کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کی چھاپہ مار ٹیم نے عالمگیر پراچہ کی قیادت میں چوآخالصہ کے گاؤں کھناہدہ،سکرانہ اور رکھ میں چھاپے مار کر پانچ صارفین کو ڈائریکٹ لائن سے کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن میں کھناہدہ چوآخالصہ کے مناظر محمود ولد اسلم،رجب علی،عمران سکنہ رکھ اور سکرانہ کے مبشر ضمیر کیانی،گلفام کیانی شامل ہیں ایس ڈی او انجینئر جمال لطیف کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے پانچواں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے انہیں مقدمات کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی ادا کرنا ہوں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 21, 2024) – A raid team from the IESCO sub-division Choa Khalsa, led by Alamgir Paracha, conducted surprise inspections in the villages of Khanadha, Sakarana, and Rakh. During the raids, five individuals were caught stealing electricity through illegal connections. The culprits include Manazir Mahmood, son of Aslam, Rajab Ali from Khanadah Choa Khalsa, Imran from Rakh, and Mubashir Zamir Kayani and Gulfam Kayani from Sakrana. On the complaint of SDO Engineer Jamal Latif, Kallar Syedan police have registered separate cases against all five. Along with the cases, the individuals will also face heavy fines.
ڈینگی کے بڑھتے کوئے کیسز کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،
Given the increasing cases of dengue, an awareness walk was organized in Tehsil Headquarters Hospital
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –ڈینگی کے بڑھتے کوئے کیسز کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،جس میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین، ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان خالد، ڈاکٹر تہمینہ،ڈاکٹر توقیر اے ایم ایس،کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ،میڈیکل سپشلسٹ، دیگر ڈاکٹر حضرات، پیرا میڈیکل اسٹاف اور خواتین نے شرکت کی. واک کے اختتام پر عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی ڈینگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال سے رجوع کریں.
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کوبجلی کے نظام کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز ہو گیا
On the instructions of the Punjab government, steps have been taken to transfer the electricity system of THQ Hospital Kallar Syedan to solar energy
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کوبجلی کے نظام کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز ہو گیا جس کے تحت 50میگا واٹ کی کیپسٹی والے 85سولر پینلز لگائے جا رہے ہیں جس کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا بجلی کا نظام سورج کی شعاعوں سے چلنا شروع ہو جائے گا۔ ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے بتایا کہ سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا70فیصد کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ باقی ماندہ کام بھی آئندہ چند دنوں میں مکمل کر دیا جائے گا۔
راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد
Hearty congratulations to Raja Osama Sarwar on his appointment as Parliamentary Secretary by PML-N workers
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما شیخ وسیم اکرم،پاکستان فلمز سنسر پورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،مسلم لیگ ن قانون گو مرکز چوآخالصہ کے سرپرست چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار غلام ربانی،راجہ ثقلین،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری ابرار گجر،چوہدری طارق،چوہدری فہد جمیل،چوہدری خضران لطیف،شیخ سلیمان شمسی،شاہد جمیل عباسی نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد دی۔
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –پریس کلب کلرسیداں کے صدر دلنواز فیصل خان کے ماموں طاہر جمیل انتقال کر گئے نمازجنازہ ہری پور ہزارہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی حلقوں سمیت تاجروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ادہر پریس کلب کلرسیداں کے تعزیتی اجلاس میں بھی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