DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A 32-Year-Old Dies After Receiving Injection at Private Clinic, Family Protests in Nara

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں نجی کلینک کے ڈاکٹر کے انجکشن لگانے سے 32 سالہ نوجوان شہباز الرحمن جان بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر2024)
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں نجی کلینک کے ڈاکٹر کے انجکشن لگانے سے 32 سالہ نوجوان شہباز الرحمن جان بحق، لواحقین کا ہسپتال کیخلاف احتجاج،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی، نوجوان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ منتقل کردیا ہے۔ متوفی محمدشہباز کے بھائی محمدادریس نے بتایا کہ بھائی کو بخار تھا تو میں نارہ شہر میں موجود کلینک پر لے کر گیا جہاں پر ڈاکٹر نے اسے انجکشن لگایا اور دو ڈرپ لگا کر اپنے گھر چلاگیا،ڈاکٹرکے جانے بعد بھائی کی طبیعت خراب ہوگئی،متعدد بار ڈاکٹر کے بلانے کے وہ نہیں آیا،اس دوران بھائی کی موت واقع ہوگئی نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے احتجاج کیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکٹر کو حراست میں لے کر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ منتقل کردی،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس پہلے بھی اس کلینک پر اس طرع کے واقعات روہنماء ہو چکے ہیں۔

Mator: ( Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, September 14, 2024)— In the Nara area of Kahuta, a 32-year-old man named Shahbaz ur Rehman tragically passed away after receiving an injection at a private clinic. The incident led to a protest by the deceased’s family against the hospital. Upon receiving the report, Kahuta Police arrived at the scene and transferred the body to the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta for post-mortem examination.

According to the deceased’s brother, Muhammad Idrees, Shahbaz had a fever, and they visited the clinic in Nara. The doctor administered an injection and set up two IV drips before leaving for home. After the doctor left, Shahbaz’s condition worsened, and despite several calls to the doctor, he did not return, leading to Shahbaz’s death.

Shazeb

The family protested following the death, and police took the doctor into custody. Reports also indicate that similar incidents had occurred at this clinic before. The investigation is ongoing.

گورنمنٹ کالج اف کامرس کہوٹہ کی شفٹنگ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے روک دی

Lahore High Court Rawalpindi Bench stopped the shifting of Government College of Commerce Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر2024)
گورنمنٹ کالج اف کامرس کہوٹہ کی شفٹنگ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے روک دی کالج طلباء کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی طلباء کی جانب سے بیرسٹر عمر اسلم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اف پاکستان نے دلائل پیش کیے جبکہ وکلا پینل میں عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ،خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ تنوری احند ایڈووکیٹ، زبیر آفتاب ایڈووکیٹ، راجہ ندیم روف ایڈووکیٹ شامل تھے تحصیل کہوٹہ کی عوام اور طلباء اور بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کی جانب سے بیرسٹر عمر اسلم کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں نے کہوٹہ کی سرزمین سے وفا کا حق ادا کر دیا طلباء کئی دنوں سے اپنا حق حاصل کرنے کے لیے مارے مارے پھر رہے تھے اور تحصیل کہو ٹہ کی مقامی قیادت اور ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کہوٹہ کے طلباء کو ان کا حق دلوانے میں بری طرح ناکام ہو گئے بالاخر طلباء نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تحصیل کہوٹہ کو ایجوکیشن سے محروم ہونے سے بچا لیا جائے گا۔

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

Eid Milad-ul-Nabi will be celebrated with religious devotion and respect in Dera Mushtaq Shah City

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، گھروں اور دوکانوں پر نعلین پاک والا پرچم بھی لگائے جائے ہیں جبکہ نجم سپر سٹور پر پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق سٹی کی حدود میں سے نکالے والے میلاد شریف کے جلوسوں کا استقبال بھی کیا جائے اور لنگر بھی دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی کامیابی ہے معاشرے، قوم اور ملک میں امن، خیر خواہی، دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو اسی مثالی معاشرے کی اعلی اقدار کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد نبی کریم ﷺنے رکھی تھی انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، فکر کو ندرت، عمل کو طہارت، نفرتوں اور عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اُخوت ومحبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی۔ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ء و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button