12 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Grocery Traders Form Union, Nasir Akhtar Bhatti Elected First President

کریانہ یونین تحصیل کلرسیداں قائم,تاجر نصیر اختر بھٹی یونین کے پہلے صدر

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، ستمبر، 2024ء ) –تحصیل کلرسیداں کے کریانہ فروشوں نے اپنے ایک اجلاس میں کریانہ یونین تحصیل کلرسیداں قائم کر لی تمام عیدیداران اتفاق رائے سے منتخب قرار دیئے گئے معروف تاجر نصیر اختر بھٹی یونین کے پہلے صدر اور شیخ محمد ذوالفقار جنرل سیکرٹری منتخب کر لیئے گئے دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر ماسٹر ارشد،نائب صدور حاجی مشکور حسین،شیخ محسن نثار،ابرار احمد،محمد اسرار،کبیر احمد،عاصم مجید،سیکرٹری اطلاعات امیر حمزہ اور سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا انیس الرحمان چوہان۔نومتخب صدر نصیر اخیر بھٹی نے کہا کہ وہ تحصیل بھر کے کریانہ فروشوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کریں گے،ادہر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،مسلم لیگ ن مرکز چوآخالصہ کے سرپرست اعلی چوہدری شاہد گجر ،جماعت اسلامی کے چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،حاجی شوکت علی نے نومنتخب صدر نصیر اختر بھٹی و دیگر عہدیداروں کو دلی مبارکباد دی ہے ۔

Kallar Syedan—(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 12, 2024)—In a meeting held by grocery shop owners in Tehsil Kallar Syedan, the establishment of the Kiryana Union for the tehsil was announced, with all officials unanimously elected. Prominent businessman Nasir Akhtar Bhatti was chosen as the first president of the union, and Sheikh Muhammad Zulfiqar was elected as the general secretary. Other key office bearers include Senior Vice President Master Arshad, Vice Presidents Haji Mashkoor Hussain, Sheikh Mohsin Nisar, Abrar Ahmed, Muhammad Israr, Kabir Ahmed, and Asim Majeed. Ameer Hamza was appointed Information Secretary, and Anis-ur-Rehman Chohan as the Information and Social Media Secretary.

Newly elected President Nasir Akhtar Bhatti pledged to safeguard the rights of grocery traders across the tehsil. Leaders from various political parties, including PPP’s Muhammad Ijaz Butt, PML-N’s Haji Ikhlaq Hussain, Sheikh Hassan Saraiki, and Chaudhry Shahid Gujar, as well as Jamaat-e-Islami’s Chaudhry Abrar Hussain, congratulated the newly elected officials.

راجہ صغیر احمد کا محکمہ زراعت کلر سیداں میں کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ

Raja Sagheer Ahmed visited the Kisan Card Distribution Center at Kallar Syedan, Department of Agriculture

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ ہمت اور کسان کارڈز کا اجرا حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات ہیں انہوں نے محکمہ زراعت کلر سیداں میں کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں اپنے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ سے کسانوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے آسان قرضے ملیں گے جبکہ ہمت کارڈ سے معذور افراد کو 7500 روپے کا ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،پہلے فیز میں 30 ہزار اسپیشل افراد کے اعداد و شمار اکٹھے کر لیئے گئے ہیں جبکہ کسان کارڈ کےلئے پانچ لاکھ کا ٹارگٹ ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن سنٹر کے قیام کے بعد 720 کسانوں کے کارڈز موصول ہو چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں کے بیشتر موضع جات نان کمپیوٹرئزڈ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو رجسٹرڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تا ہم ان موضع جات کو بھی سسٹم میں جلد شامل کر لیا جائے گا۔

اسلام آباد کے ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین انتقال کر گئے

Retired Tehsildar of Islamabad Chaudhry Muhammad Hussain passed away

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، ستمبر، 2024ء ) –معروف سیاسی رہنما سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں معروف کاروباری چوہدری شفقت محمود کے والد محترم ماہر اراضیات اور اسلام آباد کے ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن ایک بجے نزد دفتر یوسی نلہ مسلماناں ادا کی جائے گی مرحوم گوجرخان کے ریٹائرڈ ریونیو آفیسر چوہدری محمد اشفاق کے خالہ زاد اور انجمن پٹواریاں تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر کے خسر بھی تھے مرحوم کا شمار ماہر اراضیات میں ہوتا تھا سرکاری و غیر سرکاری سطع پر لوگ ان سے آج بھی رہنمائی لیتے تھے ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی ریونیو افیسر گوجرخان صوفی جمیل اختر،راجہ عثمان مانی،علی افسر بھٹی،چوہدری توقیراسلم،چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری عاصم گجر،قاسم رضا و دیگر ان کی رھائشگاہ پر پہنچ گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button