DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Headline: Fundraising Dinner in Oslo Raises Over 10 Million Rupees for Shaukat Khanum Hospital

فرینڈز آف شوکت خانم ان سیکنڈینیویا کی فنڈریزنگ ڈنر میں ایک کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

اوسلو–(پوٹھوار ڈاٹ کام، عقیل قادر،11، ستمبر، 2024ء ) – فرینڈز آف شوکت خانم ان سیکنڈینیویا کے زیر اہتمام اوسلو میں ایک فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یوسف اور پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے خصوصی شرکت کی۔ شوکت خانم ہسپتال سے معاونت کرنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔ تقریب کا آغاز سماجی رہنما محمد غیاث نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ناروے کا قومی ترانہ پیش کیا گیا، نقابت کے فرائض فرینڈز آف شوکت خانم ان سیکنڈینیویا کے جنرل سیکریٹری زاہد بشیر اور نائب صدر کنول سجاد نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔فنڈ ریزنگ تقریب میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے عطیات جمع کیے گئے۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے شوکت خانم ہسپتال کراچی کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والا ہسپتال بہت بڑا اور جدید ترین مشینری سے مزین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا پونے دولاکھ افراد کینسر جیسی موذی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور تقریباپچاس فیصد مریض کینسر کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتا ل میں ستر فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جن کے اخراجات زکوۃ و عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مریضوں کا علاج ایک جیسا کیا جاتا ہے جس میں امیر اور غریب میں کوئی امتیاز نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے کراچی ہسپتال کے تعمیری بجٹ میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کی اوپنگ اٹھارہ ماہ لیٹ ہو گئی ہے۔ اداکارہ ریشم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال غریب اور نادار لوگوں کے لیے بہت بڑی نعمت ہے، دنیا میں سب سے بہترین عمل انسانیت کی خدمت ہے اور خدمت کا دوسرا نام شوکت خانم ہسپتال ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے صدقات و عطیات کی مد میں کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ فرینڈز آف شوکت خانم ان سیکنڈینیویا کے صدر شہباز طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ناروے سے کروڑوں روپے صدقات و خیرات کی مد میں شوکت خانم ہسپتال کو بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر سوندرے نورشترند مسلم سینٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال انہوں نے تقریباََ ایک کروڑ روپے کے عطیات شوکت خانم کو دیئے ہیں۔ شہباز طارق نے شوکت خانم سے تعاون کرنے والے تمام احباب اور تنظیمات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام عطیات اسلامی اصولوں کے مطابق خرچ کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف تنظیمات اور افراد کو شوکت خانم ہسپتال سے تعاون پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

Oslo–(Pothwar.com, Aqil Qadir, September 11, 2024) – A fundraising dinner organized by Friends of Shaukat Khanum Scandinavia was held in Oslo, where Dr. Asim Yusuf from Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and renowned Pakistani actress Resham were the special guests. The event saw a large turnout of supporters who contributed to the vibrant atmosphere. The evening commenced with a Quran recitation by social leader Muhammad Ghayas, followed by the national anthems of Pakistan and Norway.

The event was hosted by Zahid Bashir, General Secretary of Friends of Shaukat Khanum Scandinavia, and Kanwal Sajjad, Vice President. The fundraiser successfully collected over 10 million rupees in donations. Dr. Asim Yusuf provided updates on the construction of the Shaukat Khanum Hospital in Karachi, highlighting its state-of-the-art facilities. He emphasized the significant number of cancer patients in Pakistan, with nearly 200,000 cases annually, half of whom die due to late diagnosis. He also stressed that 70% of patients receive free treatment, funded by Zakat and donations.

Actress Resham praised the hospital’s humanitarian mission, calling it a blessing for the needy and honoring the efforts of overseas Pakistanis in contributing to the cause. Friends of Shaukat Khanum Scandinavia President Shahbaz Tariq expressed gratitude for the continued financial support from Norway, particularly recognizing Sonder Norshtrand Muslim Center for their contribution of nearly 10 million rupees. The event concluded with certificates of appreciation awarded to individuals and organizations for their support of Shaukat Khanum Hospital.

ویثرن فار پاکستان کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد اوسلو میں کیا گیا

A beautiful Pakistan Defense Day event organized by vision for Pakistan in Oslo

اوسلو–(پوٹھوار ڈاٹ کام، عقیل قادر،11، ستمبر، 2024ء ) – ویثرن فار پاکستان کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد اوسلو میں کیا گیا جس میں خواتین و حضرات نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سید بلال حسین شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور رمیض طارق نے بارگاہ رسول ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ تقریب کی صدارت ویثرن فار پاکستان کے چیئرمین راجہ غالب حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی تھیں۔ چوہدری خالد محمود، ویلفیئر اتاشی آصف حمید، علامہ نصیر احمد نوری، ڈاکٹر علامہ ارشد ضیاء اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ نوجوان موٹیویشنل سپیکر ناصر علی اعوان نے تقریب کی نقابت کے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی قوم نے جس جواں مردی سے 6 ستمبر کو ملک کا دفاع کیا تھا اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پوری قوم نے پاکستان کی خاطر ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار نے وہ نقصان کیا ہے جو دشمن 75 سالوں میں نہیں کر سکا۔سعدیہ الطاف قاضی نے کہا کہ وہ پاکستانی جو فیک نیوز کا شکار ہوتے ہیں انہیں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے سچ اور جھوٹ میں فرق تلاش کرنا ہو گا، پاکستانی قوم آپس میں ایک ہو جائے اور اپنے کام دیانتداری سے سرانجام دے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں عظیم قوم بننے سے نہیں روک سکتی۔اس موقع پر اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے صدر افتخار حسین اور جنرل سیکریٹری عقیل قادر نے عقیدہ ختم نبوتﷺ، اخلاق و اوصاف نبویﷺ اور ذکر الہی کی فضیلت پر نارویجن زبان میں کتابچے پیش کیے۔ علامہ نصیر احمد نوری نے ختم نبوت کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر انسان مسلمان نہیں ہو سکتا۔ چوہدری خالد محمود نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا اور لاہور کو ٹارگٹ کیا تو فرزندان پاکستان نے جس جرات و بہادری سے مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ آصف حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ نو عمر محمد عرشمان نے بچوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ راجہ غالب حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فوج عوام کی سپورٹ اور طاقت کے بغیر جنگ نہیں جیت سکتی۔ انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر علامہ ارشد ضیاء نے پاکستان کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور پاکستان میں امن و ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button