DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Major Theft at Government Girls High School in Kallarian

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلریاں میں چوری کی بڑی واردات

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، ستمبر، 2024ء 28؍صفر المظفر 1446ھ) – کلر سیداں میں چوری کی بڑی واردات، نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلریاں سے لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز،آئی ٹی لیب کا سارا سامان،سی سی ٹی وی کیمرے،پنکھے،پرنٹرز،یوپی ایس سمیت سرکاری ریکارڈز چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلریاں کی ہیڈ مسٹریس دیبا ستارا نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں کہا کہ انہیں صبح کے وقت اطلاع ملی کہ سکول کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں،سکول کی آئی ٹی لیب،سٹاف روم،سائنس لیب اور کلرک آفس کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔سکول کی آئی ٹی لیب کا سارا سامان جس میں 21عدد کمپیوٹرز،پرنٹرز،دو عدد سی سی ٹی وی کیمرے بمعہ ڈی ایس ایل آر،لیب کے دو عدد پنکھے اوریوپی ایس چوری کر لئے گئے ہیں۔سکول کے سٹاف روم کی الماری توڑ دی گئی ہے اور سٹاف روم کے اندر موجود نیا الیکٹرک واٹر کولر اور اساتذہ کیلئے رکھا گیا واٹر کولر تک اٹھا کر لے گئے ہیں،کلرک آفس کی الماریاں توڑ دی گئی ہیں اور اس میں موجود تمام سرکاری ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کیلئے آفس میں زیر استعمال کمپیوٹر بمعہ پرنٹر اور وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ اتار لیا گیا۔یاد رہے کہ چند یوم قبل پرائمری سکول ممیال اورکلیال سے دو عددپانی میزائل موٹریں چوری کر لی گئی ہیں جبکہ اس سے قبل پرائمری سکول مہیرہ سنگال سے نامعلوم چوروں نے کنویں پر نصب الیکٹرک موٹر،پنکھے،کرسیاں اور سرکاری ریکارڈاور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے آڑھائی لاکھ مالیت کی پانی کی موٹر بھی چوری کر لی گئی ہیں ادہر کلرسیداں کے شہریوں عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے تعلیمی اداروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے پے درپے واقعات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان چوریوں میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اور مختلف این جی اوز ہیں جو سرکاری مدارس کو مسلسل ناکام بنا کر انہیں مختلف این جی اوز کے سپرد کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے سوال کیا کہ محکمہ تعلیم عوام کو جواب دے کہ گرلز ہائی سکول میں چوکیدار کی آسامی خالی کیوں ہے؟اس کی تقرری کیوں نہ کی گئی انہوں نے کلرسیداں پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی کو بھی ملزم نامزد کرکے تفتیش کی جائے محکمہ کییہ افسران خود تعلیمی اداروں کی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 3, 2024) – A significant theft took place in the dark of night at the Government Girls High School Kallarian in Kallar Syedan. Unidentified thieves broke the locks and stole computers worth millions of rupees, as well as all IT lab equipment, CCTV cameras, fans, printers, UPS, and official records.

The headmistress, Deba Sitara, reported the incident to the Kallar Syedan police station, stating that she was informed in the morning that the school’s locks were broken. The IT lab, staff room, science lab, and clerk’s office had also been breached. The thieves made off with all IT lab equipment, including 21 computers, printers, two CCTV cameras with a DSLR, two lab fans, and a UPS. Additionally, the staff room’s cupboard was broken, and new electric water coolers for staff were stolen. The clerk’s office cupboards were also broken, and all official records, along with the computer and printer used for office work, were taken.

It is noteworthy that similar thefts were reported in recent days from primary schools in Mamyal and Kalyal, where water motors were stolen, and from the primary school in Maira Sangal, where electric motors, fans, chairs, official records, and water motors worth around 250,000 PKR were stolen from the THQ Hospital Kallar Syedan.

Local citizens, social, and educational circles have expressed outrage over these repeated incidents targeting educational institutions. They suspect a conspiracy involving senior education department officials and NGOs aiming to destabilize public schools and hand them over to various NGOs. They have questioned why the position of the night watchman at the Girls High School remains vacant and demanded an investigation into the role of the CEO of Education, Rawalpindi, in these thefts, holding the education department responsible for the deteriorating state of educational institutions.

