22 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police Arrests Man with 80 Bottles of Liquor

پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے 80بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) – تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش صفدر مسیح سکنہ راولپنڈی کے قبضے سے 80بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم نے شراب کی بوتلیں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھے گئے دو عدد توڑوں میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی جنہیں چیک کیا گیا تو دونوں میں شراب کی 40/40بوتلیں پڑی ہوئی تھیں۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 21, 2024) – During a routine patrol, Kallar Syedan police apprehended a drug dealer, Safdar Masih, a resident of Rawalpindi, and seized 80 bottles of liquor from his possession. The accused had hidden the bottles in two sacks placed on the backseat of his vehicle. Upon inspection, each sack was found to contain 40 bottles of liquor. A case has been registered against the suspect.

چبوترہ ;لڑکی نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

Girl foils attempt of rape after her scems were heard in village Chabootra

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –لڑکی نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔مسماۃ(ع) سکنہ چبوترہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں راولپنڈی میں پرائیویٹ نوکری کرتی ہوں۔گزشتہ شب پونے 8 بجے کے قریب چھٹی کر کے اپنے گھر کی طرف جا رہی تھی اور روشنی کیلئے موبائل فون کی لائٹ آن کر رکھی تھی کہ اسی دوران کس نے مجھے پیچھے سے دبوچ لیااور زمین پر گرا لیا۔میں نے شور شرابہ کیا اور اسی دوران موبائل فون کی لائٹ لڑکے کے چہرے پر لگی جس کو میں نے پہچان لیا جو ہمارے ہی گاؤں کا لڑکا خیام تھا۔ میرے شور شرابے کی آواز سن کر میری والدہ بھی آ گئی جس پر ملزم کھیتوں میں لگی مکئی کی فصل میں بھاگ گیا۔

پولیس نے غیر قانونی طور پر پلاٹ میں داخل ہوکر دیواریں توڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر 26افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

The police registered a case against 26 people for illegally entering the plot, breaking the walls and threatening to kill them

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) – تھانہ کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر پلاٹ میں داخل ہوکر دیواریں توڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر 26افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔سفیان انجم سکنہ سکھو نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں صاحبزادہ بدر منیر کے پلاٹ میں چوکیداری کرتا ہوں،گزشتہ روز بوقت قریب صبح ساڑھے پانچ بجے، کلر سیداں چوآ روڈ پر واقعہ پلاٹ میں اپنے دیگر دو چوکیداروں مناظر اور حمید کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی دوران اشتیاق بٹ ہمراہ 20سے 25افراد پلاٹ کا فرنٹ گیٹ توڑ کر غیر قانونی طور پراندر داخل ہوئے۔اشتیاق بٹ کے پاس پسٹل جبکہ دیگر اشخاص بھی اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے نے پلاٹ کی پچھلی دیوار توڑ دی اور اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دیں کہ شام تک پلاٹ خالی نہ کیا توجان سے مار دیں گے۔پلاٹ مذکورہ کا قبضہ بعدالت جناب سول جج کلر سیداں نے 25مئی 2024کو بدر منیر کے حوالے کیا تھا۔

مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر محمد طاہر سکنہ پیکاں کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم

Muhammad Tahir of village Paikan was sentenced to life imprisonment

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) – ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاویدنے قتل کے ایک مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر محمد طاہر سکنہ پیکاں کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔مجرم طاہر نے 23جولائی 2018میں گھریلو رنجش پر گولیاں مار کر 21سالہ شخص زبیر کو قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے محمد طاہر،عمران اور سجاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ ادھرایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں نے نواحی علاقہ سدا کمال میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو قتل کرنے کے ایک مقدمہ میں مبینہ طور پر ملزمان کی سرپرستی کرنے پر عمیرشاہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دائر کی جانے والی درخواست کو مسترد کر دیا.

وقاص چوہدری ایڈووکیٹ کو آزاد کشمیر انصاف لائز فورم کا ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا

Waqas Chaudhry Advocate was elected Deputy General Secretary of Azad Kashmir Justice Forum

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –معروف قانون دان اور سیاسی رہنما وقاص چوہدری ایڈووکیٹ کو آزاد کشمیر انصاف لائز فورم کا ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ادہر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کرنل محمد شبیر اعوان، ہارون کمال ہاشمی،محسن نوید سیٹھی،قمر ایاز،عاقب علی،راجہ عثمان مانی،راجہ اظہر اقبال اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت خود کو اس عہدے کا حقدار ثابت کریں گے۔

مرزا سکندر بیگ نمونیہ سے دم توڑ گیا ,نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی

Mirza Sikandar Baig died of pneumonia, the funeral prayers were offered at Looni Saliyal

