DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Tragic Incident in Nara Union Council: Worker Dies Under Felled Cedar Tree

یونین کونسل نارہ کا رہائشی چیڑ کا درخت کا ٹنے والا مزدور،اپنی ہی کاٹی کوئی چیڑ کے نیچے آ کر جان بحق ہو گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2024)
یونین کونسل نارہ کا رہائشی چیڑ کا درخت کا ٹنے والا مزدور،اپنی ہی کاٹی کوئی چیڑ کے نیچے آ کر جان بحق ہو گیا، کلیاہ موہریاں یوسی کھلول کے مقام پر یہ افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں گذشتہ یونین کونسل نارہ کے موضع بگھون ڈھوک مغلاں کے رہائشی اشفاق بھٹی چیڑ کے درخت کی چوٹی سے لکڑیاں کاٹتے ہوئے اپنی ہیء چیڑ کی چوٹی کے نیچے آ کر جاں بحق، اہلیان علاقہ نے اپنی مدد کے تحت ڈیڈھ باڈی کو نیچے اتارا،یاد رہے کہ مذکورہ شخص دیہاڑ دیاڑی پر یہ لکڑیا ں کا ٹ رہا تھا جبکہ محکمہ جنگلات اور گزارہ کے افسران کی ٹمبر مافیا سے ملی بگھت سے کہوٹہ کے تمام جنگلات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، چیڑ کے بڑھے بڑھے قد آور در ختوں کو گاجر مولی کی طرع کاٹا جا رہا ہے جبکہ زمہ دار محکمے والے اور مقامی کمیٹیوں کے افراد نے کبوتر کی آنکھیں بند کر لیں جس کی وجہ سے ہرے بھرے جنگلات میدانوں میں بدل گے ہیں۔

Kabir Ahmed Janjua, Pothwar.com, September 23, 2024—A tragic accident occurred in the Nara Union Council when a laborer, Ashfaq Bhatti, was killed after a cedar tree he was cutting fell on him. The incident took place near Mohriyan village in the Khlol area, where Bhatti was working on a contract to fell trees.

Local residents helped retrieve the body from under the tree. It’s reported that Bhatti was cutting wood from the top of the cedar when the accident happened. This incident highlights ongoing concerns about illegal logging in the area, as local forests are rapidly being depleted due to collusion between forest officials and timber mafias.

Witnesses claim that large cedar trees are being cut down indiscriminately, turning lush green forests into barren fields. Local communities and responsible authorities have been criticized for turning a blind eye to this environmental degradation.

کہوٹہ کے دو عظیم ڈاکٹروں ڈاکٹر محمد علیم اور ڈاکٹر محمد شفیق کے کلینک سیل کرنا غریبوں سے ساتھ سخت زیادتی ہے

Sealing the clinics of two great doctors of Kahuta, Dr. Muhammad Aleem and Dr. Muhammad Shafiq, is a gross violation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2024)
کہوٹہ کے دو عظیم ڈاکٹروں ڈاکٹر محمد علیم اور ڈاکٹر محمد شفیق کے کلینک سیل کرنا غریبوں سے ساتھ سخت زیادتی ہے،ڈاکٹرکیپٹن محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم کہوٹہ کے وہ دو عظیم ڈاکٹر ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں کہوٹہ،کشمیر،کلر سیداں کی عوام خدمت کی ہے،350روپے میں چیک اپ اور دوائی دیتے ہیں کمشنر راولپنڈی از خود نوٹس لیں اور ان ہسپتالوں کو فی الفور ڈی سیل کے احکامات جار ی کریں،ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین بلدیہ قاضی عبد القیوم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم حقیقی معنوں میں غریبوں کے مسیحاء ہیں،انہوں نے کبھی ذاتی لالچ نہیں کیا انہوں نے اللہ کی رضاء کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا ہم کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈاکٹرکیپٹن محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم کے ہسپتالوں کو فی الفور ڈی سیل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیراورمرمت کے لیئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz from one and a half billion rupees for the construction and repair of roads

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،23، ستمبر، 2024ء ) — وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیفنس پروڈکشن ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیراورمرمت کے لیئے ڈیڑھ ارب روپے سے
زائد کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ جس سے نڑھ میں سون تا بڑوئی ایک ارب دس کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تیار کی جائے گی۔ جبکہ ہل ٹاپ،جیوڑہ،بیور تاچنگڑ روڈ کی تعمیر پر 25کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیفنس پروڈکشن ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد جیوڑہ تا چھنگڑ روڈ (کروٹ) کے افتتاح کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نڑھ میں سون تا بڑوئی،کہوٹہ تا مٹور، کہوٹہ تا چوک پنڈوری اورسدا کمال روڈ،بیور تا چنگڑ (کروٹ) اور دیگر حلقہ کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی وساطت سے حلقہ بھر میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیں گے۔اور حلقے کی محرومیوں کا ازالہ بھی کریں۔ عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ہسپتال اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ ان روڈوں کی تعمیر کی وجہ سے نہ صرف کہوٹہ بلکہ آزاد کشمیر سے ملحقہ اضلاع کی عوام و مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ یہ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔

کہوٹہ شہر کا کوئی والی وارث نہیں۔ ایم این اے اور ایم پی اے مبارک بادیں وصول کرنے میں مصروف ہیں

MNAs and MPAs are busy receiving felicitations as Kahuta suffers

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،23، ستمبر، 2024ء ) — کہوٹہ شہر کا کوئی والی وارث نہیں۔ خوش آمدی ٹولہ بوٹ پالشیے سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے بری الزمہ ہیں۔ ایم این اے اور ایم پی اے مبارک بادیں وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ کہوٹہ کی 80%فیصد آبادی آج کے جدید دور میں بھی صاف پینے کے پانی،سٹریٹ لائٹس، صفائی،واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔جبکہ سرکاری محکموں میں رشوت کا بازار گرم ہے۔ سرکاری افسران رشوت کے بغیر اور سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔ متعدد بار اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہے۔ خوش آمدی ٹولہ اور بوٹ پالشیئے سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے بری الزمہ ہو جاتے ہیں۔ جبکہ مچھلی چوک کہوٹہ شہر میں نالے بند چوک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ عملہ صفائی افسروں کے گھروں میں تعینات۔ صفائی کے لیئے بھرتی عملہ فراڈ کرکے ملی بھگت اور رشوت دیکر دوسرے محکموں میں جعلی طور پر بٹھا دیئے گئے۔ سب محکمے بے لگا م۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی نوٹس لیں۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2024)
سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد کا راجہ محمد طارق زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی، لواحقین سے تعزیت کا اظہار،گذشتہ روز قبل بنگلہ راجگان سکوٹ کے مسلم لیگی رہنما راجہ محمد خالد کے بھائی راجہ محمد زاہد اکبر کے بہنوئی راجہ محمد طارق زمان (وزیر اعظم ہاؤس ٹرانسپورٹ انچارج) کی وفات پر سابق امیدوار ایم پی اے،سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمدنے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،علاوہ ازیں سپین کے شہر بار سلونا کے معروف بزنس مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر اور راجہ طلعت نے بھی راجہ محمد طارق زمان کی وفات پرگہرئے غم و دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک خوش گفتار اور ملنسار انسان تھے اللہ پاک ان کے درجات بلند فرماہیں آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button