14 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Suspects Arrested in Anti-Drug Operation by Kallar Syedan Police

کلرسیداں پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، ستمبر، 2024ء ) – کلرسیداں پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم،ایس ایچ او محمد بشارت عباسی کی نگرانی میں سب انسپکٹر راجہ مبین نے دو ملزمان کو پکڑ کر منشیات برآمد کر لی۔پہلی کاروائی میں علی عباس عرف عباسو کوگرفتار کر کے 2210 گرم چرس برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ,جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم ثاقب کیانی عرف ساقو ڈھوک کالیا چوک پنڈوڑی ساگری شاہ باغ نوتھہ روڈ اور دیگر علاقہ میں چرس سپلائی کرتا تھا اس کوگرفتار کر کے 2110 گرم چرس برامد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر لیئے۔

Pothwar.com ( Ikram ul Haq Qureshi, September 14, 2024) – In a continued crackdown against drug trafficking, the Kallar Syedan Police, under the supervision of SHO Muhammad Basharat Abbasi, arrested two suspects and seized a significant quantity of narcotics.

In the first operation, Sub-Inspector Raja Mubeen arrested Ali Abbas, alias Abbasso, recovering 2,210 grams of hashish and registering a case against him. In the second operation, Saqib Kayani, alias Sako, who was involved in supplying hashish in areas like Dhoke Kaliya, Pindori Sagrai, and Shah Bagh on Notha Road, was apprehended with 2,110 grams of hashish. Two separate cases have been filed against the suspects.

ہمیں اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق گزرانی چاہیے۔محمد عثمان آکاش

We should live our lives according to Islamic principles. Muhammad Usman Akash

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، ستمبر، 2024ء ) –جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عثمان آکاش نےکہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اوراسوہ حسنہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ھے آپ خاتم النبیین ھیں آپکے بعد نہ تو کوئی نبی آیا اور نہ ہی کوئی آۓ گا ختم نبوّت پر تمام مکتب ہاۓ لوگوں کا عقیدہ ھے ھم سب ختم نبوت پر اپنی جان بھی قربان کر سکتے ھیں انہوں نے جامع مسجد بلال کلرسیداں میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پروردگار اور فرشتے بھی درودشریف پڑھتے ھیں پوری دنیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں سکون امن بھائی چارہ خوشحالی عدل و انصاف کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ہمیں اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق گزرانی چاہیے۔نبی کی تعلیمات پر عمل کرکے دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

کھبل اور ہرکہ گاؤں میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب

Inauguration of filtration plants installed in Khabal and Harka villages

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، ستمبر، 2024ء ) –جماعت اسلامی کے رہنما خالد محمود مرزا نے یارد ملی کے تحت بانیاں، کھبل اور ہرکہ گاؤں میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صافی پانی ایک نعمت ہے اس کی قدر کریں ہم یارد ملی اور ترکیہ کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر راجہ عدیل احمد صدر جے آئی یوتھ پی پی 10، اور یارد ملی کے پروفیسر احمد سہیل سربراہ ترکیہ پاکستان چیریٹی برج ساجد حسین جنرل منیجر یاردم ایلی پاکستان محمد عمر آئی ٹی ہیڈ یاردم ایلی اویس ریاض واٹر پراجیکٹ منیجر اسد مقصود میڈیا کوآرڈینیٹر یاردم ایلی موجود تھے خالد محمود مرزا نے کہا کہ صاف پانی نعمت خداوندی یے اسے ضائع ہونے سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے صاف پانی کے استعمال سے ہی ہم مختلف امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ڈہوک موا موضع بھلاکھر کےاحتشام الحق انتقال کر گئے

Ihtishamul Haq of Duhok Moa Mauza Bhallakhar passed away

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، ستمبر، 2024ء ) –ڈہوک موا موضع بھلاکھر کے ریٹائرڈ مدرس الحاج محمد سلیم کے پوتے،معروف ماہر تعلیم الحاج ضیاالحق کے فرزند اور مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی کے ماموں زاد بھائی احتشام الحق انتقال کر گئے انہیں دل کے امراض کیباعث ار آئی سی راولپنڈی داخل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے نماز جنازہ رات کو ادا کر دی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button