کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،17، ستمبر، 2024ء ) – جائیدا د کے تنازعہ پر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ میں فائر کرکے راجہ اسرار کو قتل کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ سیدا ذکاء الحسن فوری طور پر پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مقتول اسرار احمد کے بھائی بلال احمد ولد افتخار احمد نے بتایا کہ میرا مقتول بھائی اسرار احمد آرمی سے ریٹائرڈ ہوکر ڈگری کالج تحصیل کہوٹہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی کرتا تھا۔ گزشتہ روز مسمی اشاف ولد رزاق نے ہمارے گھر آکر عورتوں کو برا بلا کہنا شروع کر دیا اور کہا کہ تم کچرا زمین میں کیوں پھینکتے ہو۔ میرے بھائی اسرار کو مشتاق نے آواز دی کہ باہر آؤ اور میری بات سنو۔ میرے بھائی کے باہر جاتے ہی اشفاق احمد نے گالم گلوچ شروع کر دی۔ اور پسٹل نکالا اور سیدھا فائر میرے بھائی کی چھاتی کی دائیں طرف کیا۔جو موقع پر تڑپ تڑپ کر جانبحق ہو گیا۔ میرے بھائی کو اشفاق احمد نے مشتاق کے کہنے پر فائر مارا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ 302اور زیردفعہ 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, September 17, 2024) – In a tragic incident in Union Council Hothla, Tehsil Kahuta, Raja Israr was shot dead over a property dispute. DSP Kahuta, Mirza Tahir Sikander, and SHO Kahuta, Syed Zaka-ul-Hasan, swiftly arrived at the scene with a police team to investigate the matter.
According to details, Bilal Ahmed, the brother of the deceased, registered an FIR at Kahuta Police Station. He reported that his brother, Israr Ahmed, a retired army officer working as a security guard at the College in Tehsil Kahuta, was shot after a heated argument. The altercation started when Ashfaq, son of Razzaq, came to their house and began verbally abusing the women, accusing them of throwing trash on the property.
Musharraf called out Israr to step outside to discuss the matter. As soon as Israr came out, Ashfaq started hurling abuses and pulled out a pistol, firing directly at Israr’s chest. The shot proved fatal, and Israr died on the spot. According to Bilal, Ashfaq acted on Musharraf’s orders. The police have registered a case under sections 302 and 34 of the Pakistan Penal Code.
کہوٹہ لاء کالج میں دو روزہ انٹرنیشنل لاء کانفرنس کاافتتاح 20 ستمبر بروز جمعہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے۔
Governor Punjab Sardar Salim Haider will inaugurate the two-day International Law Conference at Kahuta Law College on Friday, September 20
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،17، ستمبر، 2024ء ) – کہوٹہ لاء کالج میں دو روزہ انٹرنیشنل لاء کانفرنس کاافتتاح 20 ستمبر بروز جمعہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے۔ چیئر مین کہوٹہ لاء کالج مذہبہ سکالر سابق صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہار شریف اور سی ای او کہوٹہ لائکالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبتایا کہ انٹر نیشنل لاء کانفرنس میں مختلف قانونی ماہرین کی تجاویز کو حتمی شکل دے کر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا محمد مشہود،ڈاکٹر مفتی راغب نعیمی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر اسرار صادق ڈی جی نیشنل این ٹی منی لانڈرنگ،مسٹر جسٹس طارق محمود جہانگیری جسٹس اسلام ہائیکورٹ، جسٹس لاہو رہائیکورٹ چوہدری عبدالعزیز، جسٹس ڈاکٹرسید انور شاہ جسٹس فیڈریل شریعت کورٹ، جسٹس ڈاکٹر خلاد مسعود ممبر(SC) اپیلنٹ بنچ، جسٹس ڈاکٹر قبلہ ایازممبر (SC)شرعیت اپیلنٹ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججز، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، اہم حکومتی، شخصیات، سکالرز،پروفیسرز شرکت کر کے قانونی اور عدالتی اصلاحات کے متلعق مشاورت اور اپنی آراء سے دیکر مشترکہ اعلامیہ جاری کرینگے۔کہوٹہ لاء کالج میں چیئر مین کہوٹہ لاء کالج مذہبی سکالرسجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن، سی ای او کہوٹہ لائکالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ نہ صرف کہوٹہ بلکہ پاکستان کی تاریخ کی منفرد دو روزہ انٹرنیشنل لاء کانفرنس کہوٹہ لاء کالج میں انعقاد پذیر ہو رہی ہے۔ جس کا مقصد قانونی و عدالتی نظام میں اصلاحات لانے سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرنا ہوگا۔ 