DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan: Gas Pipeline Installation Work Continues in Choa Khalsa, Takal, and Smot

چوآخالصہ،ٹکال اور سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ منتقلی کا کام جاری

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، ستمبر، 2024ء 01؍رَبِيع ٱلْأَوَّل 1446ھ) –قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے تین مقامات چوآخالصہ،ٹکال اور سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ منتقلی کا کام جاری،چوآخالصہ میں گیس فراہمی کا کام پہلے سے ہی جاری تھا کہ ٹکال اور سموٹ میں بھی گیس پائپ منتقلی کا کام شروع کر دیا گیا ٹکال تک پائپوں کی منتقلی میں سوئی ناردرن کو مشکلات کا سامنا یے گزشتہ برس ٹکال کے پائپ بیول اور اب چوآخالصہ میں اتارنے پڑے ہیں مقامی حلقوں نے سوئی گیس پراجیکٹ میں تیزی لانے اور اس کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 5, 2024) – The work on gas pipeline installation for the provision of Sui gas in three areas of the Choa Khalsa jurisdiction, including Choa Khalsa, Takal, and Smot, is currently underway. While the gas supply project was already in progress in Choa Khalsa, the work has now commenced in Takal and Smot as well. Sui Northern is facing challenges in transferring pipelines to Takal, having had to relocate pipes from Bewal to Takal last year, and now from Choa Khalsa. Local communities are urging the authorities to expedite and complete the Sui gas project promptly.

پنجاب کالج آف کامرس کلرسیداں کی طالبہ ملیحہ ناز نے تحصیل بھر میں اول پوزیشنیں حاصل کی

Maliha Naz, a student of Punjab College of Commerce, Kallar Syedan, secured the first position in the entire tehsil

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، ستمبر، 2024ء 01؍رَبِيع ٱلْأَوَّل 1446ھ) –پنجاب کالج کلرسیداں کیمپس نے ایف اے کے سالانہ امتحانات میں تحصیل کلرسیداں کی سطع پر میل فی میل سطع پر اول پوزیشن حاصل کر لی،پنجاب کالج آف کامرس کلرسیداں کی طالبہ ملیحہ ناز نے 1072 اور طلبہ میں تعبیر حسین نے 1067 نمبر حاصل کرکے تحصیل بھر میں اول پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے تعلیمی ادارے کا نام روشن کیا ہے۔

یوم ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقعہ پر شہر شہر قریہ قریہ ختم نبوت کانفرنسز سیمینارز جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رھا ہے

On the occasion of the Golden Jubilee of Khatman Nabuwat, conferences, seminars, meetings, processions and rallies are being organized

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، ستمبر، 2024ء 01؍رَبِيع ٱلْأَوَّل 1446ھ) –منظر الاسلام فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست مفتی محمد عثمان احمد رضوی نے کہا ہے کہ 7ستمبر کو قادیانیوں کو آئینی طور غیر مسلم ہوئے 50 سال پورے ہو رہے ہیں یوم ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقعہ پر شہر شہر قریہ قریہ ختم نبوت کانفرنسز سیمینارز جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رھا ہے اس موقع پر منظر الاسلام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو بعد نمازِ عشاء جامع مسجد اللہ والی مغل آباد میں تاجدار ختم نبوت و تاجدار بریلی کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت پیر غلام حسنین قادری کریں گے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،ارکان قومی اسمبلی عبد القادرؤں پٹیل،محمد حنیف عباسی اور جے یو پی کے راہنما طارق منیر بٹ مہمانان خصوصی ہوں گے،علامہ پیر سید ذوالفقار علی شاہ گیلانی کا خصوصی خطاب ہوگا،کانفرنس میں ضلع راولپنڈی کی تمام یونین کونسل سے قافلے تحصیل ہیڈکوارٹرز سے قافلوں کی شکل میں شریک ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار مفتی محمد عثمان احمد رضوی نے کلرسیداں کی مختلف یونین کونسل میں دورہ کے دوران علماء کرام مشائخ عظام اور اہلسنت کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علامہ جوادالمصطفے خرم،راجہ ساجد عباسی،اقبال حسین،محمد ساجد،محمد فرحان،جنید واثق،سلیمان میر اور،محمد خالد، بھی موجود تھے،مفتی محمد عثمان احمد رضوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی جان ہے،،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اولین عبادت میں مشغول ہیں،انہوں نے کہا کہ 1974 میں منکرین ختم نبوت کے لیے آئینی حدودِ متعین کر دی گئی ہیں اس لیے آئے روز اس موضوع پر بحث سے پرہیز کیا جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منایا جائے،مفتی محمد عثمان احمد رضوی نے 7ستمبر 2024کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرنے والے اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا جائے اور سپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا آڈر جاری کرکے پوری امتِ مسلمہ کے جزبات کی ترجمانی کریں تاکہ قادیانیوں کو آئینی غیر مسلم قرار دلوانے کے لیے قرارداد پیش کرنے والے عظیم راہنما قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ اور دوسرے اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا جائے سکے

