DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Locals Protest Unnecessary Demolition of Choa Khalsa Health Center Amid Allegations of Corruption
چوآخالصہ صحت مرکز کی بلا جواز توڑ پھوڑ پر شدید احتجاج، کرپشن کے الزامات
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، ستمبر، 2024ء ) – محکمہ صحت میں لوٹ مار کا بازار گرم،لوگوں کے عطیات سے شاندار عمارت کو بلاوجہ توڑنے کا عمل جاری،ٹھیکیدار کے پاس ورک ارڈر تک نہیں۔تفصیلات کے مطابق کئی دھائیوں قبل تعمیر ہونے والی بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو چند برس قبل مقامی لوگوں نے سنبھالا دیا اور لاکھوں روپے خرچ کرکے اس کی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کیا۔ محکمہ صحت نے اسے 24/7 زچہ بچہ مرکز کا درجہ بھی دے رکھا یے۔ برطانیہ کے شہر گلاسگو میں مقیم خالد حسین بھٹی آف ٹکال نے اس ادارہ کو مثالی بنانے کے لیئے بھاری لاگت سے یہاں جدید میڈیکل آلات مہیا کیئے اس کی چھتوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا اس عمارت میں ماربل اور ٹائلز کی تںصیب کرکے نئے فرش ڈالے گئے بجلی کی وائرنگ تبدیل کی گئی پلاسٹک اور لکڑی کا فرنیچر مہیا کیا گیا صاف پانی کی فراہمی کے لیے یہاں بورنگ کروائی واش رومز،لیبر روم،لیڈیز ہیلتھ ورکر کے لئے الگ کمرے تعمیر کیئے گئے نیا فرنیچر لایا گیا اور 2017 سے لے کر اس ادارے کے تمام اخراجات خالد بھٹی نے اپنی جیب سے ادا کیئے۔حاجی چوہدری محمد یونس منہاس نے یو پی ایس مہیا کیا۔ مقامی لوگ اس کی رورل ہیلتھ سینٹر میں اپگریڈیشن کے مطالبات کر رہے تھے پنجاب حکومت نے اس جائز مطالبہ پر سرے سے کوئی توجہ نہ دی اور انجانے ہاتھوں نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے لیئے اس عمارت کی توڑ پھوڑ شروع کردی نادرشاہی فرمان جاری کیا گیا کہ مرکز صحت چواخالصہ کی عمارت کو چند گھنٹوں میں ہی خالی کر دیا جائے عملہ اور ہسپتال کہاں جائے محکمہ صحت نے اس کی کوئی ذمہ داری نہ لی اس کے فوری بعد ٹھیکدار اپنے عملے سمیت عمارت می گھس گیا اس نے اس کے خوبصورت فرشوں اور دیواروں پر لگی عمدہ ٹاہلوں کی توڑ پھوڑ شروع کر دی جس کی قطعی ضرورت نہ تھی ٹھیکیدار کے پاس ورک ارڈر موجود نہیں محکمہ صحت کلرسیداں بھی اس لوٹ مار سے لاعلم ہے شاندار اور عمدہ عمارت کی توڑپھوڑ کا حکم جاری کرنے والوں نے کروڑوں کی رقم ہڑپ کرنے کے لیئے ایسا کیا ہے مقامی شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اس صورتحال کی فوری شفاف مگر کھلی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ دوکروڑ کی لاگت سے یہاں مزید عمارت تعمیر کی جا سکتی تھی۔موجودہ عمارت کی توڑ پھوڑ کی سرے سے کوئی ضرورت ہی نہ تھی۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 26, 2024) – Allegations of corruption have surfaced in the Department of Health regarding the unnecessary demolition of the Choa Khalsa Basic Health Unit (BHU), which had been recently renovated through local donations. Despite no work order being issued, contractors have begun tearing down the facility’s well-maintained structure, raising concerns among local residents.
