹک انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار، ملنسار،ہنس مکھ انسان ہیں وہ اتنے خوش گفتار ہیں کہ باتوں باتوں میں بندے کو اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں ان کے بینک میں جب کوئی بندہ جاتا ہے وہ انتہائی احسن طریقے سے پیش آتے ہیں ان سے ان کا مسلہ پوچھتے ہیں اوراس کو فوری طور پر حل کرتے ہیں جو بھی صارف ان کے آفس میں آتا ہے دانش راؤف خٹک اس نے احسن طریقے سے پیش آتے ہیں چائے پانی پلاتے ہیں اور اپنی کرسی سے اٹھ کر اس کو دروازے تک چھوڑتے ہیں دانش راؤف خٹک کو کہوٹہ تعینات ہونے پر ان کے قریبی دوستوں مرزا عاصم نبیل، راجہ عزیز الرحمن جنجوعہ مواڑہ، مرزا عامر اور کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 1, 2024) – The recent appointment of Danish Rauf Khattak as the new manager of the Bank of Punjab’s Kahuta branch has sparked excitement among customers. Daanish, known for his dedication and professionalism, was transferred from the Islamabad branch to Kahuta. Prior to this, he served at the Burewala branch as well.
Danish is widely appreciated for his polite demeanour, excellent communication skills, and friendly nature. His ability to win over people with his conversation and his proactive approach to resolving customer issues has made him a favourite among clients. Whenever someone visits his office, he greets them warmly, listens to their concerns attentively, and offers quick solutions. Danish even goes the extra mile by personally escorting visitors to the door and offering refreshments.
Friends and colleagues, including Mirza Asim Nabeel, Raja Aziz ur Rehman Janjua, Mirza Amir, and Kabir Ahmed Janjua, have congratulated him on his new role at the Kahuta branch.
دارالعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتہم ادارہ ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیﷺ
Milad-ul-Nabi organized byMollana Dr Asif AQadri at Dar Aaloom Qadria Jillania in Jiora
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر2024) دارالعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتہم ادارہ ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیﷺ، ملک کے نامور علمائے کرام، ثناء خوان مصطفیﷺ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت، محفل میلاد کی صدارت معروف مذہبی و سماجی شخصیت پیر سید شہزاد شاہ گیلانی حسیناں شریف نے کی جبکہ محفل میلاد سے خصوصی خطاب ملک کے نامور عالم دین خطیب پاکستان پیر سید ابرار حسین شاہ نے کیا جبکہ محفل پاک سے بڑھی تعداد میں مقامی علمائے کرام نے خطاب کیا اور ثناء خوان مصطفی ﷺ نے نبی پا کﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے،محفل میلاد میں بریسٹر سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان،سید ثقلین شاہ، علامہ سعید ضیاء، سابق وائس چیئرمین یوسی بیور سردار طاہر محمود، مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ حضور ﷺ توحید اور ایمان کی روشنی لے کر آئے جس سے سارا عالم منور ہو گیا حضور ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم سارے مسائل کا حل کر سکتے ہیں اور رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی بعثت پوری انسانیت پوری انسانیت کے لئے رحمت اور بخشیں کا ذریعہ ہے عرب میں رونما ہو نے والے اس عظیم انقلاب کا راز آپﷺ کی تعلیمات ہی تھیں جس پر عمل کر کے اہل ایمان کے دل باہمی محبت کے جذبات سے لبریز ہو گئے حضورپاکﷺ کے دامن سے وابستہ ہیں وہ امن والے ہیں اور ان امن والوں کا ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے دور دور تک کو ئی تعلق نہیں ہم حضور پاک ﷺ کا میلاد مناکے اللہ تعالیٰ کی تو حید کا اعلان کر تے ہیں آقاکریم ﷺ کی آمد سے ہی کل کائنات میں رونقیں اور بہاریں آئیں انیانیت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ اس نے حضرت محمدﷺ کو ہماری رہنمائی کے لئے دنیا میں بھیجا آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ نے ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات دیا ہے جس کے مطابق زندگی گزارنے سے ہماری زندگی بھی بہتر ہو تی ہے اور آخرت بھی سنورجا تی ہے۔آخرمیں تمام عالم اسلام مقبوضہ کشمیر، فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء محفل میں لنگر تقیم کیا گیا۔
مرکزی رہنماء کرین پارٹی سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم جنجوعہ کا احتجاجی دھرنے کا اعلان
