22 September 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand Inauguration of Jiora to Jhangar Road: Assembly Members and Kashmiri Leadership in Attendance

جیوڑہ تا جھنگڑ روڈ کا شاندار افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2024)
جیوڑہ تا جھنگڑ روڈ کا شاندار افتتاح،ممبران اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد سمیت آزاد کشمیرسے ن لیگی قیادت کی بھی شرکت، ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،وزیر کشمیر راجہ نصیر احمد، چیئرمین راجہ محمد فیاض سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات نے افتتاح کیا، 25کروڑ30لاکھ کی خطیر گرانٹ سے ہل ٹاپ جیوڑہ سے کروٹ تک کارپٹ روڈ تعمیر کی جائے گئی،کوٹلی، سہنسہ آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹروں کا ممبران اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل 25کروڑ30لاکھ کی خطیر گرانٹ سے منظور ہونے والے ہل ٹاپ جیوڑہ سے کروٹ تک کارپٹ روڈکا جیوڑہ کے مقام پر افتتاح ہوا جس میں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، وزیر بلدیات آزاد کشمیر راجہ نصیر احمد، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،راجہ یاسر ایڈووکیٹ کواڈینٹر ٹو ایم این اے، راجہ افتخار احمد سہنسہ آزاد کشمیر، چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفربگہاروی،چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین، چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حیدر، وائس چیئرمین یوسی بیور سردارمحمد طاہر، راجہ نذاکت حسین بیور، راجہ رفاقت جنجوعہ،بریسٹر راجہ احمد صغیر، کونسلر راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،کونسلر راجہ عباس پپو، راجہ ثقلین ممیام،سردار سائیں عابد آف جیوڑہ،حاجی منشی ریاض بیور، کونسلر راجہ سجاد بیور، راجہ مہان بیور، سابق نائب ناظم بیور سردار شفاقت حسین، راجہ محمد یوسف بیور، راجہ علی اصغر سانج، سید شہزاد شاہ سیکرٹری یوسی بیور،راجہ قمر یعقوب کہوٹہ،کونسلر محمود چوہان، انور ستی کہوٹہ، حاجی محمد سلیم، راجہ جلیل احمد، راجہ فیصل محمود نوگراں،زوہیب وحید ستی،راجہ وقار محبوب، راجہ کلیم سویڑی سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سے کیے ہوئے تمام وعدئے پورے ہونگے، گلیوں، سڑکوں کے جال بچھا دیں گے،یونیورسٹی اور ہسپتال بھی بناہیں گے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 22, 2024) –- A grand inauguration ceremony for the Jiora to Jhangar road was held yesterday, attended by notable figures including MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar, MPA Raja Sagheer Ahmed, and AJK Local Government Minister Raja Naseer Ahmed. The project, funded with a significant grant of Rs. 253 million, will see the construction of a carpeted road from Hill Top Jiura to Karot.

Several prominent political and social personalities, including former local representatives, participated in the ceremony. The project is seen as a major development for the region, benefiting the local community and transporters from Kotli and Sehnsa, Azad Kashmir. Transporters expressed their gratitude towards the assembly members for fulfilling their promises.

During their addresses, Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed reassured the public that all commitments made to the community would be honored. They pledged to improve infrastructure, build new universities and hospitals, and resolve issues at the local level, making services more accessible to the people.

کہوٹہ لا کالج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لا کانفرینس کے دوسرے دن کے اختتامی اجلاس میں گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر خان نے شرکت کی

The Governor of Punjab Mr. Sardar Salim Haider Khan participated in the concluding session of the second day of the International Law Conference organized by Kahuta Law College

