DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Dengue Outbreak Claims Two Lives in Doberan Kallan and Sahot, Multiple Hospitalized

کلر سیداں میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے دو اموات

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، ستمبر، 2024ء ) –کلر سیداں میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے دو اموات،متعدد زیر علاج،نواحی قصبہ دوبیرن کلاں کی ڈہوک کنڈ میں تین سالہ علیزہ بی بی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کے مطابق علیزا کو معمولی بخار ہونے پر اسے کلر سیداں کے ایک نجی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کا ایچ بی کم اور پلیٹلٹس نارمل رینج سے کم تھے جس کے اسے فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی ہسپتال میں داخل کروا دیا جہاں سے اس کا ڈینگی ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وہ انتقال کر گئی۔محکمہ صحت کلر سیداں کے مطابق متاثرہ فیملی کے گھر کے اندر اور باہر سے تین تین ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوئے ہیں۔دریں اثناء چوآ خالصہ کی 60سالہ (ر) بیگم جو فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی میں زیر علاج ہے میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ادھر یوسی کنوہا کے گاؤں سہوٹ میں شفقت بٹ کی بیٹی بھی ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئی جبکہ سموٹ کی ڈہوک سنبل میں بھی ڈینگی وائرس کی اطلاعات ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 8, 2024) – A dengue outbreak has taken a severe toll in Kallar Syedan, with two deaths reported and several others undergoing treatment. A three-year-old girl, Aliza Bibi, from Dhok Kund in the village of Doberan Kallan, lost her life after contracting the dengue virus. According to Dr. Farhat Ibrahim, Deputy District Health Officer (DDHO) of Kallar Syedan, Aliza was initially taken to a local private hospital for a mild fever. Her haemoglobin and platelet levels were critically low, and she was transferred to Fauji Foundation Hospital in Rawalpindi, where she tested positive for dengue but could not survive.

The Kallar Syedan Health Department found dengue larvae both inside and outside the family’s home. Meanwhile, a 60-year-old woman from Choa Khalsa is also undergoing treatment at Fauji Foundation Hospital after testing positive for the virus. Additionally, a young girl from the village of Sahot in Union Council Kanoha passed away due to dengue, while cases have been reported from Dhok Sambal in Smot as well.

کلر سیداں سے 17 بکریاں اوربجلی کا ٹرانسفارمر چوری

Morra Phadiyal: Total of 17 goats and electricity transformer stolen from Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، ستمبر، 2024ء ) –کلر سیداں سے 17 بکریاں اوربجلی کا ٹرانسفارمر چوری۔ شیراز نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے 2015میں اپنی فیکٹری میں بجلی کا 50کے وی ٹرانسفارمر لگوایا ہوا تھا جسے گزشتہ رات نامعلوم ملزمان چوری کر لے گئے ہیں۔ادھر چوآ روڈ موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع شادی ہال کے سامنے سے نامعلوم ملزمان ایک بچھڑا گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں اراضی گوڑھا میں ایک کسان کی 17بکریاں چوری کر لی گئی ہیں۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت مظہر اقبال کے قبضے سے 520گرام چرس برآمد کر لی،ذیشان سعید سے پانچ بوتل شراب جبکہ شہزاد احمد کے قبضے سے 30بور پسٹل اور 5زندہ روند برآمد کر لئے ہیں۔

گاڑی کی رجسٹریشن بک پر مہر اور دستخط جعلی ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

A case was registered against the accused for forging the seal and signature on the registration book of the vehicle.

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، ستمبر، 2024ء ) – گاڑی کی رجسٹریشن بک پر مہر اور دستخط جعلی ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اجمل ضمیر نے تھانہ کلر سیداں میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں کی عدالت میں بطور ریڈر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔میں نے ایک عدد درخواست برائے سپرداری بعنوان قمر جاوید بنام سرکار دائر کی جس میں سائل نے رجسٹریشن بک پیش کی جو گاڑی نمبر 6192ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان سے میرے نام ٹرانسفر ہوئی تھی جس پر معزز عدالت نے گاڑی کی مکمل تصدیق کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان سے رپورٹ طلب کی جو کہ متعلقہ آفس کی رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کی رجسٹریشن بک پر لگی مہر اور دستخط جعلی ہیں جس پر عدالت نے ملزم قمر جاوید کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

چیف افیسر بلدیہ کلرسیداں کے فوری تبادلے کا مطالبہ

Demand for the immediate transfer of the chief officer of the municipality

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنما سابق رکن بلدیہ ملک محمد زبیر نے چیف افیسر بلدیہ کلرسیداں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شہری تاجر اس شخص سے انتہائی نالاں ہیں جو مسلم لیگ ن کی مسلسل بدنامی اور ناکام کا باعث بن رہا یے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کلرسیداں میں رہنے کے باوجود دفاتر سے باہر نہیں نکلتے ان کے درجہ چہارم کے ملازمین ان کے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہیں اور مفت سامان نہ دینے والے دوکانداروں کو جرمانے بھی کرتے ہیں مگر چیف آفیسر ازخود دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ان کے ہر عمل سے مسلم لیگ ن کی حکومت کی بدنامی ہوتی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ بلاتاخیر چیف افیسر رفعت پاشا کو کلرسیداں سے تبدیل کرکے کسی پروفیشنل آفسر کی تقرری کریں ورنہ مسلم لیگی دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ان خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا حق استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مینار پاکستان لاھور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کےلئے تحصیل کلرسیداں کا قافلہ لاہور پہنچ گیا

The convoy from Tehsil Kallar Syedan ​​reached Lahore to participate in Minar Pakistan Lahore Khatam e Nabuwat conference

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، ستمبر، 2024ء ) –مینار پاکستان لاھور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کےلئے تحصیل کلرسیداں کا قافلہ مولانا احسان اللہ چکیالوی،قاری یوسف رشیدی اور مولانا محمد اقبال کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا

Show More

Related Articles

Back to top button