محمد بشیر انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن اڑھائی بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

Mohammad Bashir passed away in Kallar syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، ستمبر، 2024ء 01؍رَبِيع ٱلْأَوَّل 1446ھ) –انجمن تاجراں چوآ روڈ کے صدر حاجی طارق تاج کے ماموں محمد بشیر انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن اڑھائی بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

چوآخالصہ میں سالانہ محفل حسان اور شان صدیق اکبر کی تقریب اج بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے

The annual Mahfil Hassan and Shan Siddique Akbar ceremony is being held today Thursday after Maghrib Namaz in Choa Khalsa

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، ستمبر، 2024ء 01؍رَبِيع ٱلْأَوَّل 1446ھ) –جامعہ مسجد سیدنا صدیق اکبر محلہ اکبری چوآخالصہ میں سالانہ محفل حسان اور شان صدیق اکبر کی تقریب اج بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ محمد اقبال قریشی،احسان الحق چشتی،قاری عبدالرووف و دیگر خطاب کریں گے

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، ستمبر، 2024ء 01؍رَبِيع ٱلْأَوَّل 1446ھ) –سی پی او راولپینڈی سید خالد ہمدانی کا دورہ بکھڑال(کلرسیداں)ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ڈی ایس پی ملک رفاقت اور ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے راجہ منور حسین کی پیشہ وارانہ مہارت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مشرقی پاکستان میں بطور ایس ایچ او فرائض سرانجام دیتے ہوئے بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے اور اہنی محنت اور کارکردگی کی بنیاد پر ایس ایس پی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے یاد رہے کہ راجہ منور حسین (مرحوم) ریٹائرڈ ایس ہیڈکوارٹر راجہ طاہر بشیر کے چچا بھی اور سابق ایس ایچ او سول لائنز راولپنڈی راجہ اعزاز عظیم کے دادا تھے، 1964 میں راجہ منور حسین کے بھائی راجہ بشیر احمد بلوچستان میں بطور سب انسپکٹر ایس ایچ او پولیس مقابلہ میں شہید ہوئے تھے۔جبکہ راجہ منور حسین خود سقوط ڈھاکہ کے وقت بنگلادیش میں ایس ایچ او تعینات تھے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر جنگ میں حصہ لیا بعد ازاں انڈین آرمی کے ہاتھوں گرفتار ہو کر 2 سال بھارت میں جنگی قیدی بھی بنے۔بعد ازاں ایس ایس پی ہے عہدے پر ترقی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع کو بطور ڈی پی او کمانڈ بھی کیا اور اپنی بے پناہ بہادری اور بروقت قوت فیصلہ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔گجرات کے لوگ تاحال ان کی جرات و بہادری کی گواہی دیتے نظر آتے ہیں ادہر سی پی او راولپنڈی نے شہیدوں اور غازیوں کے اس خاندان کی ملکی خدمات اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پنجاب پولیس لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ بہادر افسران و ملازمان پنجاب پولیس کا تاحیات سرمایہ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button