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –ریٹائرڈ سیکرٹری یوسی مرزا مظفر اقبال بیگ سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال بیگ کا 25 سالہ بھتیجا مرزا سکندر بیگ نمونیہ سے دم توڑ گیا دبئی میں اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے پاکستان کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا یہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن سرائیکی،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری شاہد گجر،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،چوہدری محمد حنیف،چوہدری محمد ذوالفقار،بلال قیوم چغتائی،شیخ خورشید احمد،ندیم صدیقی،چوہدری نعیم بنارس،عبدالرؤف بٹ،چوہدری زین العابدین عباس،مرزا سہیل اطلس،عابداللہ سیٹھی،راجہ پرویز اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

میں اج بھی کلرسیداں کے لوگوں کی وفا کو نہیں بھولا ہوں۔ چوہدری نثار علی خان

I still haven’t forgotten the loyalty of the people of Kallar Syedan. Chaudhry Nisar Ali Khan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –ملک کے معروف سیاست دان سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کا اپنا نائب بنا کے دنیا میں بھیجا یے یہ ہم سب کے لیئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات یے مگر یہاں یہ بھی لازم ہے کہ ہر انسان ذاتی حیثیت میں اپنی اس ذمہ داری کو پوری ایمانتداری سے سرانجام دے تاکہ کل روز محشر رب کے سامنے شرمندگی نہ اٹھانی پڑے،جنرل ضیاالحق کا دور سب سے بہتر تھا اس دور میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی نہ لگتی تو اب تک کا یہ سب سے بہتر دور ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز دھمیال میں شیخ الحدیث قاضی عبدالرشید مرحوم کی رھائشگاہ پر ان کے فرزند قاضی جنید و دیگر سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی صوبہ پنجاب کی جنرل کونسل کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی،ظفر اقبال،نمبردار اسد، راجہ جاوید اشرف،شیخ ساجد الرحمان،عنایت اللہ چکیالوی اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ قاضی عبدالرشید مرحوم انمول شخصیت تھے میرے ان سے ہمیشہ گہرے مراسم ریے وہ شیخ الحدیث کے ساتھ ساتھ تعلقات نبھانے والی شخصیت تھے میں ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے انسان کو اپنا نائب بنا کر دنیا میں بھیجا ہمیں اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے تاکہ روزمحشر شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ہمیں فرقہ واریت سے اجتناب کرنا چاہیئے اور خود کو اللہ کی تعلیمات کا پابند بنانا چاہیئے ہماری تقسیم نے ہمیں بے پناہ نقصان پہنچایا نبی اکرم صلعم سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ تک سبھی مسلمان تھے مگر بعد میں ہم فرقہ واریت میں بٹ گئے جس سے امت مسلمہ تقسیم ہو کر کمزور ہوئی ہم آج بھی سنی شیعہ اہلحدیث کی بجائے صرف مسلمان بن کر اپنے اسلاف کی یاد تازہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آج نماز کے طریقے پر لڑتے ہیں اگر ہم اس جھگڑے سے بے نیاز ہو کر اپنے اپنے طریقے پر نماز کی ادائیگی کو لازمی بنائیں تو ہم مسائل سے بتدریج نکل سکتے ہیں ہماری باہمی تقسیم نے امت رسول کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے انہوں نے جنرل ضیاالحق کے دور کو عمدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل ضیاالحق بہت عاجز انسان تھے انہوں نے ملک کے لیئے بہت کام کیا ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے سوا ان کا دور بہت یادگار اور شاندار تھا بھٹو کو عدالتی فیصلہ پر پھانسی دی گئی مگر وہ کسی خوف اور گھبراہٹ کی بجائے پھندے کو چوم کر جھول گئے وہ بہادر انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کل کی طرح اج بھی اچھے نہیں جو کرسی پر بیٹھ جاتا ہے وہ خود کو ہی بالادست سمجھتا ہے مگر ہر تاریکی کے بعد اجالا نمودار ہوتا ہے ہمیں توقع رکھنی چاہیئے کہ اللہ مشکلات کے بعد قوم کے لیئے جلد اسانیاں پیدا کرے گا انہوں نے مولانا احسان اللہ چکیالوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا موقف بڑا زبردست اور جاندار ہے مجھے بھی دل کرتا ہے کہ جے یو آئی میں شا مل ہو جاؤں،انہوں نے کلرسیداں کا بطور خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے لوگ جھگڑالو نہیں امن پسند ہیں میں نے ان کی حقیر سی خدمت کی مگر وہ اج بھی میرے ادوار کو یاد رکھے ہوئے ہیں تو یہ ان کی محبت خلوص اور ایمانتداری ہے میں اج بھی کلرسیداں کے لوگوں کی وفا کو نہیں بھولا ہوں۔یہ وفا شعار لوگوں کی دھرتی ہے جس سے تعلق ہمیشہ برقرار رہے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button