DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Arrest Suspect in Murder Over Minor Dispute

کہوٹہ پولیس کی موثر کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کہوٹہ –(پوٹھوار ڈاٹ کام،،28، ستمبر، 2024ء ) –کہوٹہ پولیس کی موثر کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم اشفاق نے کھیتوں میں کچرا پھینکنے پر اسرار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ چند دن قبل مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا،کہوٹہ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروۓ کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ایس ایچ او کہوٹہ اور پولیس ٹیم کو شاباش، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

Kahuta – (Pothwar.com, September 28, 2024) – In a swift operation, Kahuta Police apprehended the suspect responsible for the murder of a local resident following a minor altercation. The suspect, Ashfaq, had shot and killed Israr after a dispute over the disposal of trash in the fields. A case was registered a few days ago based on a complaint filed by the victim’s brother.

SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar commended the SHO Kahuta and the police team for their effective action. He confirmed that Ashfaq was arrested using human intelligence and other investigative techniques, with efforts ongoing to capture his accomplice. SP Khokhar stressed that individuals involved in serious crimes like murder will not escape the law.

کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتا ق میں عید میلاد النبیﷺکا جلوس

Procession of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Kharang Syedan ​​Dera Mushtaq

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28ستمبر2024)
کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتا ق میں عید میلاد النبیﷺکا جلوس،جلوس مرکز ڈیرہ مشتاق شاہ گاؤں سے نکلا جوریشم فاطمہ روڈ سے ہوتا ہوا سید حسن شاہ روڈ پر آیا وہاں سے کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق شاہ کیمپس سے ہوتا ہوامین بازار ڈیرہ مشتاق شاہ کی طرف گیا جہاں نجم سپر سٹور پر آیا جہاں پر پانی کی سبیلیں اور شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا،جلوس وہاں سے ہوتا ہواسید مطلوب شاہ مارکیٹ گیا وہاں سے صوبیدار الیاس مارکیٹ گیا اور گورنمنٹ پرائمری بواہز سکول سے ہوتا ہوا واپس نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ میں اختتام پذیر ہوا اور شرکا ء میں لنگر تقسیم کیا گیااور دعا کی گی، جلوس کی قیادت معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے کی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی کامیابی ہے معاشرے، قوم اور ملک میں امن، خیر خواہی، دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو اسی مثالی معاشرے کی اعلی اقدار کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد نبی کریم ﷺنے رکھی تھی انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، فکر کو ندرت، عمل کو طہارت، نفرتوں اور عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اُخوت ومحبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی۔ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ء و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button