DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Armed Robbery at Haveli Near Noor Chauk: Gold, Foreign Currency Stolen

گوجرخان روڈ، نور چوک کے قریب واقع حویلی میں مسلح ڈکیتی

گوجرخان,بیول–(پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب،14، ستمبر، 2024ء ) –گوجرخان روڈ، نور چوک کے قریب واقع حویلی میں مسلح ڈکیتی، ڈکیت لاکھوں کے طلائی زیورات،غیر ملکی کرنسی اور پاکستانی کرنسی لے اڑے۔ڈکیتوں نے گھر کے افراد پر تشدد بھی کیا۔گزشتہ رات نور چوک سے قاضیاں گاوں کی جانب جانے والی روڈ پر واقع ارشد نامی شخص کی حویلی میں رات کو مسلح ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر گھر والوں کو یرغمال بنا لیا اور گھر میں موجود کئی تولے طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی اور پاکستانی کرنسی بھی لوٹ لی جبکہ گھر کے افراد کو مزاحمت کرنے پر شدید مارا پیٹا جس سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے پاؤں میں لانگ بوٹ اور ہاتھوں پر گلوز پہنے ہوئے تھے۔اس سارے واقعہ کی رپورٹ کرائی گئی ہے۔

The victim left beaten badly

Pothwar.com (Raja Tariq Ayub, September 14, 2024) – An armed robbery took place at a haveli near Noor Chauk on the Gujar Khan Road, where robbers made off with gold jewellery worth millions, foreign currency, and Pakistani cash. The robbers also assaulted the family members present in the house.

Last night, armed robbers broke into the haveli of a man named Arshad, located on the road leading from Noor Chauk to Qazian village. Holding the family hostage at gunpoint, they looted several tolas of gold jewellery, foreign currency, and Pakistani rupees.

The family members who resisted were severely beaten, leaving one person seriously injured. It was reported that the robbers were wearing long boots and gloves during the incident. A report has been filed regarding the robbery.

بیول میں فوڈ اتھارٹی کے آفیسر کا دورہ

Visit of Food Authority Officer in Bewal

گوجرخان,بیول–(پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب،14، ستمبر، 2024ء ) –بیول میں فوڈ اتھارٹی کے آفیسر کا دورہ، دکان داروں کو ٹیکس ادا کرنے،لائیسنس بنوانے اور صفائی ستھرائی قائم کرنے کی ہدایت کی۔بیول میں گزشتہ دن فوڈ اتھارٹی کے آفیسرز نے پورے بازار کا دورہ کیا اور تاجروں کو کہا کہ وہ باقاعدہ ٹیکس ادا کر کے فائلر بنیں اور اپنے اپنے کاروبار کا لائسنس بنوائیں جبکہ ہوٹل، کھابہ ہاوس، پکوڑے سموسے فروش، بیکری، چائے خانہ، فروٹ سبزی فروش، تھوک و پرچون والوں کو صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کئے

 

Show More

Related Articles

Back to top button