20 اور 21 ستمبر 2024 کو دو روزہ کانفرنس میں موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ظفرالحق، گورنر پنجاب و چانسلر پنجاب یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے معزز جج صاحبان، سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی راجہ محمد ظفر الحق، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل کے ممبران اور عہدیداران جبکہ سپریم کورٹ سے لیکر نچلی سطح تک مختلف بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران مصر کے سفیر کی پولیٹکل ایڈوائزر، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود سمیت وکلاء پاکستان بھر سے مختلف لاء یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس تشریف لائیں گے انٹرنیشنل لاء کانفرس میں لیگل اینڈ جوڈیشل ریفارمز سیمتعلق کی جانے والی ریسرچ پر مشاورت اور گفتگو ہو گی۔ جس کو عملی جامع پہنانے کے لیے جدوجہد بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ کہوٹہ میں لاء کالج کا قیام کہوٹہ اور ملحقہ پسماندہ تحصیلوں کو قانون جیسی اہم تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ ہمارا مشن تجارت نہیں نسل نو کا بہترین مستقبل ہے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہوگا۔ انھوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
فرحان فارس ستی اور مرزا الیاس بیگ موبائل یونین کے بالترتیب صدر و جنرل سیکٹری منتخب ہوگئے
Farhan Faris Satti and Mirza Ilyas Baig were elected president and general secretary respectively of Mobile Union
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،17، ستمبر، 2024ء ) – کہوٹہ انجمن تاجران کے زیر اہتمام موبائل یونین، فرنیچر یونین اور صرافہ یونین کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ اتفاق رائے سے فرحان فارس ستی اور مرزا الیاس بیگ موبائل یونین کے بالترتیب صدر و جنرل سیکٹری منتخب ہوگئے۔جبکہ شیخ آصف سرفراز صرافہ یونین کے صدر اور ایم ذرین اعوان کو فر نیچر یونین کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم سرپرست اعلیٰ حاجی ملک عبدالرؤف جنرل سیکرٹری ملک غلام نبی، سنیئر نائب صدر ملک منیر اعوان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ شاہد اجمل تاجروں ملک شوکر مہان،حشمت غوری، راجہ خورشید عالم، شیخ فارس اور دیگر نے انجمن تاجران زیر سایہ موبائل،فرنیچر اور صرافہ یونین کے نو منتخب عہدیداران کو مبار ک با د دی۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں، چوری و ڈکیتی اور اشتہار کو پناہ دینے پر ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیئے۔
The police arrested the accused and registered cases for sheltering the drug dealers, theft and robbery
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،17، ستمبر، 2024ء ) – پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں، چوری و ڈکیتی اور اشتہار کو پناہ دینے پر ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیئے۔ جبکہ بڑی تعداد میں ولائتی شراب کی بوتلیں بر آمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سیدا ذکاء گیلانی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی گینگ کے ملزمان سنی رفیق، حفیظ، بلال اور وقار کو گرفتا رکرکے مسروقہ رقم ایک لاکھ انیس ہزار نقدی، موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کرلیا۔ملزمان نے کہوٹہ کے محلہ اعظم نگر کے رہائشی سہیل عباس کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران اہلے خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر نقدی اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے تھے۔ایک اور کاروائی کے دوران سی پی او راولپنڈی کے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی نے سلاٹر ہاؤس چوک کہوٹہ شہر سے منشیات فروش ذیشان احمد ولد محمد سفیر ساکن جگنو مارکیٹ کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ اشتہاری ملزم ناظم بشیر ولد سمندر خان کو پناہ دینے پر محمد طاہر بشیر کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ 12بور رائفل اور روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر کی ڈینگی کے خلاف جاری
On the order of Deputy Commissioner Rawalpindi, Assistant Commissioner Kahuta Ayoshah Zaffar continued against dengue
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،17، ستمبر، 2024ء ) – ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر کی ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے دوران دو نجی کلینک سیل کر دیئے۔ دوونوں پرائیویٹ کلینک میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک نوجوان کا علاج کرکے اسے ادویات دے کر گھربھیج دیا گیا جہاں مریض کی حالت خراب ہونے پر اسے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ لایا گیا تو انکشاف ہوا کہ نوجوا ن ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہے۔