Central leader Crane Party former candidate for MPA Colonel Waseem Janjua announced a protest sit-in
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر2024) مرکزی رہنماء کرین پارٹی سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم جنجوعہ کا احتجاجی دھرنے کا اعلان ایک ہفتہ کے اندر کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ بائی پاس منصوبہ کا کام شروع نہ ہوا اور متاثرین کو معاوضے ادا نہ کئے گئے تو وائی کر اس کے مقام پر بھر پور احتجاج کریں گئے،عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑوں گا، حلقے کی عوام کے مسائل دیکھ کر عملی سیاست میں آیا ہوں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گااپنے حلقے کی عوام ساتھ کھڑا رہوں گا کرنل وسیم جنجوعہ۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت و امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات کرنل و سیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ بائی پاس کا کام شروع نہ ہوا اور متاثرین کو معاوضے ادا نہ کئے گے تو عوام کے حقوق کے حصول کیلئے وائی کر اس کے مقام پر بھر پور احتجاج کریں گئے، انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر سمیت تحصیل کہوٹہ اور گردو نواح کے دیہات کے مسافر، طلبا و طالبات، مریض سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے زلیل و خوار ہو رہے ہیں، اگر ایک ہفتہ تک حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور ہمارا یہ احتجاج منصوبہ شروع ہونے اور متاثرین کو معاوضے ملنے تک جاری رہے گی کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس عرصہ پانچ سال سے جاری ہے کہوٹہ بائی پاس انتہائی سست روی کا شکار رہا ہے اور اب مکمل بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرین اورٹرانسپورٹرو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مریضہ کو نجی لیب سے ٹیسٹ کرانے کے لیئے بھیجنے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایچ آر منیجر ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ محمد ہارون کو فوری انکوائری کا حکم
Taking strict notice of the complaint of sending the patient to a private lab for testing, HR Manager THQ Hospital Kahuta Mohammad Haroon has been ordered to conduct an immediate inquiry
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،1اکتوبر2024)— میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے شہری کی شکائت پر ایم سی ایچ میں تعینات لیڈی ڈاکٹر اور فی میل جینیٹوریل سٹاف کی طرف سے مریضہ کو نجی لیب سے ٹیسٹ کرانے کے لیئے بھیجنے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایچ آر منیجر ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ محمد ہارون کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے شہری کو یقین دلایا کہ انکوائری کے بعد جو بھی اس میں ملوث ہو گا۔ اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی چوری کے مقدمات میں ملوث دو اشتہاری مجرم گرفتار کر لیئے
Kahuta police arrest two wanted crimnals
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،1اکتوبر2024)— پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی چوری کے مقدمات میں ملوث دو اشتہاری مجرم گرفتار کر لیئے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم محمد افتخار صابر اور آفتاب عرف تارو کو ہیومن انٹیلی جنس او ر موبائل ڈائٹا کے ذریعے گرفتار کر کے تفتیش کاآغاز کر دیا۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی پندرہ سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
Police Arrest Suspect for Assaulting 15-Year-Old Boy in Kahuta
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،1اکتوبر2024)— پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی پندرہ سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکے نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزم بلال بھورہ حیال بازار سے یوپی ایس لینے گیا۔ سامان لے کر دکان سے باہر نکلا تو ملزم بلال آگیا۔ اور مجھے کہا کہ سکول تک چھوڑ آؤ اور مجھ سے چابی لے لے موٹر سائیکل سٹارٹ کیا اور میں اس کے پیچھے بیٹھ۔ ڈھوک مغل آباد کے قریب موٹر سائیکل روک کر مجھ سے نازیبا حرکات کر نا شروع کردی اور مجھ سے زبردستی بد فعلی کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش سب انسپکٹر بابر حسین کے حوالے کی جنہوں نے ملزم بلال کو گرفتا ر کر ک تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