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،22، ستمبر، 2024ء ) – کہوٹہ لا کالج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لا کانفرینس کے دوسرے دن کے اختتامی اجلاس میں گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر خان نے شرکت کی۔ انہوں نے کانفرینس کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین کہوٹہ لا کالج صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں کانفرینس کے موضوعات کو اہم ترین قرار دیتے ہوئے قانونی و عدالتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور کہوٹہ لا کالج کو اس اہم سماجی و قانونی موضوع پر کانفرینس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز، جج شریعت اپیلیٹ بنچ سپریم کورٹ نے پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہیں ماضی قریب میں ایسی کسی کانفرینس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے اہم قانونی و عدالتی اصلاحات کی تجاویز دیں۔ کہوٹہ لاء کالج کے سی ای او صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈوکیٹ نے کانفرنس میں پڑھء کجانے والے مقالہ جات، غور و فکر اور سینئر وکلا و ججز کی جانب سے دی گئی تجاویز کی روشنی میں مرتب کردہ سفارشات پیش کیں۔ جن سے حاضرین نے کلی اتفاق کیا۔ اجلاس کی نقابت کے فرائض محمد صہیب شیخ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سرانجام دے رہے تھے۔ کانفرینس کا اختتام کہوٹہ لاء کالج کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے اختتامی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشائخ بگہار شریف کے تعلیمی، اصلاحی اور روحانی خدمات کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ کانفرینس اور کہوٹہ لا کالج اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کی کامیابی میں گراں قدر تعاون کرنے پر معزز مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں آج کہوٹہ لاء کالج میں انٹرنیشنل لاء کانفرس کے دوسرے دن کے پہلے سیشن میں ممتاز سکالرز اور ماہرین قانون کی جانب سے بصیرت افروز تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ اس سیشن میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیررازم فنانس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب احسان صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ملک کے قانونی نظام کو درپیش مسائل کا احاطہ پیش کیا اور قابل عمل اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس سیشن میں سینئر وکلاء بار کے ممبران اور معرزین علاقہ نے شرکت کی۔ سیشن کے مہمانان خصوصی محترم بابر سہیل ماہر آئی ٹی قوانین،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محترم ملک جواد خالد، محترم سردار تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سابق صدر راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،محترم اجمل رضا بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان،محترم رفیق طاہر سابق سیکرٹری ایجوکیشن و سینئر ایڈوائزرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،بر ٹش ایمپائر کے ممبر محترم طحہٰ قریشی صاحب تھے۔جبکہ سیشن کی نقابت علی احمد شاہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ فیکلٹی ممبر کہوٹہ لا کالج نے کی۔ سیشن میں بار ایسوسی ایشنز اور سینئر ماہرین تعلیم کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن میں سے سبھی نے تعمیری مکالمے اور اصلاحات کے ذریعے پاکستان کے نظام انصاف کو تبدیل کرنے کے کانفرنس کے مقصد کی حمایت کی۔ دوسرے سیشن میں ایک بصیرت انگیز پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو حیدر سید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و فیکلٹی ممبر کہوٹہ لا کالج نے موڈریٹ کیا۔ ڈسکشن میں ممتاز قانونی ماہرین اور ماہرین تعلیم نے قانونی اور عدالتی اصلاحات کے موضوع پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ معزز پینلسٹس میں شامل تھے:جناب ذوالفقار علی عباسی (ایڈو وکیٹ سپریم کورٹ، ممبر، اسلام آباد بار کونسل، ممبر، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان) غلام شبیرحسین شاہ سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سید قمر حسین شاہ سبزواری (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ممبر اسلام آباد بار کونسل، چیئرمین، بین الصوبائی بار کونسل ریلیشننگ کمیٹی)،ڈاکٹر عزیز الرحمان (ڈائریکٹر، سکول آف لاء، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد)، د احمد حسن شاہ (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)، سابق صدر راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، طلعت محمود زیدی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔ *?راجہ زاہد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، پینلسٹس نے پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کو درپیش اہم چیلنجوں پر ایک متحرک بحث کی۔ انہوں نے انصاف، احتساب اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے اصلاحات کی ضرورت پر متنوع نقطہ نظر پیش کیا۔ قانونی گفتگو کو آگے بڑھانے اور بامعنی اصلاحات کو فروغ دینے کے کانفرنس کے ہدف کے مطابق، ان کے تعاون نے خیالات کے مضبوط تبادلے کو فروغ دیا۔ یہ تاریخی کانفرنس پاکستان کے عدالتی نظام میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے قانونی ماہرین کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کہوٹہ میں کہوٹہ لاء کالج میں انٹر نیشنل لاء کانفرنس سے خطاب

Governor Punjab Sardar Salim Haider’s address at the International Law Conference at Kahuta Law College

