DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Closure of Clinics of Two Revered Doctors in Kahuta Sparks Outcry, Demand for Immediate Reopening
کہوٹہ کے دو عظیم ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر دیےگے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20ستمبر2024)
محکمہ صحت کہوٹہ کے اعلیٰ افسران کی پھر تیاں،من پسند ڈاکٹروں کو چھوڑ کرغریبوں کے مسیحا ء اورکہوٹہ کے دو عظیم ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر دیے،ڈاکٹرکیپٹن محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم کہوٹہ کے وہ دو عظیم ڈاکٹر ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں کہوٹہ،کشمیر،کلر سیداں کی عوام خدمت کی ہے،350روپے میں چیک اپ اور دوائی دیتے ہیں کمشنر راولپنڈی از خود نوٹس لیں اور ان ہسپتالوں کو فی الفور ڈی سیل کے احکامات جار ی کریں،ان خیالات کا اظہار کہوٹہ معروف سیاسی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم حقیقی معنوں میں غریبوں کے مسیحاء ہیں،انہوں نے کبھی ذاتی لالچ نہیں کیا انہوں نے اللہ کی رضاء کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کی ہے جبکہ ان کے برعکس کہوٹہ کے دیگر بڑھے پرائیویٹ ہسپتال مالکان نے غریب عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں پیسو ں کی خاطر زچگی والی خواتین کا آپریشن کر کے ان کو مزید بیمارویوں میں دکھیل رہے ہیں انہوں نے ان ہسپتالوں کو بزنس بنایا ہوا ہے ہم کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈاکٹرکیپٹن محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم کے ہسپتالوں کو فی الفور ڈی سیل کیا جائے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 20, 2024) – Kahuta’s health department has come under criticism following the sudden closure of clinics run by two well-respected doctors, Dr. Captain Muhammad Shafiq and Dr. Muhammad Aleem. Both doctors are known for their dedicated service to the underprivileged communities of Kahuta, Kashmir, and Kallar Syedan, offering medical checkups and medications for as little as PKR 350. The decision to shut down their clinics while allowing others to remain operational has led to widespread discontent, with many accusing the department of favoritism.
Prominent local political figure, Mujeeb Ullah Satti, also known as Dr. Munna, expressed his dismay over the closures. He lauded the doctors as true servants of the people, who have selflessly provided care without any personal financial gain. He further criticized private hospital owners in the area, alleging that they exploit the poor for profit, especially by conducting unnecessary surgeries on pregnant women.
Satti called on the Commissioner of Rawalpindi to take immediate notice of the situation and order the reopening of the clinics, which have been a lifeline for many in the region. He emphasized that while other hospitals in the area operate as businesses, these doctors have always prioritized the welfare of their patients.
ایم این اے راجہ اسامہ سرور سے چیئرمین راجہ عامر مظہر کی ملاقات
Chairman Raja Amir Mazhar meeting with MNA Raja Osama Sarwar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20ستمبر2024)
ایم این اے راجہ اسامہ سرور سے چیئرمین راجہ عامر مظہر کی ملاقات، ڈیفنس اینڈ پروڈکشن کا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منتخب ہو نے پرمبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ممبر ضلع کونسل و سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ہمراہ معروف سماجی شخصیت صدر پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) ایسکو اسلام آباد ابرار حسین چوہدری کے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ اسامہ اشفاق سرور سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور ان کو ڈیفنس اینڈ پروڈکشن کا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منتخب ہو نے پرمبارکباد پیش کی اس موقع پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی چھ کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی بھی موجود تھے،ایم این اے راجہ اسامہ سرور نے چیئرمین راجہ عامر مظہرکا شکر یہ ادا کیا۔