13 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police Recovers Drugs and Investigates Thefts and Illegal Activities

کلر سیداں پولیس نے منشیات برآمد کرکے چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کی تفتیش کی۔

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، ستمبر، 2024ء ) –کلرسیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم عباس کے قبضے سے دو کلو 210 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ شہزاد حنیف نے 15 پر اطلاع دی کہ اس کے گھر سے الیکٹرک واٹر موٹر اور پنکھے چوری کر لیے گئے ہیں۔ادھر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر عتیق الرحمان نے مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافر گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر پچھلی سیٹوں کے نیچے دو عدد غیر معیاری سی این جی سلنڈرز جن میں ایل پی جی گیس کو بطور فیول استعمال کیا جا رہا تھا کو تھانے بند کر کے ڈرائیور خرم شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ کلرسیداں کے نواحی گاؤں سدا کمال میں کنواری ماں اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلیے اپنے نومولود بچے کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئی مقامی افراد نے بچے کو کلرسیداں پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے ایک بے اولاد جوڑے کی خواہش پر بچے کو ان کے حوالے کر دیا ہے۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 13, 2024) – Kallar Syedan Police, acting on a tip-off, conducted an operation and recovered 2 kilograms and 210 grams of hashish from the possession of Nadeem Abbas. In a separate incident, Shehzad Hanif reported to the police via the emergency helpline (15) that an electric water motor and fans were stolen from his home.

Meanwhile, Sub-Inspector Atiq-ur-Rehman, in charge of the Punjab Highway Patrolling checkpoint at Chauk Pindori, inspected a passenger vehicle. During the search, two substandard CNG cylinders filled with LPG gas, being used as fuel, were discovered under the back seats. The vehicle was impounded, and a case was registered against the driver, Khurram Shehzad.

In another unfortunate incident, a newborn child was found abandoned in bushes in the village of Sada Kamal, near Kallar Syedan, by a mother attempting to hide her sins. Local residents handed the child over to the police, who later placed the infant with a childless couple wishing to adopt.

ریٹائرڈ تحصیلدار اسلام آباد چوہدری محمد حسین کو جمعرات کو کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں میں سپرد خاک کردیا گیا

Retired Tehsildar Islamabad Chaudhry Muhammad Hussain was laid to rest at Nala Muslimana

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، ستمبر، 2024ء ) –سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے والد محترم ریٹائرڈ تحصیلدار اسلام آباد چوہدری محمد حسین کو جمعرات کو کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور،سابق ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی،کرنل محمد شبیر اعوان،محمد افضل کھوکھر،کمشنر ریونیو راولپنڈی خالد یامین ستی،سابق ڈپٹی کمشنر اسلام اباد چوہدری محمد علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد امتیاز محمود جنجوعہ،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،انجمن پٹواران ضلع راولپنڈی کے صدر محمد شبیر بھٹی،پیر محمد افضل نقیبی،راجہ طارق محمود مرتصی،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ندیم احمد،راجہ عثمان مانی،عاقب علی،انجم حفیظ قریشی،تحصیلدار نعیم اعظم خان،شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ وسیم اکرم،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،راجہ قمر مسعود،سید راحت علی شاہ،حاجی زاہد اقبال،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،افتخار پکھڑال،چوہدری توقیر اسلم،مسعود بھٹی،سید حامد علی شاہ،علی افسر بھٹی،مرزا تنویر الحق،راجہ عبدالمجید،شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،احسان الحق قریشی،شاہد سلیم،صوبیدار غلام ربانی،راجہ عاصم صدیق،چوہدری ابرار حسین،ظفر کھوکھر،ماسٹر محمد ظہیر،سردار محمد آصف،شیچ میثم کربلائی،راجہ ارشد جنجوعہ،لالہ محمد رسول،چوہدری عاصم گجر،چوہدری ابرار گجر،شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور قدوس،صوفی بشیر خان،خان عثمان یوسفزئی،منیر چشتی،راجہ نعمان ظفر،احسان الحق چشتی،ماسٹر محمد ارشاد،ماسٹر معروف، چوہدری آصف،چوہدری عابد،جمیل خان ظفر کھوکھر،چوہدری ابرار حسین،عابد زاہدی،اکرام الحق قریشی،کلرسیداں گوجرخان کے ریونیو افسران محمود احمد بھٹی،راجہ سلیم رضا،راجہ صغیر،عاشق حسین،احسان پراچہ،راجہ محمد احسان،راجہ عامر مسعود،چوہدری جابر عباس،راجہ ربنواز خان،چوہدری عبدالمالک،چوہدری طاہر حسین،چوہدری جمیل اختر،چوہدری محمد علی کلر کہار اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button