DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Dead, Six Injured in Separate Accidents in Kallar Syedan

کلرسیداں میں دو حادثات میں دو افراد جاں بحق 6 زخمی ہو گئے

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، ستمبر، 2024ء ) –کلرسیداں میں دو حادثات میں دو افراد جاں بحق 6 زخمی ہو گئے پہلا حادثہ کلرسیداں سے مری نوتعمیر ٹورازم ہائی وے پر تھوہا خالصہ کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل اور کیری ڈبے میں ٹکر ہو گئی جس سے موٹرسائیکل اور کیری ڈبے میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا جہاں تبریز ولد یعقوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دیگر زخمیوں میں شہباز،محمد بنارس سکنہ تھوہا خالصہ،محمد شفیق،محمد عنایت،ساجد شامل ہیں دوسرا حادثہ شاہ خاکی سے کھڈ روڈ پر پیش آیا جہاں 79 سالہ زمان بھٹی میلاد کی تقریب میں شرکت کے لیئے سرصوبہ شاہ آئے ہوئے تھے واپسی پر وہ گھر جانے کے لیئے بلاکس سے لدی ایک ٹرالی پر سوار ہو گئے اور جمپ لگنے سے سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے انہیں گاؤں کھڈ میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ روات کلر روڈ پر راجہ مارکیٹ کے بس اسٹاپ پر کھڑی معمرخاتون تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئیں انہیں کلرسیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 19, 2024) – Two separate accidents in Kallar Syedan resulted in the deaths of two individuals and left six others injured. The first accident occurred on the newly constructed Kallar Syedan-Murree Tourism Highway near Thoha Khalsa, where a motorcycle collided with a carry van. All passengers from both vehicles were injured and taken to the Tehsil Headquarters Hospital by Rescue 1122. Among them, Tabraiz, son of Yaqoob, succumbed to his injuries, while the other injured individuals included Shahbaz, Muhammad Banaras from Thoha Khalsa, Muhammad Shafiq, Muhammad Inayat, and Sajid.

In the second accident, Zaman Bhatti, a 79-year-old man returning from a religious gathering in Sir Sooba Shah, fell off a trolley loaded with blocks on Shah Khaki to Khad Road and sustained severe injuries, leading to his death. He was laid to rest in his native village, Khad. Additionally, an elderly woman was seriously injured after being hit by a speeding vehicle at the Raja Market bus stop on Rawat-Kallar Road. After initial treatment in Kallar Syedan, she was transferred to Rawalpindi for further medical care.

تمام علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے کیئے کوشاں ہیں ووٹروں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ,راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد

We are committed to ensuring Sui Gas Supply to All Areas, Will Never Disappoint Voters: Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmad

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ حلقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ائندہ چند ایام میں کلرسیداں اور کہوٹہ کی چودہ سڑکوں کی ری سرفیسنگ شروع کی جا رہی ہے تمام علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے کیئے کوشاں ہیں ووٹروں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب یوسی بشندوٹ کے گاؤں اراضی میں مسلم لیگی رہنما چوہدری نعیم بنارس کی رھائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دی گئی دعوت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن ضلع کونسل چوہدری طارق محمود،سابق وائس چیئرمین یوسی بشندوٹ مناظر حسین جنجوعہ،سابق ارکان یوسی ماسٹر تسلیم،شاہین خالق،راجہ رفاقت،چوہدری ازرار،بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،اشتیاق صدیقی،راجہ نعمان ظہیر،راجہ محمد ثقلین،ریٹائرڈ ڈی ایس پی چوہدری صفدر،ریٹائرڈ کرنل محمد ندیم،راجہ جہانگیر جنجوعہ،شیخ ندیم احمد،اسرار احمد،حاجی عبدالقدوس،چوہدری جمیل،چوہدری نصیر،چوہدری عمران،مرزا صغیر،ٹھیکیدار چوہدری نصیر احمد،ماسٹر خضر اور دیگر نے شرکت کی۔راجہ اسامہ سرور نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے حلقے میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں انہوں نے عابد زاہدی کی نشاندی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پورے اںتخابی حلقہ میں سوئی گیس کے لیئے کوشاں ہیں گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کے لیئے ایس ایم ایس کی تنصیب کے لیئے سوئی گیس حکم سے بات کریں گے بلدیہ کلرسیداں کے فنڈز کے استعمال کے لیئے بھی صوبائی حکومت سے بات کریں گے انہوں نے میزبان چوہدری نعیم بنارس کے سپاسنامہ کے جواب میں کہا کہ وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آراضی خاص کی ہائر سیکنڈری میں ترقی کے لیئے اقدامات کریں گے بنیادی مرکز صحت بشندوٹ میں تمام خالی اسامیوں پر فوری تعنیاتیوں کو یقینی بنائیں گے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ اگلے چند ایام میں کہوٹہ کلرسیداں کی 14 سڑکوں کی ری سرفیسنگ شروع ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو آمدورفت کے مسائل سے نجات ملے گی۔

