DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: School Teacher and Companion Robbed at Gunpoint in Chauk Pindori

چوکپنڈوری میں چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سکول ٹیچر اور اس کے ساتھی سے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لیں

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، ستمبر، 2024ء ) – کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سکول ٹیچر اور اس کے ساتھی سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔خرم شہزاد سکنہ ڈیرہ خالصہ نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے ساتھی مبشر شہزاد کے ہمراہ کلر سیداں سے چوکپنڈوری جا رہا تھا جب ہم منگال موڑ کے قریب پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل فون اور بٹوہ جس میں 2500روپے موجود تھے چھین لیاجبکہ مبشر شہزاد سے اس کا موبائل فون،محکمہ تعلیم کا سروس کارڈ،دو ہزار روپے کی کیش،موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک،شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس،نجی بنک کا اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات چھین لئے۔

Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 11, 2024) – In a daring daylight robbery near the town of Chauk Pindori, four armed robbers riding two motorcycles robbed a school teacher and his companion at gunpoint. According to Khurram Shehzad, a resident of Dera Khalsa, who filed a complaint at Kallar Syedan Police Station, the incident occurred near Mangal Mor as they were travelling from Kallar Syedan to Chauk Pindori.

The robbers intercepted them, snatching Khurram Shehzad’s mobile phone and wallet containing 2,500 rupees. Meanwhile, his companion, Mubashir Shehzad, was also robbed of his mobile phone, educational department service card, 2,000 rupees in cash, motorcycle registration book, ID card, driving license, ATM card, and other important documents. The robbers fled the scene immediately after the robbery.

ڈیرہ خالصہ میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں دو گھروں میں داخل ہو کر قیمتی موبائل فونز اور نقدی لے اڑے

In Dera Khalsa, unknown suspects entered two houses in the dark of night and stole valuable mobile phones and cash

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، ستمبر، 2024ء ) – کلرسیداں کے نواحی علاقہ میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں دو گھروں میں داخل ہو کر قیمتی موبائل فونز اور نقدی لے اڑے،عیادت کے لیئے جانے والی شادی شدہ خاتون بھی لاپتہ ہو گئی۔محمد قاسم سکنہ ڈیرہ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ شب اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان اس کے گھر میں داخل ہو گئے۔صبح اٹھ کر دیکھا تو میری قمیض جو میں نے اتار کر سائیڈ پر رکھی ہوئی تھی کی جیب سے پانچ ہزار روپے کی رقم،میری ہمشیرہ کو موبائل فون اور پرس سے چار ہزار روپے کی رقم،چیک بک، اے ٹی ایم کارڈ،خاوند کا شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم نکال لیاجبکہ میری کزن کے گھر سے بھی ایک عدد موبائل فون چوری کر لیا گیا۔دریں اثناء مسماۃ فضامراد نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی ایک عدد بکری چوری کر لی گئی ہے۔ادہر مبارک حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی بہو جو تین بچوں کی ماں بھی ہے اپنی ہمشیرہ کی بیمار پرسی کیلئے گئی جو ابھی تک واپس نہ آئی،اس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بہو کو مبینہ طور پر کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم شہباز علی سے پسٹل 30بور بمعہ تین روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، ستمبر، 2024ء ) –ملک کے معروف سیاسی رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر ملک کی اہم سیاسی سماجی شخصیات ارکان اسمبلی اعلی عدلیہ کے ججز نے چوہدری نثار علی خان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیئے صبرعظیم کی دعا کی ہے چوہدری نثار علی خاں سے تعزیت کرنے والوں میں سابق وزیراعظم راجہ ہرویز اشرف،ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحماں،پی سی کے سابق آئی جی غیور احمد،سابق وزیر جاوید جبار،لیاقت بلوچ،سردار مہتاب عباسی،ظفر اقبال جھگڑا،خواجہ سعد رفیق،شیخ روحیل اصغر،چوہدری تنویر خان،حنیف عباسی اور دیگر شامل ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button