چوآخالصہ کے نائب تحصیلدار راجہ سلیم رضا کو گریڈ سولہ میں تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

Deputy Tehsildar of Choa Khalsa Raja Saleem Raza has been promoted to the post of Tehsildar in grade sixteen

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، ستمبر، 2024ء 28؍صفر المظفر 1446ھ) –قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے نائب تحصیلدار راجہ سلیم رضا کو گریڈ سولہ میں تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ان کی محکمانہ ترقی پر تحصیلدار کلرسیداں محمود احمد بھٹی،انجمن پٹوایاں تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،جنرل سیکرٹری راجہ بابر مصطفی جنجوعہ،صوفی بشیر خان،عاشق حسین،حاجی عنصر،راجہ شاھد محمود،راجہ احسان،راجہ محمد نواز،محمد شعبان،پرویز کیانی،اخلاق حسین بھٹی،چوہدری محمد فہیم،کاشف کیانی،عرفان کیانی،قاسم رضا نے راجہ سلیم رضا کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیئے نیک تمناہوں اور کامیابیوں کے لیئے دعا کی۔

برٹش پاکستانی مرزا افضل بیگ انتقال کر گئے نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی

British Pakistani Mirza Afzal Baig passed away, funeral prayers were offered at Looni Saliyal

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، ستمبر، 2024ء 28؍صفر المظفر 1446ھ) –مقامی کاروباری مرزا سہیل اطلس کے چچا برٹش پاکستانی مرزا افضل بیگ انتقال کر گئے نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ کے کثیر تعداد میں شرکت کی

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، ستمبر، 2024ء 28؍صفر المظفر 1446ھ) –سابق نائب ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ محبوب کاظم کے فرزند راجہ سکندر محبوب کو کلرسیداں کے گاؤں ممیام میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،مولانا محمد اقبال قریشی،راجہ ندیم احمد،ظفر اقبال بگھاروی،بابو ظفر اقبال،راجہ محمد فیاض بیور،راجہ محمد جاوید، چوہدری شاہد گجر،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد آصف،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری محمد ابرار،چوہدری محمد شیراز،راجہ عاصم صدیق،ملک محمد فیاض سندھو،عاقب علی،راجہ عثمان مانی،راجہ سجاد حسین،راجہ محمد زعفران،راجہ عبدالکبیر جنجوعہ،بابو محمد غالب،راجہ اعجاز مصطفی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی اور مرحوم کی وفات پر راجہ محمد ثقلین اور راجہ شجاع سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، ستمبر، 2024ء 28؍صفر المظفر 1446ھ) –جماعت اسلامی کلرسیداں کے نائب امیر حاجی عبدالقیوم کی والدہ محترمہ کو گاؤں کھڈ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال،جنرک سیکرٹری مولنا قاسم الحق،حاجی بشارت،غلام مرتضی،حاجی ضمیرالرحمان،راجہ فقیر محمد،وضو وفی محمد منیر،شہباز راجہ اور دیگر نے شرکت کی۔

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، ستمبر، 2024ء 28؍صفر المظفر 1446ھ) –ارکان اسمبلی سردار غلام عباس،نعیم اعجاز،ڈی آئی جی پنجاب پولیس اشفاق خان،سی پی او راولپنڈی کرنل ساجد،وسیم اجمل،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیراسلم،حاجی طارق تاج،شیخ حسن سرائیکی،سردارچوسیم احمد،راجہ افتخار پکھڑال،راجہ شاہد پکھڑال،محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،سید مداح حسین شاہ،ماسٹر عبدالمجید،خان عثمان یوسفزئی،حاجی محمد شعیب،چوہدری محمد حنیف اور دیگر نے کلرسیداں کے قریب گاؤں پکھڑال جاکر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ سے ملاقات کی اور ان کے خسر ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، ستمبر، 2024ء 28؍صفر المظفر 1446ھ) –کلرسیداں و گردونواح سے سابق بلدیاتی چیئرمینوں اور معززین علاقہ نے اٹک کے قصبہ ملال جا کر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہمیشیرہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور چوہدری نثار علی خان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ان میں شیخ ساجد الرحمان،راجہ عبدالطیف،شیخ محمد اسلم،راجہ شہزاد یونس،چوہدری محمد خلیل،راجہ محمد یونس، حاجی طارق تاج و دیگر شامل تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button