کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، ستمبر، 2024ء ) –ہفتہ کے روز کلرسیداں سے راولپنڈی کے تمام راستے بند رہے شاہ باغ میں کنٹینر رکھ کر کلرسیداں سے راولپنڈی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیا جس کے باعث کلرسیداں اور ڈڈیال،پلاک،ناڑ، گل پور،اسلام گڑھ،چکسواری سے دھانگلی کے راستے راولپنڈی کے درمیان مسافر گاڑیاں بند رہیں تاہم کلرسیداں سے ڈڈیال اور میرپور ازادکشمیر کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی کلر پنڈی روڈ کی بندش سے تمام اداروں ہسپتالوں میں حاضری انتہائی کم رہی اور لوگوں کو نقل و حمل میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پریشان حال لوگوں میں مریض اور بیرون ملک جانے والے مسافر سرفہرست تھے۔کلرسیداں سے کوئی باضابطہ قافلہ بھی راولپنڈی کے لیئے روانہ نہ ہو سکا۔
Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 29, 2024) – All routes from Kallar Syedan to Rawalpindi remained blocked on Saturday, causing significant disruption. Containers were placed at Shah Bagh, completely closing the Kallar Syedan to Rawalpindi road to all traffic. As a result, passenger vehicles between Kallar Syedan and areas such as Dadyal, Palak, Narh, Gul Pur, Islamgarh, and Chakswari via Dhuangali were halted. However, traffic between Kallar Syedan, Dadyal, and Mirpur in Azad Kashmir continued. The closure severely affected attendance in hospitals and other institutions and caused immense difficulties for travellers. Among those most affected were patients and people travelling abroad. No formal convoy from Kallar Syedan could depart for Rawalpindi.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاوید نے قتل کے نامزد ملزمان اشفاق احمد بٹ اور بنارس بٹ کی درخواست ضمانت کی توثیق کر دیں
Additional District and Sessions Judge Col. Syedan Mohammad Waris Javed approved the bail application of the named accused of the murder, Ashfaq Ahmed Butt and Banaras Butt, on depositing a bond of fifty thousand rupees
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، ستمبر، 2024ء ) – ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاوید نے قتل کے نامزد ملزمان اشفاق احمد بٹ اور بنارس بٹ کی پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر درخواست ضمانت کی توثیق کر دیں۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے چار ماہ قبل درینہ دشمنی پر عاشر بٹ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا،ملزمان کی جانب سے کلر سیداں کے نوجوان وکیل چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ادہر بدفعلی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزمان رمیل اکرام اور واثق رضوان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بھی کنفرم ہو گئی جس پر معزز عدالت نے ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
چوری کی جھوٹی اطلاع دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
The police registered a case for falsely reporting the theft
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، ستمبر، 2024ء ) –15پر چوری کی جھوٹی اطلاع دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق وسیم نامی شخص نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے گھر میں چوری ہو گئی ہے جس پر پولیس نے جب موقع پر جا کر چیک کیا تو اس کا گھر مقفل تھا جبکہ وسیم کے بھائی محمد ارشد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی وسیم فوج سے پنشن آیا ہے اور غیر شادی شدہ ہے جس کے گھر میں ایک چارپائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں جس پر پولیس نے ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت ملزم وسیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈہوک سرہل موضع نلہ مسلماناں میں محمد حفیظ بھٹی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Muhammad Hafeez Bhatti passed away after a long illness in Dhok Sarhal, Nala Muslimana
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، ستمبر، 2024ء ) –دوبیرن کلاں کے معروف کاروباری علی افسر بھٹی کے کزن محمد حفیظ بھٹی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈہوک سرہل موضع نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار بشارت اعوان، مسعود احمد بھٹی،راجہ محمد جاوید،شاہد سلیم،منظور کیانی،چوہدری الفت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ کیپٹن چوہدری جاوید گجر کی اہلیہ انتقال کر گئیں
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، ستمبر، 2024ء ) –ریٹائرڈ کیپٹن چوہدری جاوید گجر کی اہلیہ اور چوہدری فیصل ساقی کی چچی جان انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، پیر محمد افضل،چوہدری اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی، مسعود بھٹی،راجہ امجد بگھاروی، چوہدری تنویر اختر،بابر مصطفی جنجوعہ،راجہ داؤد اکبر،نمبردار چوہدری وقاص گجر،ڈاکٹر ربنواز چوہدری فیصل اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، ستمبر، 2024ء ) –مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے اٹک کے سینئر صحافی سید قمرالدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جس کے بعد وہ روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی میں بطور سب ایڈیٹر فرائض سرانجام دیتے رہے پھر حسن ابدال سے اٹک منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اس وقت کے معروف سینئر صحافیوں سردار سلطان سکندر اور محسن رضا کے اصرار پر اٹک سے نوائے وقت کی نمائندگی کی مرحوم طویل مدت تک اٹک میں روزنامہ نوائے وقت کے نمائندہ رہے۔مرحوم کے انتقال سے راولپنڈی ڈویژن ایک سینئر اور گولڈ میڈلسٹ صحافی سے محروم ہو گئی۔