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،22، ستمبر، 2024ء ) – گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کہوٹہ میں کہوٹہ لاء کالج میں انٹر نیشنل لاء کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید سے حال تالیوں سے گونج اٹھا۔اور کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں۔ سپریم کورٹ میں کوئی بھی چیف جسٹس میرٹ پر بنتا ہے تو بننے دیں۔ سیاستدانوں نے جب بھی 7اور 4نمبر سے جن کو بھی اوپر لایا انہوں نے جوتے سیا ستدانوں کو مارے ہوش کے ناخن لیں۔ ریٹائرڈ ہونے والوں کو ایکسٹنشن کیو ں دیتے ہیں۔ دو روزہ انٹر نیشنل لاء کانفرنس کا انعقاد صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم کا بڑاکارنامہ ہے۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم نے کہوٹہ میں کہوٹہ لاء کالج کا قیام عمل میں لاکر اپنے علاقہ اور مٹی سے وفاء کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک پاکستا ن کے لیئے اہم کردار ادا کیا۔ دونوں شخصیات صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم کی خدمات ملک وقوم کے لیئے ناقابل فراموش اور لائحق تحسین ہیں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ لاء کالج میں دو دن سے جاری انٹر نیشنل لاء کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اس موقع پر کانفرنس میں دو دن کے دوران مختلف سیشن میں پاکستان کے آئینی و قانونی ماہرین،ججز،پاکستا ن پنجاب بار کونسلز کے ممبران،اسلام آباد و رولپنڈی، فتح جنگ ، گوجر خان، کہوٹہ اورملحقہ اضلاع و تحصیلوں کے بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں انگریز دور کے فوجداری، سول، فیملی، ریونیو میں ترامیم کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور انٹر نیشنل لاء کانفرنس کے انعقاد پر کہوٹہ لاء کالج کے چیئرمین صاحبزادہ ڈاکٹر پروفیسرساجد الرحمن اورچیف ایگزیکٹو آفیسر صاحبزادہ عزیر ہاشم کی خدمات کو زبردست سراہا۔اختتامی نشست سے پروفسیر ضیاء الحق، جسٹس قبلہ ایاز نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں انٹر نیشنل لاء کانفرنس کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز دور کا دیوانی نظام اور وکلاء کی تاریخیں قابل افسوس ہیں۔ حکومت آئینی تبدیلیوں کے لیئے کوشش تو کرتی ہے مگر عوام کو سہولیات دینے کی کوئی نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی عدالتیں ہونی چاہیں اور جرگہ نظام سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ساتھ ساتھ لوئر کورٹ نچلی سطح کی عدالتوں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ ہمیں میرٹ پر کام کرنا چاہیئے مگر افسوس اپوزیشن میں میرٹ کا نعرہ لگانے والے اقتدار میں آکر میرٹ بھول جاتے ہیں۔ انٹر نیشنل لاء کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے جسٹس قبلہ ایاز نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں مسائل ضرور ہیں۔یہ نظام کو ئی جزیرہ نہیں۔ معاشرے کی عکاسی ہے۔ انٹر نیشنل لاء کانفرنس سے پرفیسر ضیاء الحق نے بھی خطا ب کیا جبکہ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ کہوٹہ لاء کالج میں ایسی تقریبات مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ دوروزہ کانفرنس میں ترامیم اور غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ججز وکلاء اور قانونی و آئینی ماہرین نے اصلاحات کے لیئے اپنی آرا دیں جو کہ بہت خوش آئند اور یہ سوچ سنگ میل اور کامیابی کا پہلا زینہ ثابت ہوگی۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم نے کہا کہ گورنر پنجاب نے انٹر نیشنل لاء کانفرنس میں جس طرح حق گو ئی اور دلیری سے اپنے خطا ب میں منصب کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دلیری سے گفتگو کی۔ ان کانام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دوروزہ انٹر نیشنل لاء کانفرنس کہوٹہ لاء کالج کے آڈیٹوریم میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں تقریبکے اختتامی سیشن میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر تقریب کے میزبان معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن چیئرمین کہوٹہ لاء کالج، سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم، راجہ حسنین جاوید، جسٹس قبلہ ایاز، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، جسٹس طارق محمود جہانگیری، ڈاکٹر احسان صادق، ڈاکٹر جو ایتھنک (امریکہ)، ممبر پنجاب بار کونسل توفیق آصف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیا س بھٹی اور ملک شوکت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستا ن، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد، شفقت عباسی سیکرٹری ہائی کورٹ باری ایسوسی ایشن، مجاہد خٹک نائب صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، راجہ شکیل صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن، ڈاکٹر فیاض پرنسپل بحریہ یونیورسٹی لاء سکول، ججز، راولپنڈی، اسلام آبا د اور سپریم کورٹ کے وکلاء، کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اوردوروزہ کانفرنس میں عدالتی اصلاحات اور ترامیم کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ دیوانی فیصلے ایک مرلہ کا کیس تیسری نسل تک جاتا ہے۔ انصاف کا نظام کمزور اور فرسودہ ہے۔ غریب کو انصاف نہیں ملتا تھانے سے لیکر کورٹ کچہری تک غریب انصاف کے لیئے خوار ہو تا ہے۔

ٍ کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے گھر محل میلاد النبی ﷺ

Millad celebrated at the residence of well-known political, social and religious personality Hakeem Naeem Ali Shamsi’s

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2024)
ٍ کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے گھر محل میلاد النبی ﷺبڑھی تعداد میں علمائے دین،ثناء خوان مصطفی ﷺسمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،علمائے کرام نے خوبصورت بیان کیا جبکہ ثناء خوان مصطفی ﷺنے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں اپنی حاضری لگائی، محفل میلاد میں سید ضمیر حسین شاہ، سید عقیب اللہ شاہ، علامہ محمد ظہور اعوان نقیبی،علامہ طلعت محمود صابری، معروف سماجی علمی و مذہبی شخصیت پروفیسر آصف محمود کھٹڑ،علامہ ہاشم ظہور اعوان نقیبی،علامہ حافظ قمر رضا ء چشتی،ثناء خوان عفان صابری، ثناء خوان حسنات اعوان،ثناء خوان محمد قاسم علی نقیبی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈووکیٹ، پاپا مختار احمد کلیامی، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ سمیت بڑھی تعداد اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے محبت دنیا کی تمام محبتوں میں بالکل منفرد اور ان میں سب سے ممتاز ہے اور یہ ایسی محبت ہے کہ جس کا کوئی نعمت البدل ہی نہیں ہے بلکہ رسول اللہﷺ سے محبت ہی صرف وہ چیز ہے جو دنیااور آخرت میں کامیابی کی ضمانت اور اللہ رب العزت کی محبت پانے کاذریعہ ہے آخر تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء محفل کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button