مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2024) کہوٹہ میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام 8 ستمبر جلسے کے حوالے سے خواتین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کی خواتین نے شرکت کی کنونشن میں صدر خواتین ونگ ضلع راولپنڈی محترمہ فرح آغا جوائینٹ سیکرٹری ہما ہارون جنجوعہ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فرخندہ کوکب مرکزی مانیٹرنگ انچارج خواتین ونگ صبا افضل جنرل سیکرٹری خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ محترمہ شبانہ جنجوعہ صدر خواتین ونگ راولپنڈی کینٹ محترمہ افشاں ضلعی کوآرڈینیٹر محترمہ شگفتہ سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل ر سعید جنجوعہ سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی راجہ الطاف حسین سابق جنرل سیکرٹری سردار رضا سابق جنرل سیکرٹری کہوٹہ سٹی سردار مظہر اقبال جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی ناصر نذیر ستی ملک عاصم اور مطیع الرحمٰن سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی محترمہ فرح آغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں عوام کی خاطر بے گناہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کی جیل سے رہائی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی 8 ستمبر کو جلسے کیلئے نکلنا ہو گا عمران خان کی رہائی کیلئے اس جلسے کو کامیاب بنانا ہو گاکنونشن سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ فارم 47 کے چوروں سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا ہی ملک کیلئے بہتر ہو گا جب سے یہ حکومت آئی ہے سب ادارے تباہ کر دئے ہیں مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے آخر میں صدر خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ محترمہ شازیہ عامر نے تمام خواتین ورکرز کا کنونشن کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے میں پی ٹی آئی کی خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 6, 2024) – A women’s convention was held under the banner of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Women’s Wing, Tehsil Kahuta, to mobilize support for the upcoming rally on September 8. The convention saw enthusiastic participation from women across the tehsil.
Key attendees included Farah Agha, President of PTI Women’s Wing, Rawalpindi District; Huma Haroon Janjua, Joint Secretary; Farakhunda Kokab, Central Additional General Secretary; Saba Afzal, Central Monitoring Incharge; and Shabana Janjua, General Secretary for PTI Women’s Wing Kahuta. Prominent figures such as Colonel (R) Saeed Janjua, former PTI Tehsil Kahuta President; Raja Altaf Hussain, former PTI Kahuta City President; and Nisar Nazir Satti, General Secretary of Insaf Youth Wing, were also present.
In her address, Farah Agha praised PTI’s founding leader, Imran Khan, emphasizing his sacrifices for the people. She urged women to join the September 8 rally, aimed at securing his release from unjust imprisonment. Other speakers highlighted the need to remove those involved in election fraud and criticized the current government for the country’s economic decline. The convention concluded with Shazia Aamir, President of PTI Women’s Wing Kahuta, thanking the participants and affirming the strong presence of women in the upcoming rally.
حکمران ملکی اندرونی حالات اپنی نااہلی کے باعث رو ز بروز مزید خراب کر رہے ہیں
The rulers are making the internal conditions of the country worse day by day due to their incompetence
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2024) حکمران ملکی اندرونی حالات اپنی نااہلی کے باعث رو ز بروز مزید خراب کر رہے ہیں حکمت سے عاری حکومت ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے سے حکمرانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا انہیں اپنا جارحانہ رویہ ترک کرکے جمہوری اقدار کو اپنانا ہوگا ورنہ عوام انہیں جلد اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گیان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے غربت بے روزگاری بھوک بڑھنے سے معاشرے کا توازن بگڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بازاروں مارکیٹوں میں تاجر بھاری سرمایہ کاری کے بعد کاروبار کی بدترین صورتحال سے پریشان ہیں کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو حکومتی پالیسیوں سے سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تجارتی اور کاروباری حلقوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تاجر دوست حکمت عملی لے کر آئے مہنگائی اور مشکلات کے بھنور میں پھنسی تاجر برادری کو اس عفریت سے نجات دلائی جائے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ بحران زدہ حالات سے کاروباری حلقوں کو نکالنے کیلئے ٹیکس کم کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