مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19ستمبر2024) کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں کیری اور موٹر سائیکل میں شدید تصادم 1نوجوان جان بحق 3شدیدزخمی، ایک قومہ میں،فوت ہونے والے نوجوان کی نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہلیا ن علاقہ نے شرکت کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ میں کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں یونین کونسل مٹور کی ڈھوک نکہ کے رہائشی محمد یعقوب مرحوم کے بیٹے محمد تبریز جان بحق ہو گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہونے سے بے ہوش ہو گیا تھا جو دو دن گزرنے کے بعد بھی تاحال ہوش میں نہیں جبکہ کیری کے ڈراہیور کی پسلیاں ٹوٹ گیں اور بائیک والی ٹانگیں بھی ٹوٹ گیں فوت ہونے والے نوجوان کی نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہلیا ن علاقہ نے شرکت کی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 19, 2024) – A tragic accident in the Thoha Khalsa area of Kahuta claimed the life of a young man and left three others severely injured. The collision occurred between a carry van and a motorcycle, resulting in the death of Muhammad Tabraiz, son of the late Muhammad Yaqoob, a resident of Dhok Nakka in Union Council Motor.
One of the injured remains in a coma two days after the accident, while the van driver suffered broken ribs, and the motorcyclist sustained leg fractures. A large number of locals attended the funeral prayers of the deceased youth.
چیف آفیسر مونسپل کمیٹی مخدوم احمد بلال سے شیخ شکیل احمد اور شیخ اشتیاق کی ملاقات
Sheikh Shakeel Ahmed and Sheikh Ishtiaq meeting with Chief Officer Municipal Committee Makhdoom Ahmed Bilal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19ستمبر2024) چیف آفیسر مونسپل کمیٹی مخدوم احمد بلال سے شیخ شکیل احمد اور شیخ اشتیاق کی ملاقات،عید میلا د النبیﷺ کے موقع پر شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل مونسپل کمیٹی کہوٹہ سی او مخدوم احمد بلال سے کہوٹہ کے رہائشی شیخ شکیل احمد اور شیخ اشتیاق نے ملاقات کی اور ان کو نگر انی میں کہوٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کر نے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر کی تمام مساجد کے باہر صفائی کرانے اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے تمام راستوں میں صفائی کرائی اور چونے کے نشانات لگائے، انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر مونسپل کمیٹی مخدوم احمد بلال ایک اچھے نیک ملنسار اور خوشگفتارانسان ہیں۔
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس
Eid Milad-ul-Nabi procession in Dera Mushtaq Shah City
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19ستمبر2024) ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس،معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی اور سید نجم الحسن نقوی کی طرف سے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بھی عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق شاہ کی حدود میں مختلف ڈھوکوں سے کثیر تعداد میں عوام نے شر کت کی اس موقع پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے ان کے بھتیجے اور علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیر مشتاق شاہ نے میلاد میں شریک سینکڑوں افراد کو شربت پلایا او ر ان میں لنگر(پلاؤ) بھی تقسیم کیا گیا علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے اپنا اپنا بیان کیا اور ثناء خوان مصطفی نے آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں تمام عالم اسلام کی خیرو بر کت کے لیے خصوصی دعا ء کی گئی۔