DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Rawalpindi Ring Road Project Delayed Again, Now Set for Completion in September 2025
رنگ روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کی تاریخ پھر آگے بڑھ گئی۔اب منصوبہ ستمبر2025تک مکمل ہوگا۔
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام،17، ستمبر، 2024ء ) – رنگ روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کی تاریخ پھر آگے بڑھ گئی۔اب منصوبہ ستمبر2025تک مکمل ہوگا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منصوبہ کا نظر ثانی شدہ پی سی ون آبزرویشن کے ساتھ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوایا تھا جو آر ڈی اے کو واپس کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کہا تھا کہ منصوبہ کی لاگت میں کسی قسم کا اضافہ ممکن نہیں۔اضافی اخراجات کو نظر ثانی شدہ لاگت کیدیگر امور میں بچت کرکے پورا کیا جائے جبکہ معیار کو بہتر بنانے کیلئے تکمیل کی مدت بڑھا کو ستمبر2025کرنے کاکہا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ ستمبر 2023ء میں شروع ہوا تھا اور اسکی تکمیل کیلئے دسمبر 2024ء کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ رنگ روڈ منصوبہ کے دوران اسے فروری 2025ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Gujar Khan (Pothwar.com, September 17, 2024) – The completion date for the Rawalpindi Ring Road project has been extended once again, now aiming for September 2025. The Central Development Working Party had sent the revised PC-1 of the project with observations to the Planning and Development Department of Punjab, which has been returned to the RDA.
According to sources, the Central Development Working Party stressed that no increase in the project’s cost would be allowed. Any additional expenses must be covered through savings from other areas within the revised budget. The project, which began in September 2023, was initially targeted for completion by December 2024, but was later extended to February 2025 by Chief Minister Punjab Maryam Nawaz during her visit. Now, the deadline has been pushed further to September 2025 to ensure quality improvements.
جاتلی پولیس کی فوری کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار
Immediate action of Jatali police, 02 suspects who fired in the air at the wedding ceremony arrested
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام،17، ستمبر، 2024ء ) –جاتلی پولیس کی فوری کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، ملزمان کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچے اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے تھے،گرفتار ملزمان میں آکاش اور صفدر شامل ہیں،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں،ہوائی فائرنگ سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر