کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، ستمبر، 2024ء 27؍صفر المظفر 1446ھ) –کلر سیداں کے نواحی قصبہ دوبیرن کلاں میں فون چارجر دیکھنے کے بہانے دو نامعلوم ملزمان نے دوکان سے چار عدد قیمتی موبائل فونز چوری کر لیئے۔دکان کے مالک عنصر محمود نے بتایا کہ اتوار کی صبح ساڑھے 8بجے کے قریب ان کا 13سالہ بیٹا دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے اور موبائل فون چارجر دکھانے کو کہا اور اسی دوران انہوں نے دکان سے چار عدد ڈبہ پیک موبائل فونز چوری کر لئے ادہر نواحی دیہات ممیال اور کلیال میں قائم دو سرکاری تعلیمی اداروں سے پانی کی میزائل موٹریں چوری کر لی گئیں جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں واٹر ٹینک پر نصب پانی کی موٹر چوری کر لی گئی۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 2, 2024 – 27th Safar 1446 AH) – In a concerning rise in theft incidents, two unidentified individuals stole four valuable mobile phones from a shop in Doberan Kallan, Kallar Syedan. The shop owner, Ansar Mahmood, reported that around 8:30 AM on Sunday, while his 13-year-old son was managing the shop, two strangers entered under the pretext of looking for a phone charger. Seizing the opportunity, they stole four boxed mobile phones and fled the scene.
In addition to this, there have been reports of water pump thefts from two government educational institutions in the nearby villages of Mamyal and Kalyal. Furthermore, the water pump installed on the water tank at the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kallar Syedan was also stolen. The increasing number of thefts has raised concerns among the local population, prompting calls for enhanced security measures in the area.
عنقریب مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں میں عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔شاہد خاقان عباسی
Soon, we will start a contact campaign in Murree Kotli, Sattian Kahuta and Kallar Syedan. Shahid Khaqan Abbasi
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، ستمبر، 2024ء 27؍صفر المظفر 1446ھ) –پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوام پارٹی دیگر جماعتوں سے قدرے مختلف ہے ہم جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں ووٹ کے ذریعے کامیابی ہی حقیقی جمہوریت اور فتحیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے قریب بکھڑال میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ سے ان کے خسر ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ طاہر بشیر،راجہ فیصل منور،حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 45 کی نہیں فارم 47 کی پیداوار ہے جب تک حافظ صاحب ان سے خوش اور مطمئن ہیں یہ چلتی رہے گی مگر خدا حرام میں برکت ہر گز نہیں ڈالتا یہ لوگ انتخابات میں شکست خوردہ ہیں اس کے باوجود حکومت میں ہیں یہ حکومت کب تک چلتی ہے اس کا دارومدار حافظ صاحب پر ہے جب تک وہ مطمئن ہیں یہ چلتی رہے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے ملکی سیاست میں استحکام نہیں آیا بلکہ نفرت اور انتشار میں مزید اضافہ ہوا ہے انتخابی عمل کے نتائج کو تسلیم کر لیا جاتا تو حالات کچھ اور ہوتے انہوں نے کہا کہ کس نے حکومت کرنی ہے جمہوریت میں اس کا فیصلہ عوام ہی کرتے ہیں اس کے علاوہ حکومت قائم کرنے کا کوئی دوسرا مہذب راستہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں میں عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔
تعزیت
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، ستمبر، 2024ء 27؍صفر المظفر 1446ھ) –پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ازادریاست جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ محمد سعید،سینیٹر ناصر بٹ،ارکان اسمبلی خوشاب سے شاکر بشیر خان،راولپنڈی سے حنیف عباسی،ضیااللہ شاہ،راجہ محمد حنیف،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،حاجی پرویز خان کے علاوہ حافظ عثمان عباسی،چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،سابق ارکان بلدیہ کلرسیداں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،جبران صفدر کیانی،چوہدری صداقت حسین،حاجی طارق تاج،راجہ جاوید اشرف،عبدالغفور کیانی اور دیگرنے گاؤں پکھڑال جا کر رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ سے ملاقات کی اور ان کے چچا ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔
کھڈ میں حاجی عبدالقیوم کی والدہ صاحبہ انتقال کر گئیں
The mother of Haji Abdul Qayyoum passed away in village Khadd
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، ستمبر، 2024ء 27؍صفر المظفر 1446ھ) –جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن حاجی عبدالقیوم کی والدہ صاحبہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز پیر صبح 9 بجے گاؤں کھڈ میں ادا کی جائے گی۔
راجہ سکندر محبوب برطانیہ میں انتقال کر گئے
Raja Sikander Mahboob of Mamyam passed away in UK
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، ستمبر، 2024ء 27؍صفر المظفر 1446ھ) –سابق نائب ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ محبوب کاظم مرحوم کے فرزند اور راجہ ثقلین اور راجہ شجاع کے کزن راجہ سکندر محبوب برطانیہ میں انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز پیر دن اڑھائی بجے گاؤں ممیام میں ادا کی جائے گی