کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، ستمبر، 2024ء ) –تحصیل گوجرخان اور کلرسیداں کے درجنوں دیہات کو ملانے والا پل حالیہ بارشوں سے منہدم ہو گیا دونوں اطراف ہزاروں لوگوں کے رابطے منقطع ہو گئے چند ایام قبل ہونے والی بارشوں میں ڈہوک چوہان کے برساتی نالے کا پل منہدم ہو گیا جس سے تحصیل گوجرخان کے دیہات ڈہوک چوہان،پکھڑال،موہڑہ بجنیال،موہڑہ بوہڑی،ماہندر و دیگر کو کلرسیداں شہر اور کے ملحقہ دیہات موہڑہ پیرو،درکالی حاجی بگا شیر،درکالی سیداں،ڈریال،موہڑہ بنی،درکالی شیر شاہی،پھلینہ،کمبیلی صادق و دیگر سے لوگوں کا باہمی رابطہ منقطع ہو گیا جس سے عام لوگوں کے علاوہ کلرسیداں کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ طالبات کا مدارس تک پہنچنا ممکن نہ رھا اور یہ کئی دنوں سے گھروں میں بیٹھے ہیں مقامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ سے پل کی دوبارہ تعمیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 20, 2024) – A critical bridge connecting dozens of villages in Tehsil Gujar Khan and Kallar Syedan has collapsed due to recent heavy rainfall, cutting off thousands of residents on both sides. The bridge over the seasonal stream in Dhok Chauhan was destroyed in the rains a few days ago, severing the connection between villages in Gujar Khan, such as Dhok Chauhan, Pakhral, Mohra Bajnial, and others, with Kallar Syedan and its surrounding villages.
This disruption has left students from these villages unable to attend schools in Kallar Syedan, as they remain confined to their homes for several days. Local community leaders have appealed to the Deputy Commissioner of Rawalpindi and Member of National Assembly, Engineer Qamar-ul-Islam Raja, to play a key role in the reconstruction of the bridge.
کلر سیداں میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتیں
Various incidents of theft and robberies takes place in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، ستمبر، 2024ء ) –اظہر اقبال سکنہ چبوترہ نے 15پر کال کر کے بتایا کہ رات کے پچھلے پہر کسی نامعلوم ملزم نے میرے گھر میں داخل ہو کر گھر کے صحن سے میرے دو عدد قیمتی موبائل فونز چوری کر لئے ہیں۔بلال نامی شخص نے 15پر کال کی کہ میری سوزوکی گاڑی مالیت پچیس لاکھ چوری ہو گئی ہے۔ جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران مقامی پولیس نے دو منشیات فروشوں اشفیان اور نوید اختر سے مجموعی طور پرایک کلو140گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔جبکہ تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد شفاعت نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کی ہدایت پر گزشتہ ہفتے 17بکریاں چوری کرنے کے الزام میں ملزم علی رضا سکنہ گوجرانوالہ کو گرفتار کر کے 8 بکریاں برآمد کر لیں جبکہ مزید مسروقہ بکریوں کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقامی حلقوں نے بکریوں کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری پر کلرسیداں پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انجینیئر قمرالاسلام راجہ کا دورہ کلرسیداں
Engineer Qamar-ul-Islam Raja’s visit to Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، ستمبر، 2024ء ) –ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینیئر قمرالاسلام راجہ کا دورہ کلرسیداں۔انہوں نے سینئر مسلم لیگی رہنما و صدر انجمن تاجران چوآروڈ کلرسیداں کے صدر حاجی طارق تاج سے ملاقات کی اور ان کے ماموں کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض، مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین انجمن تاجران چوک پنڈوڑی کے نائب صدر چودھری یاسر چوہان بھی موجود تھے۔
یوسی بھلاکھر کی جانب سے میلادالنبی کے موقع پر بڑا اجتماع اور جلوس نکالا گیا
A large gathering and procession was taken out by UC Bhalakhar on the occasion of Miladul-Nabi
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، ستمبر، 2024ء ) –یوسی بھلاکھر کی جانب سے میلادالنبی کے موقع پر بڑا اجتماع اور جلوس نکالا گیا جس کے اختتام پر پروگرام میں شریک افراد میں سے ایک کے لیئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں ڈہوک بنہ باغ بھلاکھر کے عزیزالرحمان خوش نصیب قرار پائے جن کے پاسپورٹ عمرے کے ٹکٹ سعودی عرب میں رھائش زیارات سے ان کی اپنے گھر واپسی تک تمام اخراجات مقامی لوگ اٹھائیں گے مقامی رہنما جبران صفدر کیانی نے خوش نصیب عزیزالرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کامیاب جلسہ و جلوس کے انعقاد پر اہالیان بھلاکھر کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