Years ago, the community stepped in to restore the aging BHU, investing millions to upgrade it. Khalid Hussain Bhatti, a resident of Glasgow, UK, contributed significantly by providing modern medical equipment and financing extensive renovations, including new flooring, electrical wiring, and furniture. Since 2017, Bhatti personally funded the center’s expenses. The health unit had been designated a 24/7 maternity center, making it a crucial facility for the area.
However, instead of upgrading the facility as locals had requested, the Punjab government ignored their appeals. In a sudden and unannounced move, the building was ordered to be vacated, and a contractor began dismantling the pristine floors, walls, and other installations. There was no apparent reason for the demolition, and local health authorities claim to be unaware of the situation.
Residents have demanded a transparent investigation from Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, calling for accountability as millions could have been better spent upgrading the center instead of destroying it. They insist the existing building required no demolition and was fully functional, with corruption suspected to be the motive behind the decision.
ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عمل تیز کر دیا گیا
In view of the increase in dengue patients in Rawalpindi district, the process of action against those violating SOPs has been accelerated
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، ستمبر، 2024ء ) –ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد رفیق نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ڈینگی پر قابو پانے کیلئے لاروا کی تلفی انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،مریض کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے فوری طور پر راولپنڈی ریفر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جب تک مریض سیریس نہ ہوجائے اس کا نام ڈیش بورڈ پر منتقل نہیں کیا جاتا جو ایک مجرمانہ غفلت ہے۔انہوں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ڈینگی مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں لواحقین مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی بجائے حکیموں کے پاس لے جاتے ہیں اور جب تک ان کی حالت مزید بگڑنہ جائے اسے ہسپتال نہیں لایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں ڈینگی سے بچاؤ میں بہت سی ضروری چیزوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خطرناک حد تک لاروا پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں 16سالہ نوجوان اور کلر سیداں میں 3سالہ بچی کی ہلاکت پر ہمیں تشویش اور افسوس ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا مقصد ڈینگی پر قابو پانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی سے قبل ان میں آگاہی پیدا کرنا ہے ڈینگی کے مہلک اثرات سے خود ہی نہیں بلکہ اردگرد کے لوگوں کو بھی بچانا اشد ضروری ہے ہم سب اس بارے میں محکمہ صحت کی جاری ہدایات پر سختی سے عمل کر کے ہی ڈینگی کو شکست دے سکتے ہیں اس بابت کسی ایک کی بھی کوتاہی اور غفلت کسی بڑے حادثہ کو جنم دے سکتی ہے ہمیں اپنے کل کو محفوظ بنانے کے لیئے اج ہی ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم،ڈاکٹر توقیر مقصود، ڈاکٹر عمیر اسلم رانا،ڈاکٹر شیخ محمد طارق، ڈاکٹر لاڈلے حسن خان سمیت دیگر میڈیکل آفسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی
Deputy Commissioner Rawalpindi has called for an immediate report to meet the shortage of doctors and paramedical staff in THQ Hospital Kaler Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، ستمبر، 2024ء ) – وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی جس پر اے سی کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ کر معلومات حاصل کیں اور اپنی رپورٹ تیار کر کے ڈی سی راولپنڈی کو ارسال کر دی۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت ای این ٹی اسپیشلسٹ سمیت ایکسرے ٹیکنیشن،ریڈیو گرافراور اسسٹنٹ اپریشن تھیٹر کی آسامیاں خالی ہیں جبکہ کارڈیالوجسٹ کی آسامی ہی موجود نہیں۔ ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین بھی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں
پنڈی روڈ پر پیر سید حامد علی شاہ اور انکے بھائیوں کی جانب سے عطیہ کی گئی جگہ پر مسجد ودرسگاہ کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد کی تقریب
Foundation stone ceremony for the construction of Masjid on the land donated by Pir Syed Hamid Ali Shah and his brothers on Pindi Road
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، ستمبر، 2024ء ) –چیئرمین الصفہ گروپ آف ایجوکیشن سید زبیر علی شاہ کہا ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے بہترین جگہیں مساجد ہیں،ان کی حیثیت روئے زمین پر جسم میں روح کی مانند ہے جسم کی بقاء روح کے بغیر نہیں اسی طرح مساجد کے اختتام کیساتھ روئے زمین بھی ختم ہو جائے گی۔رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ قیامت کے دن ساری زمین ختم کر دی جائے گی مگر مساجد قائم رہیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی روڈ پر پیر سید حامد علی شاہ اور انکے بھائیوں کی جانب سے عطیہ کی گئی جگہ پر مسجد ودرسگاہ کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ناظمین محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،شیخ وسیم اکرم،عاطف اعجاز بٹ،شیخ شعور قدوس،چوہدری عبدالجبار،راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا مفتی اکبر اویسی۔سید سبط الحسن نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔سید زبیر علی شاہ نے کہا کہ مسجد کے ساتھ مدرسہ فلاحی سنٹر اور ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔نہوں نے کہا کہ مساجد صرف ایک عمارت کا نام نہیں بلکہ یہ اسلامی معاشرے کی دینی،سیاسی،معاشرتی،اخلاقی اوررفاہی قیادت کے مراکز بھی ہیں۔دنیا کی ظلمتوں میں اسلام ہدایت کا نور ہے اور مساجد وہ چراغ ہیں جہاں سے یہ نور اپنی کرنوں سے معاشرے کے گوشے گوشے کو منور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا اس مسجد کی تعمیر کے کوئی چندہ نہیں لیا جائے گا۔اور سادات فیملی اسکی تعمیر کرے گی۔
تنویر حسین سکنہ گھاڑچنام نے مقدمہ درج کروایا
Tanveer Hussain of Ghar Chanam registered police case
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، ستمبر، 2024ء ) –تنویر حسین سکنہ گھاڑچنام نے مقدمہ درج کروایا کہ میں چوکپنڈوری میں سبزی فروٹ کا کاروبار کرتا ہوں اور نئی آبادی چوکپنڈوری میں فیملی کے ہمراہ رہتا ہوں۔میرا پندرہ سالہ بیٹا محمد حسین علی جو کلاس دہم کا طالب علم ہے نے سکول سے واپس آیا اوربتایا کہ عقیل کالیں کر کے بلا رہا ہے میں تھوڑی دیر تک گھر واپس آتا ہوں۔میرا بیٹا 3 بجے گھر واپس آیا تو میں نے دیکھا کہ اس کے چہرے پر زخم کے نشانات ہیں میں نے زخموں کے بارے میں استفسار کیا تو اس نے مجھے بتایا کہ ایک سال سے عقیل میرے ساتھ زیادتی کرتا چلا آ رہا ہے اور اب مجھے بلیک میل بھی کرنا شروع کر دیا ہے اور کہتا ہے کہ تمھاری ویڈیوز بھی میرے پاس ہیں اس کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر میں بلیڈ کے وار اس پر کئے اور بڑی مشکل سے جان چھڑاکر بھاگ آیا ہوں کلرسیداں پولیس نے ملزم عقیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ اس سے سوشل میڈیا پر مبینہ ملزم کی زخمی تصویر وائرل کر کے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد کلرسیداں پولیس میٹرک کے طالبعلم سے زیادتی کرنے اور اسے بلیک میل کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ستھوانی میں وہدری نعیم ارشد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Chaudhry Naeem Arshad’s sister passed away in Sathwani
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، ستمبر، 2024ء ) –گورنمنٹ بوائر ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے مدرس چوہدری نعیم ارشد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاوں ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری ثوبان ایاز،چوہدری شاہد گجر،چوہدری وقاص گجر،راجہ عاصم صدیق کے علاوہ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بناہل کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ زاہد مسعود قاسمی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Retired Headmaster of Government Boys High School Banhal Raja Zahid Masood Qasmi’s mother passed away
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، ستمبر، 2024ء ) –گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بناہل کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ زاہد مسعود قاسمی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ جمعرات دن 11بجے قاسم آباد بناہل میں ادا کی جائے گی۔۔