حلقہ پی پی 7کہوٹہ و کلرسیداں کی 14بڑی سڑکوں کے لیئے ایک ارب 70کروڑ کے فنڈز کی منظوری
Approval of funds of one billion 70 crores for 14 major roads of PP-7 Kahuta and Kallar Syedan
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،17، ستمبر، 2024ء ) – پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیفنس اینڈ پروڈکشن ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے حلقہ پی پی 7کہوٹہ و کلرسیداں کی 14بڑی سڑکوں کے لیئے ایک ارب 70کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے کر ٹینڈر جاری کر دیئے۔ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کے ان منصوبوں میں کہوٹہ تا مٹور، کہوٹہ کروٹ روڈ، کہوٹہ تا چوکپنڈوری، کہوٹہ تا لہتڑاڑ، مٹور تا سدا کمال، دوبیرن تا سلامبڑ، لالونی ڈھیری تا ٹھٹھی سیداں او ردیگر رابطہ سڑکیں شامل ہیں۔ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ کہوٹہ اور کلرسیداں میں رابطہ سڑکوں کے لیئے خطیر گرانٹ دینے اور کسان کارڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا گراں فروشوں، تجاوزات مافیا اور حفظا ن صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء کی فروخت پر کہوٹہ شہر گردونواں میں چھاپے
Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar and Chief Municipal Officer Kahuta Makhdoom Bilal conducted raids on wholesalers, encroachment mafia and sale of items against hygiene rules in Kahuta city
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،17، ستمبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا گراں فروشوں، تجاوزات مافیا اور حفظا ن صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء کی فروخت پر کہوٹہ شہر گردونواں میں چھاپے جبکہ نان اور روٹی کا وزن بھی چیک کیا گیا۔ حلاف ورزی پردرجنوں دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ جبکہ بازار میں دکانوں کے آگے کھڑی کی گئی درجنوں ریڑھیاں بھی عملہ نے ضبط کر لیں۔ کسی سفارش اور دباؤ کوقبول نہیں کریں گے۔ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے ناجائز منافع خوروں کو نہ صرفف بھاری جرمانے ہونگے بلکہ جیل کی ہوابھی کھانا پڑے گی۔ اس موقع پر مین بازار کہوٹہ، قدیر بازار، پنجاڑ چوک،جی پی او روڈ، میلاد چوک، چھنی بازار، مٹور چوک، مچھلی چوک میں چھاپے مارے گئے۔ شہریوں اور گاہگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کے اچانک چھاپوں کو سراہتے ہوئے آپریشن کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی لیڈروں کی مداخلت کے بعد گاؤں ہوتھلہ میں تنازعہ پرامن طریقے سے حل ہوا۔
Dispute Resolved Peacefully in Village Hothla After Intervention by Local Leaders
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2024) ٹھیکیدار راجہ ساجد محمو داور راجہ مدثر کی کوششوں سے ناراضگی دوستی میں بدل گئی، MPAراجہ صغیر احمد کی موجودگی مدعی پارٹی نے مخالف پارٹی کو فی سبیل اللہ معاف کیا دو نوں فریقین گلے ملے اور دعا ئے خیر کی گئی، تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ قبل یونین کونسل ہوتھلہ کے ڈھوک موہڑہ فعد رئیس اور دانش اقبال کے درمیان ایک معمولی سی وجہ پر آپس میں تلخ کلامی ہو ئی جس کے نتیجے میں دانش اقبال نے تیز دھار آلے فعد رئیس شدید زخمی کر دیا تھا، گذشتہ روز قبل علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات ٹھیکیدار راجہ ساجد محمو د،راجہ مدثرآف بن اور راجہ قیوم کی کوششوں سے ایک جر گہ ہوا جس میں مسلم لیگ ن ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ جلیل لونہ، ٹھیکیدار قمر عباسی،سیکرٹری بشیر، راجہ واجد، راجہ منصور، راجہ اشفاق، راجہ آصف سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے اس موقع پرمدعی پارٹی نے مخالف پارٹی کو فی سبیل اللہ معاف کیا دو نوں فریقین گلے ملے اور دعا ئے خیر کی گئی جرگے کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ معاف کرنے والا اللہ کا مقبول بندہ ہوتا ہے جو معاف دوسرے کو معاف کرتا ہے اصل میں بڑا وہی ہوتا جو دوسرے کی غلطی کو معاف کر تا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہمیں صبر کا دامن پکڑنا چاہیے تاکہ اس طرع کی نوبت ہی آئے انہوں نے راضی کرانے پر ٹھیکیدار راجہ ساجد محمو د،راجہ مدثرآف بن اور راجہ قیوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, September 17, 2024) – A dispute between two local residents of Union Council Hothla, which had escalated last month, has been peacefully resolved thanks to the efforts of contractors Raja Sajid Mahmood and Raja Mudassir. The presence of MPA Raja Sagheer Ahmad was instrumental in mediating the reconciliation.
