کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، ستمبر، 2024ء ) –جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ،11 ربیع الاول کی شام بعد نماز مغرب کلرسیداں،چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ و دیگر علاقوں میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں بزم مہریہ غوثیہ کلرسیداں سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا ریلی جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ ترنم سے پڑھتے ہوئے روانہ ہوئے شرکا چوآروڈ سے ہوتے ہوئے مین چوک پہنچے،چوآخالصہ میں دو الگ الگ مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں ایک ریلی دارالعلوم انوار القران دوبیرن روڈ سے نکالی گئی جس کے شرکا نعت خوانی کرتے ہوئے جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآخالصہ پہنچے جہاں علامہ محمد اقبال قریشی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ تنظیم فلاح عامہ کے زیراہتمام لاری اڈہ سے مین بازار تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر قاری نصر محبوب نے خطاب کیا ریلی میں دارالعلوم گلزار مدینہ سہوٹ بگیال کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں سرصوبہ شاہ و دیگر مقامات سے بھی مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 17, 2024) –
On the evening of the 11th of Rabi-ul-Awwal, after Maghrib prayers, torchlight processions were held in Kallar Syedan, Choa Khalsa, Sir Sooba Shah, and other nearby areas to celebrate the arrival of the Holy Prophet Muhammad (PBUH). A large crowd participated in the procession organized by Bazm-e-Mehriya Ghosia Kallar Syedan. The participants, reciting “Jashn-e-Aamad-e-Rasool Allah,” marched from Choa Road to the main square.
In Choa Khalsa, two separate torchlight processions were held. One procession, organized by Dar-ul-Uloom Anwar-ul-Quran, started from Doberan Road, with participants reciting naats as they proceeded to Jamia Masjid Siddique Akbar. Allama Muhammad Iqbal Qureshi and other scholars addressed the crowd there. Another procession, organized by Tanzeem Falah-e-Aama, began at Lari Adda and ended at the main bazaar, where Qari Nasr Mahboob delivered a speech. Students from Dar-ul-Uloom Gulzar-e-Madina Sahot Bagyal also participated in the events. Similar processions were held in Sir Sooba Shah and other locations.
یوم ولادت کے موقع پر آج کلرسیداں و گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے دیہات و قصبات سے جلوس نکالے جائیں گے
On the occasion of the Millad, processions will be taken out from all small and large villages and towns in and around Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، ستمبر، 2024ء ) –پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلعم کے یوم ولادت کے موقع پر آج کلرسیداں و گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے دیہات و قصبات سے جلوس نکالے جائیں گے طوطا،کنڈ،ڈہوک بھٹیاں،منگال،گنگال،موہڑہ بنی والا،ڈریال،کمبیلی صادق،درکالی شیر شاہی،مہیرا سنگال،لونی سلیال،لونی بازداراں،لونی جندراں،صادق آباد،ناظم آباد،رحمان آباد،بمعہ گنگال،سلجور،گف،سروہا،چک مرزا،منگلورہ،پھڈیال، محلہ غوثیہ اور کنوہا کے جلوس مرید چوک کلرسیداں پہنچیں گے جہاں سے مرکزی جلوس حافظ سہیل اشرف ملک،سید حامد علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،راجہ ازرم حمید و دیگر کی قیادت میں روانہ ہو گا شرکا جلوس پر چوآروڈ،مین بازار،مغل بازار پنڈی روڈ پر گلپاشی کی جائے گی جلوس جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں اسٹیڈیم پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا جہاں شیخ الحدیث غلام جیلانی بندیالوی کا خصوصی خطاب ہو گا تقریب میں شریک دو خوش نصیبوں میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ دیئے جائیں گے۔جامعہ مسجد غوث الثقلین بناہل سے صبح اٹھ بجے جلوس اعوان اباد کے لیئے روانہ ہو گا جلوس واپس جامعہ مسجد بناہل پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا جس سے پیر ہمایوں رضا خطاب کریں گے سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے جلوس چوآخالصہ کے لیئے روانہ ہو گا جس میں میلاد کیمٹی پنڈورہ،ولایت آباد،شاہ خاکی،انچھوہا،الف چوک،ڈہوک بابا کاشو،منیاندہ،نمبل،چورہ،سنگال،کنیال،دولعل قریشی،مقدم،بابا فیروز،گہدر،بیکڑ آباد،موہڑاں ہیراں،بنگیال،کھناہدہ،چوآخالصہ،بلندیاں،سہوٹ بدھال،سہوٹ بگیال کے جلوس بھی شامل ہو جائیں گے مرکزی جلوس سرصوبہ شاہ سے روانہ ہو گا موہڑہ لنگڑیال میں علما خطاب کریں جس کے بعدچ شرکا لاری اڈہ،مین بازار،بنک چوک،محلہ اکبری سے ہوتے ہوئے دارالعلوم انوار القرآن دوبیرن روڈ چوآخالصہ پہنچیں گے جہاں پیر شمس العارفین سجادہ نشین نیریاں شریف کا خصوصی خطاب ہوگا۔