DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Teachers Hold Massive Protest Against School Privatization and Policy Changes, Five Teachers Suspended

تحصیل کہوٹہ کے اساتذہ کا تمام سرکاری سکولوں کو تالے لگا کر زبردست احتجاجی مظاہرہ

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25ستمبر2024)— تحصیل کہوٹہ کے اساتذہ کا تمام سرکاری سکولوں کو تالے لگا کر کہوٹہ شہر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں اساتذہ مر د و خواتین کے اجتماع سے مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستا ن سابق امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ یکجہتی کا اظہار۔ ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیئے پنجاب حکومت نے تحصیل کہوٹہ کے پانچ اساتذہ کو معطل کرکے شو کاز ناٹس جاری کر دیا۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور اساتذہ یونین کے رہنماؤں ضلع جنرل سیکرٹری راولپنڈی ٹیچرز یونین راجہ تیمور، راجہ اشراق اور دیگر مقررین نے کہا کہ سکولوں کی پرائیویٹائزیشن، لیو وانکیشمنٹ میں ترمیم سرکاری سکولوں کی نجکاری، پنش رولز میں ترمیم،ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی مستقلی میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو سڑکوں پر لانے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
بصورت دیگر احتجاج کی لہر بڑھے گی۔ کرنل وسیم جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کے مطالبات جلد پورے کیئے جائیں۔ اساتذہ یونینز کو اعتماد میں لیکر پا لیسیاں بنائی جائیں۔ اس دوران محکمہ ایجوکیشن نے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیئے اساتذہ یونین تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں راجہ تیمو ر
اختر جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی گورنمنٹ پرائمری سکول کھڈیوٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوبیرن خورد کے ٹیچر محمد عباسی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیور کے ٹیچر محمد ضیاء عباسی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لہڑی کے ٹیچر راجہ طارق محمود اور گورنمنٹ پرائمری سکول کھڈیوٹ کے ٹیچر سرمد ادریس کو معطل کر کے شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔

Kahuta – (Pothwar.com, Imran Zamir, September 25, 2024) – Teachers from across Tehsil Kahuta staged a large protest by locking all government schools and gathering at Government Boys High School Kahuta. The protest was in response to the proposed privatization of schools, changes in leave encashment rules, delays in the regularization of SSEs and AEOs, and amendments to pension rules.

Hundreds of male and female teachers participated in the demonstration, which was supported by central leader of Tehreek-e-Labbaik Pakistan and former provincial assembly candidate, Colonel (R) Waseem Janjua. The protest came despite efforts by the Punjab government to halt the strike by suspending five teachers from Kahuta and issuing them show-cause notices.

Speaking at the protest, Colonel (R) Waseem Janjua and teacher union leaders, including Raja Taimoor, district general secretary of the Rawalpindi Teachers Union, and Raja Ishraq, warned that failure to meet their demands would lead to an escalation of protests. They called for an end to school privatization and for the government to consult teacher unions before implementing policies.

The suspended teachers include Raja Taimoor Akhtar, General Secretary of Rawalpindi District, along with teachers Muhammad Abbasi, Muhammad Zia Abbasi, Raja Tariq Mehmood, and Sarmad Idrees, who were issued show-cause notices by the Department of Education in an attempt to break the strike.

– اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر کی ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر چھاپے۔

Raids for violation of Dengue SOP by Assistant Commissioner Kahuta Ayo Shah Zaffar

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا رڈاٹ کام
کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25ستمبر2024)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر کی ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر چھاپے۔ گریڈ اسٹیشن میں پرائیویٹ سکول جبکہ لاری اڈہ کہوٹہ میں کباڑ خانہ سیل کر دیا۔ ڈینگی لاروہ بر آمدہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر نے گریڈ اسٹیشن میں ایک نجی سکول کو سیل کر دیا جبکہ اور کاروائی میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب کباڑ خانے کو سیل کر دیا۔

تحصیل انٹیلی جنس کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور ڈی ایس پی کہوٹہ منعقد ہوا۔

The meeting of Tehsil Intelligence Committee Kahuta was held under the chairmanship of Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar and DSP Kahuta

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25ستمبر2024)— لینڈ مافیا قبضہ گروپ اور سوشل میڈیا پر سرکاری افسران انتظامیہ، علماء کرام اور ممبران امن کیمٹی کے خلاف جوٹھے منفی اور ذاتی پراپیگنڈہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحصیل انٹیلی جنس کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور ڈی ایس پی کہوٹہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایٹیلی جنس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ تحصیل کہوٹہ میں امن وامان کی صورت حال اور ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ ہوا کہ فیک آئیڈیز بناکر پوسٹ اور کمنٹس کرنے والوں کا کھوج لگا کر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر گروپ ایڈمن کو بھی چاہیئے کہ ایسی فیک آئیڈیز کے پروفائل کی بابت فوری پولیس اسٹیشن میں اطلاع دیں اور بعد ضروری کاروائی ان کو بلاک کریں۔

مسجدالہاشم لاء کالج کہوٹہ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad-ul-Nabi ﷺ to be held at Masjid-ul-Hashim Law College, Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2024)
مورخہ27ستمبر2024بروز جمعہ المبارک صبح 10بجے مسجدالہاشم لاء کالج کہوٹہ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد پذیر ہو گا جس میں ملک سے نامور نعت خواں اور علمائے کرا م شرکت کریں گے جبکہ محفل سے خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام، اسلامی مفکر اسلامہ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف و چیئرمین لاء کالج کہوٹہ کا ہو گا تمام عاشقان مصطفی ﷺ کو بروقت محفل پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button