The conflict arose between Fahad Raees and Danish Iqbal after a minor disagreement, which led to a violent altercation, with Fahad Raees suffering serious injuries from a sharp object wielded by Danish Iqbal. However, a recent Jirga (council) was held with the participation of key political and social figures, including MPA Raja Sagheer Ahmad, Chairman Raja Shaukat Hussain, and various other influential local leaders.
At the Jirga, the complainant party forgave the opposing side in the name of Allah. Both parties embraced, and prayers were offered for peace and reconciliation.
MPA Raja Sagheer Ahmad, addressing the gathering, praised the act of forgiveness, calling it a noble virtue in the eyes of Allah. He lauded Raja Sajid Mahmood, Raja Mudassir of Ban, and Raja Qayyum for their successful efforts in resolving the matter, encouraging the community to practice patience and avoid conflicts in the future.
تحصیلدارالحاج چوہدری محمدحسین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا
Dua e Qul observed for late Haj Chaudhry Muhammad Hussain
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2024) چیئرمین چوہدری شفقت محمودکے والدمحترم کے ایصال ثوا ب کے لیے دعائے قل بڑھی تعداد، علمائے دین،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،گذشتہ روز نلہ مسلماناں ڈھوک چوہدریاں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری شفقت محمودکے والد محترم،پٹواری چوہدری تنویراختراورحافظ وحیداختر نقشبندی کے چچاتحصیلدارالحاج چوہدری محمدحسین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق امیدوار برائے ایم پی اے چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد،سابق ہیڈ ماسٹر محمد شبیر،ہارون کمال ہاشمی،ممتاز قانون دان محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ،محمدظریف راجا،ماہر قانون محمداسرار راجا ایڈووکیٹ،حلیم ایڈووکیٹ،چوہدری مظہر حسین ناروے،سید راحت علی شاہ،ماسٹرارشد محمودبھٹی،ملک سہیل اشرف،محمد اعجاز بٹ،عاطف اعجاز بٹ،راجہ محمد اشتیاق راجپوت کیش اینڈکیری،عابد زیدی،چوہدری نوید سہوٹ،پٹواری بابر،پٹواری چوہدری شعبان،گرداور محمد جمیل،حافظ عبد الشکور،گرداور چوہدری عبدالقدوس،داؤد اکبر راجا،چوہدری ایازگجرایڈووکیٹ،چوہدری ابرار گجر،چوہدری رمضان گجر،راجا زاہد،چوہدری صغیر،ڈاکٹر ربنواز راجا،سینئرصحافی اکرام الحق قریشی،چوہدری الفت حسین سہوٹ کلیال،منیر چشتی، راجہ ظفر موہڑہ مریدماسٹر محمد اشفاق،پرویز اختر بھٹی،رشید خلیجی،وقار بھٹی،ضیارب حسین حماد ٹینٹ سمیت وکلاء،محکمہ مال،سیاسی سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت پر روشنی ڈالی اور اجتماعی طور پر مرحوم کے لیے دعا کی گی۔