راولپنڈی سے کلرسیداں،کہوٹہ اور گوجرخان کی اے سی کوسٹرز کے کرایوں میں دس روپے کی کمی کرکے نیا کرایہ نامہ جاری

From Rawalpindi, the fares of Kallar Syedan, Kahuta and Gujar Khan AC coasters have been reduced by ten rupees

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، ستمبر، 2024ء ) –سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے ٹی ایم اے بلڈنگ گارڈن کالج راولپنڈی سے کلرسیداں،کہوٹہ اور گوجرخان کی اے سی کوسٹرز کے کرایوں میں دس روپے کی کمی کرکے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا جس میں راولپنڈی سے کلرسیداں 155 روپے راولپنڈی سے کہوٹہ 175 روپے اور راولپنڈی سے گوجرخان کا نیا کرایہ 185 روپے مقرر کیا ہے جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے نے ماضی کی طرح اس بار بھی جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی راولپنڈی سے کلرسیداں شاہ باغ کا نیا کرایہ نامہ نہیں کیا جہاں ٹرانسپورٹر مقررہ کرایوں سے دوگنا سے بھی زائد وصول کر رہے ہیں اس لاقانونیت کے سب سے بڑے سہولت کار سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور ان کا ماتحت عملہ ہے۔جو برسوں سے کرائینامے کے اجرا میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

عیدمیلاد النبی ملک بھر کی طرح کلرسیداں و گردونواح میں بھی پورے مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

Eid Milad-ul-Nabi was celebrated with full religious devotion and respect in Kallar Syedan and its surroundings like the rest of the country

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، ستمبر، 2024ء ) –عیدمیلاد النبی ملک بھر کی طرح کلرسیداں و گردونواح میں بھی پورے مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا سینکٹروں چھوٹے بڑے دیہات و قصبوں سے عید میلاد کے جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ان جلوسوں میں سینکڑوں ٹریکٹر،رکشے موٹرسائیکل اور گھڑ سوار بھی شریک ہوئے کلرسیداں کا مرکزی جلوس مرید چوک سے نکلا جس کی قیادت حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،سید حامد علی شاہ،راجہ ازرم حمید سیالوی،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی و دیگر نے کی مگر یہاں سینکڑوں جلوس غیرمنظم انداز میں نکلتے رہے جس سے وہ اپنی مرکزیت سے محروم رہے تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا جلوس ایک بار پھر سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے نکالا گیا جو چارکلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرکے دارلعلوم انوار القرآن دوبیرن روڈ چوآخالصہ میں اختتام پذیر ہوا اس کے علاوہ دوبیرن کلاں،سکوٹ،بھلاکھر،چوکپنڈوری،مدینہ ٹاؤن،شاہ باغ،ڈیرہ خالصہ میں بھی جلوس نکالے گئے۔

مولانا احسان اللہ چکیالوی کو صوبہ منتخب مجلس عمومی (جنرل کونسل) پنجاب کا رکن منتخب کر لیا گیا

Maulana Ehsanullah Chakialwi is elected as a member of the Provincial Elected General Council (General Council) of Punjab

File photo of Maulana Ehsan ullah Chakaialwi

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، ستمبر، 2024ء ) –جمعیت علماء اسلام کلرسیداں کے سابق امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کو صوبہ منتخب مجلس عمومی (جنرل کونسل) پنجاب کا رکن منتخب کر لیا گیا جو ایک اہم اور پہلے دستوری انتخابی اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گئے ان کا تعلق بھلاکھر کے گاؤں چکیالہ سے ہے یہ چکیالہ،کلرسیداں،سہوٹ، چوآخالصہ اور موہڑہ لنگڑیال میں متعدد دینی مدارس بھی چلا رہے ہیں ان کا شمار کلرسیداں کے معروف سیاسی مذہبی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہیں مولانا فضل الرحمان کی سرپرستی بھی حاصل ہے

Show More

Related Articles

Back to top button