اس سے قبل محلہ اکبری میں حاجی جان محمد مرحوم کہ رھائشگاہ پر استقبال میلاد النبی کے سلسلے میں محفل نعت خوانی ہو گی جو صبح 8 بجے سے 10 بجے تک جاری رہے گی جس میں سید محسن علی شاہ،ثاقب حمید نقشبندی،مدثر معین انجم حیدری اور دیگر نعت خوان شرکت کریں گے۔انجمن محی السلام صدیقیہ منیاندہ کے زیراہتمام نماز عشا سے نمازفجر تک میلادالنبی کی تقریب ہوگی جس سے مفتی محمود اختر و دیگر خطاب کریں گے۔ڈہوک مدنی پرانا سروہا میں بھی میلاد کی تقریب ہوگی جس سے پروفیسر ارشد مصطفوی،ازرم حمید سیالوی،عبدالرؤف چشتی،حافظ محمد عالم خطاب کریں گے۔کلر روات روڈ پر واقعہ مدینہ ٹاؤن سے جامعہ ریاض الجنہ سے علامہ ریاض الرحمان صدیقی کی قیادت میں جلوس نکالا جائے گا جو شاہ باغ تک جائے گا علامہ مبشر مدنی،عطا الرحمان دھنیال خطاب کریں گے۔دوبیرن کلاں،چوک پنڈوری بھلاکھر اور دیگر درجنوں مقامات سے جلوس نکالے جائیں گے۔
گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
Milad-ul-Nabi (peace be upon him) gathering was held at Government High School Sir Sooba Shah
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، ستمبر، 2024ء ) –گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ کرام، طلبہ اور سکول کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں اساتذہ اور طلبہ نے مل کر قرآن خوانی کی اس کے بعد تمام جماعتوں کے منتخب طلبہ نے نعت خوانی اور تقاریر پیش کیں۔ اساتذہ کرام خالد بزمی، رمضان منہاس، قاری نذیر صدیقی اور نعیم نقشبندی نے میلاد مصطفی، سیرت النبی اور ختم نبوت کے حوالے سے اصلاحی و تعمیری بیانات سے سامعین کے قلوب و اذہان کو معطر کیا۔ سینئر ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر جہانگیر افضل نے اپنے مختصر اور جامع صدارتی خطبے میں سیرت النبی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو سیرت طیبہ کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی حقیقی کامیابی صرف اور صرف سیرت نبوی کی اتباع سے ہی ممکن ہے. تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض نو منتخب سٹوڈنٹ لیڈر حسنین نواز راجہ نے سرانجام دیئے۔
گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار پانچ مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہری سے 64ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین لیا
Five armed suspects riding in a car and a motorcycle robbed the citizen of Rs 64,000 and a mobile phone at gunpoint
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، ستمبر، 2024ء ) – گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار پانچ مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہری سے 64ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔15پر اسامہ نامی کالر نے اطلاع دی کہ چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر پانچ اشخاص جو 125موٹر سائیکل اور گاڑی آلٹو پر سوار تھے نے گن پوائنٹ پر 64ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین لیاادھر موضع نندنہ جٹال کے رہائشی قلفی فروش کو بھی موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا۔دریں اثناء بھورہ حیال میں ایک کنویں کے باہر نصب سات عدد پانی کی موٹریں چوری کر لی گئیں جبکہ آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ میں بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف رجب اور مناظر کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔جبکہ پولیس نے دوران گشت ڈڈیال آزاد کشمیر سے آنے والی گاڑی کو مشکوک جان کر چیک کیا تو ڈرائیور عامر حسین کی جامعہ تلاشی کے دوران ایک عدد پسٹل 9ایم ایم اور 49زندہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری دفاعی پیداوار مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد
Hearty congratulations to Raja Osama Sarwar on his appointment as Parliamentary Secretary Defense Production
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،انجمن تاجران مین بازار کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بنارس نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری دفاعی پیداوار مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