DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Barrister Raja Ahmed Saghir Visits RHC Thoha with DHO Dr. Muzaffar

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند بریسٹر راجہ احمد صغیر کا ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر کے ہمراہ آر ایچ سی تھوہا کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2024)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند بریسٹر راجہ احمد صغیر کا ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر کے ہمراہ آر ایچ سی تھوہا کا دورہ،کونسلر راجہ عرفان سرور نے ہسپتال کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی،عوام علاقہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کا عزم، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے نوجوان سیاسی شخصیت بریسٹر راجہ احمد صغیر نے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفر کے ہمراہ آر ایچ سی تھوہا کا دورہ کیا اس موقع پر علاقے کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نے بریسٹر راجہ احمد صغیر اور ڈپٹی ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفر کو ہسپتال کا مکمل وزٹ کرایا اور ان کو مکمل بریفنگ دی اس موقع پر آر ایچ سی تھوہا کے ڈاکٹر کاشف،ن لیگی کارکن راجہ شاہد مجید، راجہ عاشر جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے اس موقع پر بریسٹر راجہ احمد صغیرنے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل مٹور کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کو صحت کے حوالے سے مزید سہولیات دیں گے انشاء اللہ ان کو علاج معالجے کے لیے کہوٹہ اور راولپنڈی نہیں جانا پڑھے گا۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 5, 2024) – Barrister Raja Ahmed Saghir, son of MPA Raja Saghir Ahmed, along with Deputy District Health Officer (DHO) Dr. Muzaffar, visited the Rural Health Center (RHC) Thoha. The visit was guided by Raja Irfan Sarwar, a local political and social figure and candidate for Chairman of Union Council Mator, who provided a detailed briefing on the hospital’s operations.

During the visit, RHC Thoha’s Dr. Kashif, along with PML-N workers Raja Shahid Majeed and Raja Asher Janjua, were also present. Barrister Raja Ahmed Saghir praised Raja Irfan Sarwar for his dedicated public service and expressed a strong commitment to enhancing healthcare facilities for the local community. He assured us that efforts would be made to ensure that residents would no longer need to travel to Kahuta or Rawalpindi for medical treatment.

کیڈٹ کالج ججہ کے ہونہار طالب علم ملک اولیا شاہد نے ایف ایس سی کے رزلٹ میں پری انجینئرنگ گروپ میں 1004نمبر لے کر اپنے کالج میں سکینڈ پوزیشن حاصل کی

Malik Auliya Shahid, a brilliant student of Cadet College Jaja, got second position in his college by getting 1004 marks in the pre-engineering group in FSC result

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2024)
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک شاہد محمود آف چھنی اعوان کہوٹہ کے صاحبزادے کیڈٹ کالج ججہ کے ہونہار طالب علم ملک اولیا شاہد نے ایف ایس سی کے رزلٹ میں پری انجینئرنگ گروپ میں 1004نمبر لے کر اپنے کالج میں سکینڈ پوزیشن حاصل کی، ملک شاہد محمود اعوان کے تمام عزیزو اقارب اور دوستوں نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے بیٹے کی مزیدکامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم احمد جنجوعہ، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ نویداحمد اور راجہ فہیم احمد کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ اجتماعی دعا

Dua observed for the late mother of Col Wasim Ahmed Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2024)
سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم احمد جنجوعہ، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ نویداحمد اور راجہ فہیم احمد کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ اجتماعی دعا میں بڑھی تعداد میں تحصیل بھر سے علماے کرام،اعلیٰ عسکری وسیاسی قیادت سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محلہ راجگان کہوٹہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم احمد جنجوعہ، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ نویداحمد اور راجہ فہیم احمد کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے علمائے دین صدر جماعت اہلیسنت علامہ ادریس ہاشمی،علاقہ ندیم سرانی،سید احمد شاہ،علامہ عبد الصبور سیفی،علامہ عبد اللہ عباسی، علامہ زکیر صابری سمیت بڑھی تعدادمیں علمائے دین کے علاہ سابق کور کمانڈرپشاور جنرل (ر) غلام ربانی (ستارہ امتیاز)،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان،کرنل تبسم جنجوعہ،ایس ایس پی سردار طیفو ر اختر،چیئرمین راجہ شوکت حسین، سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید زرین شاہ سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر علمائے دین قرآن سنت کی روشنی میں ماں باپ کی شان بیان کی اور تمام شرکاء نے مرحومہ اور بلخصوص امت مسلہ کے لیے خصوصی دعا کی اور آخر میں تمام شرکاء کو لنگر بھی کھلایا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button