DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Honors Defence Day with Ceremonial Flag Hoisting and Tributes to National Heroes
یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے میجر مسعود شہید کے مزار پر پرچم کشائی اور سلامی پیش کرنے کی الگ الگ شاندار تقاریب انعقاد پذیر ہوئیں
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،08، ستمبر، 2024ء ) – یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کہوٹہ اور سخی سبزواری دربار میجر مسعود شہید کے مزار پر پرچم کشائی اور سلامی پیش کرنے کی الگ الگ شاندار تقاریب انعقاد پذیر ہوئیں۔ تقاریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال، ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن، کو آرڈینیٹر ایم این اے راجہ یاسر ایڈووکیٹ،ایم پی اے راجہ صغیر کے صاحبزادے بیرسٹر راجہ احمد صغیر، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی سمیت سابق بلدیاتی اراکین قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق احمد، ملک غلامرتضیٰ، ایم ذرین شاہ، نعمان نصیر، راجہ حصام رضا، راجہ تیمور مظہر اقبال بھٹی، عبدالحمید قریشی، راجہ فیصل، راجہ عمران ضمیرصدر پریس کلب کہوٹہ، ساجد جنجوعہ،راجہ پرویز اقبال، راجہ شاہد اجمل، ندیم آزاد،حاجی انور ستی،راجہ حبیب اکبر،سیکرٹری ذوالفقار قریشی نے شرکت کی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں نے سلامی پیش کی۔ جبکہ بعد ازاں ایم سی آفس کہوٹہ تا راولپنڈی کہوٹہ روڈ تک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ دریں اثناء 1965میں چیونڈا کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے میجر مسعود شہید کی قبر پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال، ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن، کو آرڈینیٹر ایم این اے راجہ یاسر ایڈووکیٹ،ایم پی اے راجہ صغیر کے صاحبزادے بیرسٹر راجہ احمد صغیر، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے الگ الگ پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کہوٹہ مچھلی چوک میں میجر مدثر ستی شہید اور دیگر شہداء کی یاد میں محکمہ تعلیم کہوٹہ کے ڈپٹی ڈی ای اواور پرنسپل کی جانب سے شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر نے کی۔ جبکہ تقریب میں شہریوں معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ادارے کے طلبا ء و طالبات نے یوم دفاع پاکستا ن کے حوالے سے خوبصورت رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zameer, September 8, 2024) – In commemoration of Pakistan’s Defence Day, two separate grand ceremonies were held at the Municipal Committee Kahuta and at the shrine of Major Masood Shaheed at Sakhi Sabzwari Darbar. Special guests included Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Zaffar, Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal, SHO Syed Zaka ul Hassan, Coordinator to MNA Raja Yasir Advocate, and Barrister Raja Ahmad Sagheer, son of MPA Raja Sagheer. Various notable personalities from the area also attended.
A salute was presented by personnel from the Kahuta police station and civil defence unit. Later, a walk was organized from MC Office Kahuta to Kahuta Road, Rawalpindi.
At the shrine of Major Masood Shaheed, who embraced martyrdom at the Chewand front in the 1965 war, special guests paid floral tributes. A separate dignified ceremony was also held at the Government Primary School in Machli Chowk, Kahuta, in memory of Major Mudassar Satti Shaheed and other martyrs, with the participation of many citizens and students.
کہوٹہ کا رہائشی کراچی میں پولیس اور ڈاکووں کی کراس فائرنگ میں گولی لگنے سے جان بحق
A resident of Kahuta was shot dead in a cross-fire between police and robbers in Karachi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2024)
کہوٹہ کا رہائشی کراچی میں پولیس اور ڈاکووں کی کراس فائرنگ میں گولی لگنے سے جان بحق،نمازے جنازہ کہوٹہ محلہ آڑہ میں ادا کیا گیا،نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے رہائشی اسد علی،راشد علی اور یاسر علی کے کزن عبد الوحید گذشتہ دنوں کراچی میں رہائش پذیر اپنے بھائیوں سے ملنے گے گذشتہ روز وہ اپنے بھائی کے بائیک پررہے تھے کہ کراچی گلستان جوہر کے قریب ملینئم مال کے قریب میں بینک ڈاکیتی کے دروان ڈاکیتوں اور پولیس کے درمیان کراس فائر ہو رہا تھادونوں بھائی بائیک پہ تھے اسی روڈ سے گزر رہے تھے پولیس اور ڈکیتوں کی جانب سے فائرنگ ہو رہی تھی اور ایک گولی وحید کو لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گے شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال کراچی لے جایا گیا مگر جان نہ بچائی جا سکی اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے گذشتہ روز شام کو ان کی نماز ے جنازہ کہوٹہ محلہ آڑہ میں ادا کیا گیا۔
پولیس تھانہ کہوٹہ نے کاروائی کے دوران شہری کو فون کر کے بلا کرہوائی فائرنگ کر نے والےگرفتار
Man arrested by Kahuta police for airfiring
