مٹور (نمائندہ پوٹھواڑ ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2024)—گورنمنٹ ہائی اسکول لہڑی کے قابل احترام استاد، ماسٹر امجداچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات سے مقامی کمیونٹی میں گہرا دکھ پایا جاتا ہے، خاص طور پر ان کے طلباء اور ساتھی اساتذہ جو ان کی تدریس کے لیے لگن اور شوق کے معترف تھے۔
ماسٹر امجد اپنی تعلیم کے عزم اور طلباء کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کے حوالے سے مشہور تھے۔ ماسٹر امجد کافی عرصہ پرائمری سکول ٹھٹھر میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے-اسکول اور مقامی کمیونٹی ایک محبوب استاد کے نقصان پر سوگوار ہیں۔
نماز جنازہ. نماز جنازہ میں اہل علاقہ، ان کے عزیز و اقارب ،تحصیل کہوٹہ وکلر سیداں سے اساتذہ اکرام، ولج سہر ،ولج لہڑی ؛نارہ،بند، کہوٹہ شہر سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی.حکومتی ایم پی اے راجہ صغیر احمد صاحب نے بھی شرکت کی
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 04, 2024) –Master Amjad, a respected teacher at Government High School Lehri, has passed away. His death has deeply saddened the local community, especially his students and colleagues who admired his dedication and passion for teaching. Master Amjad was known for his commitment to education and his positive impact on many students’ lives. The school and the local community are mourning the loss of a beloved educator.
ہیلتھ کونسل ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے ممبر رفاقت جنجوعہ اورراجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی حال مقیم یو کے کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کادورہ
Member of Health Council THQ Kahuta, Rafaqat Janjua and Raja Tahir Janjua of Tapiyali currently residing in UK visit to THQ Hospital Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2024) ہیلتھ کونسل ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے ممبر رفاقت جنجوعہ اورراجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی حال مقیم یو کے کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کادورہ، مریضوں سے ملاقات،صحت یابی دریافت کی، سہولیات کے حوالے سے پوچھا،تمام شعبہ جات کا دوہ کیا،بہترین سہولیات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ہیلتھ کونسل ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے ممبر رفاقت جنجوعہ اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی حال مقیم یو کے نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا اس موقع مسلم لیگی رہنماء محمد انور ستی،حاجی محمد سلیم، زوہیب وحید ستی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل سٹور،لیب، ایکسرئے،گائنی ڈیپارٹمنٹ،مردانہ اور زنانہ وارڈ کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال کے حوالے بھی پوچھا کہ آیا ان کو یہاں سے ادوایات ملتی ہیں کہ یا ان کو کسی ڈاکٹر یا عملے کے خلاف کوئی کمپلین تو نہیں ہے جس پرمریضوں اور ان کے لواحقین نے اطمنان کا اظہار کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا ویژن اور مشن خالصتاً عوامی حقوق کا تحفظ اور پاک وطن کی خودمختاری ہے اس کیلئے ہماری قیادت کی کوششیں اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مسلم لیگ (ن) قیام امن کیلئے جو بھی اقدامات اٹھائے اس کے ثمرات عوام تک منتقل ہوئے ہیں انشاء اللہ مزید بہتری آئے گئی۔