DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Four-Member Gang Involved in Robbery Arrested in Kahuta; Police Recover Stolen Cash and Weapons

تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں ڈکیتی میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2024)
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں ڈکیتی میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار،ملزمان سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 19ہزار روپے، موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد,ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہوٹہ اورایس ایچ اوتھانہ کہوٹہ ایس ایچ اوسمیت پوری ٹیم کو شاباش دی, کہوٹہ کے سماجی و عوامی حلقوں نے  تھانہ کہوٹہ اور پولیس اہلکاروں کو اس شاندار کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 15, 2024) – Acting on the special instructions of SHO Kahuta Police Station, Syed Zaka Gilani, the Kahuta Police arrested a four-member gang involved in a robbery. During the operation, the police recovered stolen cash amounting to 119,000 rupees, a motorcycle, and weapons used in the crime.

SP Saddar, Muhammad Nabeel Khokhar, praised the efforts of SDPO Kahuta, SHO Kahuta, and the entire police team for their successful operation. The social and public circles of Kahuta also expressed their appreciation for the SHO and the police officers for their remarkable action against the criminal elements.

کہوٹہ لاء کالج میں دو روزہ انٹرنیشنل لاء کانفرنس کی افتتاحی تقریب20 ستمبر بروز جمعہ ہوگی

The opening ceremony of the two-day International Law Conference at Kahuta Law College will be held on Friday, September 20

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،15، ستمبر، 2024ء ) – کہوٹہ لاء کالج میں دو روزہ انٹرنیشنل لاء کانفرنس کی افتتاحی تقریب20 ستمبر بروز جمعہ ہوگی۔ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق، گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا محمد مشہود، ڈاکٹر مفتی راغب نعیمی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر اسرار صادق ڈی جی نیشنل این ٹی منی لانڈرنگ،مسٹر جسٹس طارق محمود جہانگیری جسٹس اسلام ہائیکورٹ، جسٹس لاہو رہائیکورٹ چوہدری عبدالعزیز، جسٹس ڈاکٹرسید انور شاہ جسٹس فیڈریل شریعت
کورٹ، جسٹس ڈاکٹر خلاد مسعود ممبر(SC) اپیلنٹ بنچ، جسٹس ڈاکٹر قبلہ ایازممبر (SC)شرعیت اپیلنٹ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججز، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، اہم حکومتی، شخصیات، سکالرز،پروفیسرز شرکت کر کے قانونی اور عدالتی اصلاحات کے متلعق مشاورت اور اپنی آراء سے دیکر مشترکہ اعلامیہ جاری کرینگے۔کہوٹہ لاء کالج میں چیئر مین کہوٹہ لاء کالج مذہبی سکالرسجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن، سی ای او کہوٹہ لائکالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف کہوٹہ بلکہ پاکستان کی تاریخ کی منفرد دو روزہ انٹرنیشنل لاء کانفرنس کہوٹہ لاء کالج میں انعقاد پذیر ہو رہی ہے۔ جس کا مقصد قانونی و عدالتی نظام میں اصلاحات لانے سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرنا ہوگا۔ 20 اور 21 ستمبر 2024 کو دو روزہ کانفرنس میں موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ظفرالحق، گورنر پنجاب و چانسلر پنجاب یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے معزز جج صاحبان، سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی راجہ محمد ظفر الحق، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل کے ممبران اور عہدیداران جبکہ سپریم کورٹ سے لیکر نچلی سطح تک مختلف بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران مصر کے سفیر کی پولیٹکل ایڈوائزر، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود سمیت وکلاء پاکستان بھر سے مختلف لاء یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس تشریف لائیں گے انٹرنیشنل لاء کانفرس میں لیگل اینڈ جوڈیشل ریفارمز سیمتعلق کی جانے والی ریسرچ پر مشاورت اور گفتگو ہو گی۔ جس کو عملی جامع پہنانے کے لیے جدوجہد بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ کہوٹہ میں لاء کالج کا قیام کہوٹہ اور ملحقہ پسماندہ تحصیلوں کو قانون جیسی اہم تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ ہمارا مشن تجارت نہیں نسل نو کا بہترین مستقبل ہے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہوگا۔ انھوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

تعزیت کرنے والوں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں,چوہدری شفقت محمود

Chaudhry Shafqat Mahmood, I express my gratitude to those who condoled

www.pothwar.com

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2024)
سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے والدکی وفات پر اندوروں ملک اور بیرون ملک سے تعزیت کرنے والوں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں جب افراد نے میرے والد محترم کی نماز ے جنازہ میں شرکت کی میں فرداً فرداً سب کا شکر یہ ادا کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ باپ اور بیٹے کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے بے شک ہمارے دین میں ماں کا درجہ باپ سے زیادہ ہے مگر والد کی محبت کا بھی کوئی مول نہیں ہوتا والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، اگر کسی کویہ نعمت حاصل ہے اوروہ ان کی خدمت واطاعت کررہاہے تو وہ بڑا سعادت مند اوراللہ کا محبوب بندہ ہے۔ ہمارے معاشرے میں ماں کا مقام ومرتبہ تو ہرلحاظ سے اجاگر کیا جاتا ہے، لیکن باپ کا مقام کسی حدتک نظرانداز کردیا جاتا ہے، یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ قرآنِ پاک کے احکامات اور فرامینِ رسول میں والدین کی خدمت واطاعت کا حکم دیاگیا ہے اور ظاہر ہے کہ والدین میں باپ درجہ اوّل کا حامل ہے۔والد انسان کو عدم سے وجود میں لانے والی ذات ہے،یعنی اس کی پیدائش کا سبب ہیانہوں نے کہا کہ اس گلشن ِانسانیت کی ابتدا باپ (حضرت آدم علیہ السلام) سے ہوئی اور ان ہی سے عورت (حضرت حوا ؑ) کا وجود تیار کیا گیاانہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے والدین کی خدمت کریں اور بوڑھاپے میں ان ہر چیز کا خیال رکھیں ان کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہونے دیں ان کا اس طرع خیال رکھیں جس طرع انہو ں نے ہماری بچپن میں پرورش کی تاکہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنبھل جاہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button