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ نے کاروائی کے دوران شہری کو فون کر کے بلا کرہوائی فائرنگ کر نے والے کو گرفتار کر کے تھانہ کہوٹہ میں بند کر کے زیر دفعہ(2)337Hکے تحت مقدمہ در ج کر لیا،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ میں حسنین شوکت ولد شوکت حسین سکنہ دھپری نے کودرخواست دی کہ مسمی اسامہ ولد طارق محمود سکنہ دھپری نے مجھے فون کرکے الکیان ہوٹل دھپری بلایا،میں اپنے دوست سردارکاشف اور احتشام چوہدری کے ہمراہ پہنچا تواسامہ نے اپنی ڈب سے پسٹل نکال کرسیدھا فائر مجھ پرکرنے کی کوشش کی جوکہ میرے دوستوں نے اسے پکڑ کر پسٹل چھین لیا،ملزم موقع سے فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او پولیس تھانہ کہوٹہ سیدزکاء گیلانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی شہریوں کا سکون غارت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سیکنڈ ایئر سالانہ نتائج ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ بازی لے گیاکالج کی ہونہارطالبہ ماہ نور فاطمہ نے 1092 نمبر لیکرتحصیل کہوٹہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
Aram school and college student Mah Noor Fatima got the first position in the 1092 marks in Tehsil Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2024)
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سیکنڈ ایئر سالانہ نتائج ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ بازی لے گیاکالج کی ہونہارطالبہ ماہ نور فاطمہ نے 1092 نمبر لیکرتحصیل کہوٹہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ارم کالج کہوٹہ کے طلباؤطالبات نے سابقہ روایات کو برقراررکھا۔ادارے کی دس طالبات نے +A گریڈ جبکہ دیگر نے A گریڈ حاصل کیا۔کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات۔وکلاء۔تاجروں۔صحافیوں ور معززین نے شاندار تعلیمی نتائج پر ارم سکول اینڈکالج کی پرنسپل۔اساتذہ سٹاف اور والدین سمیت طلباء وطالبات کو بہترین نتائج پر مباکباد دی اور کا کہ ارم سکول اینڈ کالج کے انتہائی محنتی۔قابلیت کے حامل اساتذہ کی بہترین کارکردگی اور پرنسپل کی قائدانہ صلاحتیں لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے میڈیا کے ذریعے پیغام
Former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan’s message through media
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2024)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے میڈیا کے ذریعے حلقہ پی پی سیون میں پی ٹی آئی کے ووٹروں، سپورٹروں،کارکنوں، ورکروں سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج8ستمبر بروز اتوار کلر سیداں کی تمام شرقی یونین کونسلرز،یوسی نارہ، یوسی لہڑی دن 1بجے کلر سیداں بائی پاس الائیڈچوک میں تشریف لاہیں،تحصیل کہوٹہ کی باقی یونین کونسلوں MCکہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی مغربی یونین کونسلوں گف، غزن آباد اور بشندوٹ دن 2بجے راجو پلازہ (جہاں کل میٹنگ ہوئی تھی) چوکپنڈوری پہنچ جاہیں وہاں سب اگھٹے ہو کر 3بجے سنگجانی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہونگے انہوں نے میڈیا کے ذریعے حلقہ پی پی سیون میں پی ٹی آئی کے ووٹروں، سپورٹروں،کارکنوں، ورکروں کاشکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ میں حلقہ پی پی سیون سے عمران کے چاہنے والو ں کا شکریہ ادا کر تا ہوں انہوں نے گذشتہ روز6ستمبر کے پروگرام میں حلقے کے دور دراز علاقوں سے شرکت کر کے پروگرام کو بہترین کامیاب بنایامجھے فخر ہے اور خوشی ہے کہ تمام مہمانوں نے بھی اپنے منہ سے اس جلسے کی تعریف کی اور کہا کہ ضلع راولپنڈی میں جتنے بھی جلسے ہوئے ہیں یہ سب جلسوں میں سے اچھا ہے میں دوبارہ آپ سب کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔
اظہار تعزیت
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،08، ستمبر، 2024ء ) – امیدوار صوبائی اسمبلی اور صدر پاکستان فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری۔ ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، سابق کورکمانڈر پشاور غلام ربانی، سول و ملٹری افسران، نائب صدر مسلم لیگ (ن) وسابق ایم پی اے راجہ محمد علی، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، سا بق ایم پی اے رہنما تحریک انصاف کرنل (ر) شبیر اعوان،سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، ایس پی ریٹائرڈ راجہ طیفور،برگیڈیئر جاوید ستی، کرنل (ر) امجد اقبال جنجوعہ، کرنل (ر) شہاب گل، کرنل (ر) تبسم عزیز جنجوعہ،آصف ربانی قریشی، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ، سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر، ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن، ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی، ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کے کوآرڈینیٹر راجہ یاسر ایڈووکیٹ، بیرسٹر راجہ احمد صغیر،مفتی ندیم سہرانی، علامہ ذکیر، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ گلبہار، راجہ خورشید ستی، سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف، سابق کونسلر ایم ذرین شاہ، سابق چیئرمین راجہ شو کت، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، سابق چیئر مین راجہ الیاس مٹور، سابق چیرمین راجہ فیاض، سابق چیئرمین راجہ ظفربگہاروی، بیرسٹر چوہدری تنویرآف برطانیہ، سابق امیدوار قو می اسمبلی راجہ طارق عظیم، رہنما پی ٹی آئی کرنل (ر) راجہ سعید، سردار ایم رضا، ناصر نذیر ستی، عنائت اللہ ستی سمیت کرین پارٹی کے صوبائی و ڈویژنل اور ضلع عہدیداران و اراکین و مختلف سیاسی جماعتوں عہدیداران سماجی شخصیات وکلاء، صحافیوں، اساتذہ اور ہر طبقہ فکر کے افراد علماء کرام، تاجروں نے بڑی تعدا دمیں تعزیت اور فاتحہ کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز سخی سبزواری درباری کہوٹہ میں ادا کی گئی۔